پہلگام فالس فلیگ آپریشن پردہ چاک ہونے پر بھارت حواس باختہ ہوگیا
اشاعت کی تاریخ: 1st, May 2025 GMT
پہلگام فالس فلیگ آپریشن سے متعلق پاکستان کی جانب سےالزامات کی بجائےحقائق بیان کرنے پر بھارت شدید بوکھلاہٹ کا شکار ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں:پاک فوج کی جنگی مشقیں پورے زور و شور سے جاری
ذرائع کے مطابق پاکستان نے ریاستی سرپرستی میں بھارتی دہشتگردی کے شواہد پوری دُنیا کے سامنے آشکار کیے، جنگی جنون مین مبتلا بھارت حقائق بر خلاف الزامات در الزامات کی سیاست کر رہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت ڈی جی آئی ایس پی آر کے بیان کردہ حقائق کو جھٹلانے میں بری طرح ناکام رہا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر نے پریس کانفرنس میں پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے حقائق بیان کیے تھے۔
ذرائع کے مطابق حقائق بیان کرنے پر بی جے پی کے انتہاپسند ہندوؤں کی جانب سے کانگریس لیڈران کو شدید تنقید اور دھمکیوں کاسامنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پاک فضائیہ دشمن کو دھول چٹانے کے لیے ہر دم پُرعزم
کانگریس لیڈر وجے ودیتیوار نے پہلگام حملے کے بعد بی جے حکومت اور بھارتی فوج کی ناکامی پرشدید تنقید کی تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی سول سوسائٹی اور کئی اپوزیشن رہنماؤں نے بھارتی فوج کی ناکامی پر سوالات اٹھائے ہیں۔ بھارتی میڈیاپہلےبھی حقائق چھپانے کےلیے سچ بولنے والی آوازوں پر پابندیاں لگا چکا ہے۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پہلگام حملے کے بعد بوکھلاہٹ کا شکار بھارت نے پاکستان کے کئی چینلز اور سوشل میڈیااکاؤنٹس پر پابندی لگائی۔
دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ حقائق کا سامنا کرنے کی بجائے بھارت اختلافی آوازوں پر ظلم و ستم میں مصروف ہے۔ بھارت کی بوکھلاہٹ سے واضح ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے حقائق بیان کیے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ مودی سرکار کوحقیقت پسندانہ رویہ اختیار کرکے اپنی ناکامی کا اعتراف کرنا چاہیے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بھارت پاکستان پہلگام دی جی آئی ایس پی آر فالس فلیگ آپریشن مودی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بھارت پاکستان پہلگام دی جی ا ئی ایس پی ا ر فالس فلیگ ا پریشن کا کہنا ہے کہ فالس فلیگ ایس پی
پڑھیں:
پاکستان نے آپریشن سندور پر بھارتی راہنماؤں کے اشتعال انگیز دعوے مسترد کر دیئے
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے بھارتی لڑاکا طیاروں اور فوجی اہداف کو بے اثر کرنے میں شاندار کامیابی حاصل کی، پاکستان کی کامیابی ایک ناقابل تردید حقیقت ہے، بھارتی عوام کو گمراہ کرنے کی بجائے لیڈرز اپنی مسلح افواج کے نقصانات کو تسلیم کریں۔ اسلام ٹائمز۔ آپریشن سندور پر بھارتی پارلیمنٹ میں بحث پر دفتر خارجہ کا ردعمل بھی سامنے آگیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان آپریشن سندور پر ہندوستانی راہنماؤں کے بے بنیاد اور اشتعال انگیز بیانات کو مسترد کرتا ہے، اس طرح کے بیانات تنازعات کو بڑھاوا دینے کے خطرناک رجحان کی عکاسی کرتے ہیں۔ دفتر خارجہ کے مطابق بھارت نے پہلگام حملے کی تحقیقات اور ثبوتوں کے بغیر پاکستان پر حملہ کیا، 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب بھارت نے پاکستان میں حملہ کیا، بھارتی حملے سے بے گناہ بچے، خواتین اور مرد شہید ہوئے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے بھارتی لڑاکا طیاروں اور فوجی اہداف کو بے اثر کرنے میں شاندار کامیابی حاصل کی، پاکستان کی کامیابی ایک ناقابل تردید حقیقت ہے، بھارتی عوام کو گمراہ کرنے کی بجائے لیڈرز اپنی مسلح افواج کے نقصانات کو تسلیم کریں۔ دفتر خارجہ کے مطابق بھارت جنگ بندی کو عملی جامہ پہنانے میں تیسرے فریق کا کردار قبول کرے، وزیراعظم پاکستان نے ہندوستان کو پہلگام حملے کی تحقیقات کی پیشکش کی، بھارت نے وزیراعظم پاکستان کی انکوائری کی پیشکش سے فائدہ نہیں اٹھایا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت نے بیک وقت جج، جیوری اور جلاد کے طور پر کام کیا، نام نہاد آپریشن مہادیو سے متعلق کوئی بھی دعویٰ ہمارے لیے کوئی اہمیت نہیں رکھتا۔ دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی وزیر داخلہ کی طرف سے دیا گیا اکاؤنٹ من گھڑت ہے، کیا یہ محض اتفاق ہے کہ پہلگام حملے کے مبینہ مجرم لوک سبھا کی بحث کے آغاز پر ہی مارے گئے۔؟ پاکستان مستقبل کی کسی بھی جارحیت کا زبردست مقابلہ کرے گا۔