اورنگی ٹاؤن ڈبہ موڑ کے قریب ٹریفک حادثے میں خاتون جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 11th, June 2025 GMT
اورنگی ٹاؤن کے علاقے سیکٹر ساڑھے گیارہ ڈبہ موڑ کے قریب ٹریفک حادثے میں خاتون جاں بحق ہوگئی جس کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال پہنچائی ۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ موٹر سائیکل سے گرنے کے باعث پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے جبکہ متوفیہ کی شناخت 55 سالہ تاج بی بی کے نام سے کی گئی۔ تاہم، پولیس مزید معلومات حاصل کر رہی ہے ۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
فیصل آباد: موٹر وے پر پولیس وین کی ٹرک سے ٹکر، 2 اہلکار جاں بحق، 8 زخمی
—فائل فوٹوفیصل آباد کی تحصیل سمندری کے قریب موٹر وے پر پولیس وین ٹرک سے ٹکرا گئی، حادثے میں 2 اہلکار جاں بحق، 8 زخمی ہو گئے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں جاں بحق اور زخمی اہلکاروں کا تعلق ملتان پولیس سے ہے۔
پولیس اہلکار لاہور میں میچ سیکیورٹی کی ڈیوٹی کے بعد واپس آ رہے تھے کہ حادثے کا شکار ہو گئے۔
جاں بحق پولیس اہلکاروں کی لاشوں و زخمی اہلکاروں کو اسپتال متنقل کر دیا گیا ہے۔