کراچی: جھگڑے کے دوران تیز دھار آلے سے نوجوان جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 2nd, May 2025 GMT
اورنگی ٹاؤن داتا نگر میں جھگڑے کے دوران تیز دھار آلے کے وار سے نوجوان جاں بحق ہوگیا۔
اورنگی ٹاؤن داتا نگر میں جھگڑے کے دوران تیز دھار آلے کے وار سے نوجوان جاں بحق ہوگیا۔مقتول کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال پہنچائی۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ مقتول کی شناخت 23 سالہ عذیر ولد فہیم کے نام سے کی گئی۔
اس حوالے سے ہیڈ محرر اورنگی ٹاؤن عدیل حیات نے بتایا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق واقعہ محلے میں ذاتی جھگڑے کے دوران پیش آیا ہے جس میں رشید نامی شخص نے نوجوان کو تیز دھار آلے کے وار سے قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے۔
تاہم پولیس اس حوالے سے عینی شاہدین اور اہل محلہ سے مزید معلومات حاصل کر رہی ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: جھگڑے کے دوران تیز دھار ا لے
پڑھیں:
بھارت میں دورانِ علاج فوت ہونیوالے آریان شاہ کی میت کوئٹہ پہنچادی گئی
بھارت میں دورانِ علاج فوت ہونے والے کوئٹہ کے رہائشی آریان شاہ کی تدفین آج مقامی قبرستان میں کی جائے گی۔
مرحوم کے والد کے مطابق آریان شاہ کی میت کراچی سے کوئٹہ پہنچادی گئی ہے اور تدفین آج 10 بجے مقامی قبرستان میں کی جائے گی۔
بھارت میں دوران علاج انتقال کرجانے والے آریان شاہ کی میت غیر ملکی ایئر لائن کے عملے کی غفلت کے باعث کراچی پہنچائی نہ جاسکی۔
آریان شاہ کی میت بھارتی شہر چنئی سے کولمبو کے راستے گزشتہ شام کراچی لائی گئی تھی۔
کوئٹہ کے رہائشی آریان شاہ کا 25 اپریل کو بھارت کے شہر چنئی میں دورانِ علاج انتقال ہوا تھا۔ وہ دل اور پھیپھڑوں کے عارضے میں مبتلا تھے۔