Jasarat News:
2025-11-05@01:25:01 GMT

سعودیہ فیملی پارک پرقبضے کی کوشش برداشت نہیں‘کریم بخش

اشاعت کی تاریخ: 20th, September 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (پ ر) چیئرمین یوسی 4 کریم بخش نے بلدیہ کے تفریحی پارک میں غیر قانونی تعمیرات کی آڑ میں قبضے کی کوششوں کی مذمت کی اور کہا عدالتی فیصلہ آنے کے باوجود مافیا کی طرف ملیر میں موجود سعودیہ فیملی پارک پر قبضے کی مزید کوششوں کو جماعت اسلامی برادشت نہیں کرے گی۔انہوں نے کہا عوام ہمارے ساتھ ہے۔اور ہم پْرامن و قانونی جدوجہد سے مافیا کے مذموم عزائم کو ناکام بنا کر دم لیں گے۔اس موقع پر چیئرمین محلہ کمیٹی نسیم ھادی نے عوام کے تفریحی پارک کو بچانے کی کامیاب جدوجہد پر جماعت اسلامی کے ماڈل ٹاؤن چیئرمین ظفر خان۔یوسی چیئرمین کریم بخش۔وائس چیئرمین بلیغ الدین۔وارڈ کونسلر محمد آصف کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر تاجر رہنما سعید احمد۔محلہ کمیٹی کے دیگر عہدیدران کے علاؤہ عوام کی بڑی تعداد موجود تھی۔جنہوں نے مافیا اور انکے سرپرستوں کے خلاف نعرے لگائے۔

 

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

ڈمپرزسربراہ کی سرعام فائرنگ ناقابل برداشت ہے، وحدت مسلمین

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251105-01-6
کراچی ( اسٹاف رپورٹر )مجلس وحدت مسلمین کے رہنما علامہ باقر عباس زیدی نے کہا ہے کہ ڈمپرزمافیا کے سربراہ کی جانب سے سرِ عام فائرنگ، شہریوں کو دھمکیاں دینا اور شاہراہوں کو بند کرنے کا اعلان ناقابلِ برداشت ہے، ایسے عناصر کے خلاف فوری اور سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔اپنے بیان میں ان کا کہنا تھاکہ سندھ حکومت کی سرپرستی میں شہر قائد میں موت کا کھیل کھیلا جا رہا ہے، سندھ حکومت کی توجہ شہریوں کی جان کے تحفظ کے بجائے صرف ای چالان پر مرکوز ہے، ملک کے کسی اور حصے میں اس قدر اموات نہیں ہوتیں جتنی کراچی میں اس مافیا کی بے خوف سرگرمیوں کے نتیجے میں ہو رہی ہیں۔علامہ باقر عباس زیدی نے سوال اٹھایا کہ ٹریفک سگنل کی معمولی خلاف ورزی پر ہزاروں روپے جرمانہ کرنے والی حکومت ان ڈمپر ڈرائیورز اور ان کے سرپرستوں کے خلاف کب کارروائی کرے گی جو انسانی جانوں کو کچل رہے ہیں اور قانون کی دھجیاں اڑا رہے ہیں؟ انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان سے پرزور مطالبہ کیا کہ وہ ڈمپر مافیا کے خلاف ازخود نوٹس لیں، شہریوں کے قاتلوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔

سیف اللہ

متعلقہ مضامین