وہاڑی میں پہلوان دوران مقابلہ چل بسا، تماشائی غم میں ڈوب گئے
اشاعت کی تاریخ: 7th, September 2025 GMT
وہاڑی میں کھیلے جانے والے ایک کبڈی میچ کے دوران، ماکھا جٹ جہانیاں منڈی والا نامی کھلاڑی اچانک میدان میں دل کے دورے کا شکار ہو کر چل بسے۔
یہ بھی پڑھیں:کراچی کی ٹاپ ٹینس کھلاڑی زینب علی کا اسلام آباد میں ٹورنامنٹ کے دوران اچانک انتقال
واقعے کی تصویری ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے، جس نے شائقین کھیل اور عوام میں غم و صدمے کی لہر دوڑا دی۔
فیڈریشن کا ردعمل
پاکستان کبڈی فیڈریشن کے صدر شافع حسین اور سیکریٹری محمد سرور رانا نے اس دکھ کی خبر پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ٹوکیو میں فائٹ کے دوران دماغی چوٹیں، 2 باکسرز جان سے گئے
سیکریٹری محمد سرور کا کہنا تھا کہ سب کے دل اس سانحے کے باعث پسیج گئے ہیں، اور دعا ہے اللہ تعالٰی مرحوم کے اہل خانہ کو صبر دے۔
عالمی اور مقامی تناظر میں کبڈی میں اموات
میچ کے دوران طبی ایمرجنسی کی یہ خبر حیران کن ہے، لیکن یہ پہلا واقعہ نہیں۔ گزشتہ سال بھی بھارت میں ایک کھلاڑی زکری حسین میچ کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے چل آور ہوا تھا۔
⚠️TW: Sensitive Visuals
In Hyderabad, 25-year-old Rakesh d!ed of a heart attack while playing badminton.
pic.twitter.com/BZPQkhUtWf
— Ghar Ke Kalesh (@gharkekalesh) July 28, 2025
کبڈی کے کھیل میں شدید جسمانی مقابلے اور حفاظتی اقدامات کی کمی نے سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
انتقال پہلوان جہانیاں منڈی والا ماکھا جٹ وہاڑیذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: انتقال پہلوان وہاڑی کے دوران
پڑھیں:
کراچی، اورنگی ٹاؤن میں پولیس کا مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
کراچی:شہر قائد میں پاکستان بازار پولیس نے اورنگی ٹاؤن کے علاقے گلشنِ بہار میں کارروائی کرتے ہوئے مبینہ پولیس مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا جبکہ اس کا ایک ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار زخمی ڈاکو کی شناخت اسد کے نام سے کرلی گئی ہے، جسے طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا۔
مقابلے کے دوران پولیس نے ملزم کے قبضے سے اسلحہ، متعدد موبائل فونز اور نقد رقم برآمد کرلی۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فرار ہونے والے ساتھی کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔