کراچی:

اورنگی ٹاؤن میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق شہری کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔

گزشتہ شب پیر آباد تھانے کے علاقے اورنگی ٹاؤن سیکٹر فائیو ای غوثیہ کالونی میں فرار ہوتے ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی ہونے کے بعد نجی اسپتال میں دوران علاج دم توڑجانے والے 34 سالہ کاشف ولد ارشاد حسین کی نمازجنازہ گزشتہ روزاورنگی ٹاؤن سیکٹرفائیو ای میں واقع غوثیہ مسجد میں ادا کی گئی۔

بعد ازاں مقتول کی میت اورنگی ٹاؤن دس نمبر میں واقع الفتح قبرستان لے جائے گئی جہاں مقتول کو آہوں اورسسکیوں میں سپرد خاک کردیا گیا، مقتول تین بچوں کا باپ اور چار بہن بھائیوں میں سب سے بڑا تھا، وہ نجی کمپنی میں ملازمت کرتا تھا۔

مقتول کاشف کے اہلخانہ نے اعلیٰ پولیس افسران سے انصاف فراہم کرنے اور واقعے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے قرار واقعے سزا دینےکا مطالبہ کیا ہے۔

ادھرپیرآباد پولیس نے واقعے کامقدمہ الزام نمبر 25/207 بجرم دفعہ34،394/397 کے تحت  مقتول کے بھائی احمد کی مدعیت میں موٹر سائیکل سوار 2 نامعلوم مسلح ڈکیتوں کے خلاف درج کرلیا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: اورنگی ٹاو ن

پڑھیں:

کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات، خاتون سمیت 4 افراد زخمی، ایک شخص کی لاش برآمد

کراچی:

شہر قائد میں رات گئے فائرنگ کے متعدد واقعات میں ایک خاتون سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے، جبکہ ایک شخص کی لاش بھی برآمد ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق، جمشید کوارٹرز تھانے کی حدود مارٹن کوارٹرز میں ایک گھر کے اندر نامعلوم سمت سے آنے والی گولی سے 23 سالہ نازیہ نامی خاتون زخمی ہوگئی۔

زخمی خاتون کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں اس کی حالت اب تک خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

مزید پڑھیں: نیو کراچی میں پولیس اور اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان مبینہ مقابلہ، ایک زخمی حالت میں گرفتار، دوسرا فرار

اسی دوران پیر آباد کے علاقے اسلامیہ کالونی میں بھی نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ضیاالرحمان زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق، زخمی شخص کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ہے اور ابتدائی تفتیش میں واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔

اورنگی ٹاون سیکٹر ون ڈی میں بھی فائرنگ کا ایک اور واقعہ پیش آیا، جہاں ایک شخص سعید نامی شخص زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ تھانہ اورنگی ٹاون کی حدود میں ایک گھر کے اندر پیش آیا۔ سعید کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی؛ ایسٹ زون میں دہشت گردوں کا دستی بم سے دوسرا حملہ، علاقے میں خوف و ہراس

شرافی گوٹھ کے علاقے میں 21 سالہ فیضان بھی نامعلوم سمت سے آنے والی گولی کا شکار ہوگیا۔ اسے جناح اسپتال منتقل کیا گیا ہے، جبکہ اس واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

دریں اثناء، کلاکوٹ تھانے کی حدود میں گھاس منڈی جمیلہ پمپ کے قریب سے ایک شخص کی کئی روز پرانی لاش برآمد ہوئی۔

 پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی، تاہم ابتدائی اطلاعات کے مطابق وہ نشے کا عادی معلوم ہوتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ میں ایک ملزم ہلاک
  • کراچی، ڈاکوؤں کی فائرنگ سے تین بچوں کا باپ اسپتال میں دم توڑ گیا
  • کراچی: نارتھ کراچی میں فائرنگ سے دو افراد زخمی
  • کراچی میں خوفناک مسلح تصادم میں 3 افراد جاں اور 5 زخمی
  • کراچی؛ مسجد کے باہر ٹرانسپورٹر کو قتل کرنے کی ویڈیو سامنے آگئی
  • کراچی: شاہ لطیف میں ذاتی تنازع پر فائرنگ، 3 افراد جاں بحق پانچ زخمی
  • کراچی: فائرنگ کے واقعے میں 3 افراد جاں بحق، وزیرِ داخلہ سندھ کا نوٹس
  • کراچی: پلاٹ کے تنازع پر فائرنگ، خاتون جاں بحق
  • کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات، خاتون سمیت 4 افراد زخمی، ایک شخص کی لاش برآمد