کبڈی کا کھلاڑی میچ کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا
اشاعت کی تاریخ: 7th, September 2025 GMT
وہاڑی میں کبڈی میچ کے دوران کھلاڑی ماکھاجٹ جہانیاں منڈی والا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔
تفصیلات کے مطابق ماکھا جٹ کو وہاڑی میں میچ کے دوران دل کا دورہ پڑا جس کے باعث وہ گر گئے اور بعدازاں انتقال کرگئے۔
پاکستان کبڈی فیڈریشن کے صدر شافع حسین اور سیکرٹری محمد سرور رانا نے ماکھاجٹ جہانیاں منڈی والا کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
محمد سرور کا کہنا ہے کہ نوجوان کھلاڑی کے میدان میں انتقال پر بہت افسوس ہوا ہے، دعا ہے کہ اللہ اہل خانہ کو صبر عطا فرمائے۔
https://www.facebook.com/100064471008890/videos/1739368956731387/?rdid=37tA8WzTO2F7ffsb&share_url=https%3A%2F%2Fwww.facebook.com%2Fshare%2Fv%2F1KeQUfjG9Z%2F
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
سابق وزیراعلیٰ سندھ آفتاب شعبان میرانی کراچی میں انتقال کرگئے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: صوبہ سندھ کے سابق وزیر اعلیٰ آفتاب شعبان میرانی علالت کے باعث انتقال کرگئے۔
اہل خانہ نے آفتاب شعبان میرانی کے انتقال کی تصدیق کی اورکہا کہ آفتاب شعبان میرانی کی نماز جنازہ آج رات 10 بجے مسجد بیت الاسلام ڈیفنس فیز فور میں ادا کی جائے گی جبکہ تدفین گذری قبرستان میں کی جائے گی۔
مرحوم آفتاب شعبان میرانی کا تعلق ضلع شکارپور سے تھا، وہ طویل عرصے سے کراچی میں مقیم تھے، انہیں ایک ہفتے قبل اسپتال سےگھر منتقل کیا گیا تھا، آفتاب شعبان میرانی کا شمار پیپلز پارٹی کے سینیئر ترین رہنماؤں میں ہوتا تھا۔