data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

250920-01-13

 

 

کراچی (اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ کراچی جو کبھی روشنیوں کا شہر کہلایاجاتا تھا، آج بدترین مسائل کا شکار ہے ٗکراچی کے مسائل کے اصل ذمے دار پیپلزپارٹی کی صوبائی حکومت اور قابض میئر ہیں ٗ پیپلزپارٹی کا نصب العین ہے کہ اداروں پر قبضہ کر کے عوام کے حقوق غصب کیے جائیں ،شہر ی پانی، بجلی اور گیس جیسی بنیادی ضروریات سے محروم ہیں، سڑکیں کھنڈرات میں بدل گئی ہیں جبکہ گلیاں کچرے اور غلاظت کے ڈھیر کا منظر پیش کر رہی ہیں،کراچی کی طرح اورنگی ٹاؤن پر بھی قابض چیئرمین براجماں ہیں ، عوام مسائل کی دلدل  میں پھنسے ہوئے ہیں ،اہل اورنگی اپنے ووٹ کی طاقت سے جاگیرداروں اور وڈیروں سے نجات حاصل کر کے جماعت اسلامی کے نامزد امیدواروں کو کامیاب کریں ٗالیکشن کمیشن اور اس کاعملہ عوام کے ووٹ کا تقدس برقرار رکھے اور حقیقی نمائندوں کو کامیاب قرار دے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اورنگی ٹاؤن یوسی 1 میں ایک بڑے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر امیر ضلع غربی مدثر حسین انصاری، نائب امیر ضلع خالد زمان شیخ، ضلعی سیکرٹری جنرل عبدالحنان خان ،اورنگی ٹاؤن یوسی 1کے لیے چیئرمین کے نامزد امیدوارخورشید عالم، یوسی 7سے وارڈ 4سے کونسلر کے نامزد امیدوار بلال نصیر نے بھی خطاب کیا۔منعم ظفر خان نے مزید کہا کہ کراچی کی آبادی 3 کروڑ سے تجاوز کر چکی ہے لیکن شہریوں کو ان کے بنیادی حقوق نہیں مل رہے۔ کراچی کو روزانہ 1200 ملین گیلن پانی کی ضرورت ہے مگر شہریوں کو صرف 500 تا 550 ملین گیلن ہی فراہم ہوتا ہے، باقی پانی ٹینکر مافیا کے ذریعے بیچا جا رہا ہے جسے سندھ حکومت اور مقامی نمائندوں کی سرپرستی حاصل ہے۔انہوں نے کہا کہ اورنگی ٹاؤن سب سے زیادہ پسماندہ علاقہ بن چکا ہے، جہاں بجلی کی لوڈشیڈنگ، گیس کی قلت اور تباہ حال سڑکوں نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی ہے۔ انہوں نے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب اور اورنگی ٹاؤن کے چیئرمین جمیل ضیا ڈاہری کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ نمائشی بیانات دیتے ہیں لیکن عوامی مسائل کے حل میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ شہر میں روزانہ ہزاروں ٹن کچرا پیدا ہوتا ہے لیکن اس کا نصف بھی بروقت نہیں اٹھایا جاتا، نتیجتاً گلیاں بیماریوں کا گڑھ بنی ہوئی ہیں۔ جماعت اسلامی اقتدار میں آکر ہر گھر تک صاف پانی پہنچائے گی، ٹینکر مافیا کا خاتمہ کرے گی، جدید کچرا مینجمنٹ نظام قائم کرے گی اور ترقیاتی منصوبے عوامی شراکت کے ساتھ مکمل کرے گی۔ کراچی ملک کو 60 فیصد ریونیو دیتا ہے مگر شہری بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں، حکمران کراچی کو صرف ’’کیش مشین‘‘ سمجھتے ہیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ نااہل حکمرانوں کو مسترد کریں اور جماعت اسلامی کا ساتھ دیں تاکہ کراچی کو اس کا کھویا ہوا مقام واپس دلایا جا سکے۔مدثر حسین انصاری نے کہا کہ عوام اب اپنے ووٹ پر ڈاکا نہیں ڈالنے دیں گے، وہ اپنے ووٹ کا تحفظ کریں گے۔ عوام کی بڑی تعداد نے اس جلسہ عام میں شریک ہوکر جماعت اسلامی کے امیدوار خورشید عالم کے حق میں فیصلہ سنادیا ہے، اگر اورنگی ٹاؤن کے عوام کو حقیقی نمائندگی مل جاتی تو آج صورتحال تبدیل ہوتی۔ عوامی رائے عامہ ہموار کی جائے اور گھر گھر سندھ حکومت اور پی پی پی کے ٹاؤن چیئرمین اور ان کی ٹیم کی کارکردگی سے عوام کو آگاہ کیا جائے تاکہ یہاں کے عوام کی ان ظالم لوگوں سے جان چھوٹ سکے۔

 

امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان ، امیر ضلع کیماڑی مولانا فضل احد حنیف ، نامزد امیدوار وائس چیئرمین یوسی8بلدیہ ٹائون یاسرحیات بلدیہ ٹائون 24کی مارکیٹ میں بلدیاتی ضمنی انتخابات کے سلسلے میں کارنر میٹنگ سے خطاب کررہے ہیں

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: جماعت اسلامی انہوں نے نے کہا کہا کہ

پڑھیں:

فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار

فوٹو: آئی ایس پی آر 

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار  کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء کی جی ایچ کیو آمد کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل نے کہا کہ بیرونی سرپرستی میں پراکسی عناصر بلوچستان میں تشدد کو ہوا دینے، استحکام کو نقصان پہنچانے اور امن خراب کرنے کی کوشش کرتے رہے ہیں، تاہم ان کے ناپاک عزائم کو مسلح افواج کے مضبوط اور فیصلہ کن جواب اور عوام کے اتحاد سے ناکام بنادیا جائے گا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ بلوچستان پاکستان کا فخر ہے، یہ صوبہ بے پناہ قدرتی وسائل سے مالا مال ہے، بلوچستان کے متحرک، باہمت، ثابت قدم اور محبِ وطن عوام اس کی سب سے بڑی طاقت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مسلسل کوششیں بلوچستان میں دیرپا امن لائیں گی، فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف ٹارگیٹڈ آپریشنز جاری رہیں گے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے ملک کے مستقبل کی سمت کے تعین کے لیے قومی اتحاد اور ثابت قدمی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج عوام کے اتحاد، عزم اور ثابت قدمی کی بدولت ان مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گی۔

متعلقہ مضامین

  • پیٹرول کی قیمتیں روزانہ بدلنے کا نظام، عوام خوش یا پریشان؟
  • حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بلوچستان میں پائیدار امن کے عزم کا اعادہ
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • ٹرمپ کے وار پاورز محدود؛ امریکی پارلیمان نے ایران جنگ روکنے کی قرارداد منظور کرلی
  • فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار