کراچی: چھوٹو گینگ نام سے مشہور 6 رکنی ڈکیت گینگ گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
شاہ لطیف ٹاؤن پولیس نے چھوٹو گینگ نام سے مشہور 6 رکنی ڈکیت گینگ کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ڈاکوؤں کی عمریں 15 سے 17 سال کے درمیان ہیں جو چھینی ہوئی موٹر سائیکلوں کے پارٹس کھول کر فروخت کر دیتے تھے۔
پولیس کے مطابق گرفتار ڈکیت گینگ ڈسٹرکٹ ملیر کے مختلف علاقوں شرافی گوٹھ، قائد آباد اور اسٹیل ٹاؤن سمیت دیگر علاقوں میں ڈکیتی کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ہیں۔ڈاکوؤں کی شناخت بلال، ابراہیم، امان اللہ، اشوک، تائینین اور عبداللہ کے نام سے کی گئی جبکہ ان کے قبضے 4 موٹر سائیکل جو کہ تھانہ شاہ لطیف ٹاؤن تھانے کی حدود سے چھینی گئی تھیں پولیس نے برآمد کی ہیں۔
پولیس کے مطابق گرفتار ڈاکوؤں نے اعتراف کیا ہے کہ واردات میں استعمال کیے جانے والا اسلحہ وہ اپنے گاؤں سے لیکر آئے تھے جبکہ گرفتار ڈکیت پہلے بھی ڈکیتی کی وارداتوں میں گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں۔
ڈاکوؤں کے قبضے سے 3 پستول، 25 گولیاں، 5 چھینے ہوئے موبائل فونز اور چھینی گئی 10 موٹر سائیکلوں کے چیسز برآمد ہوئے ہیں۔
گرفتار 6 رکنی ڈکیت گروہ میں شامل ڈاکوؤں کی عمریں 15 سے 17 سال کے درمیان ہیں جو کہ موٹر سائیکل چھیننے کے بعد ان کے پارٹس کھول کر فروخت کر دیتے تھے۔
پولیس ڈاکوؤں سے ان کی وارداتوں کے حوالے سے مزید تفتیش کر رہی ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ڈاکوو ں
پڑھیں:
کراچی؛ اسٹیل مل سے لوہا، تانبا و قیمتی سامان چوری کرنے والا ملزم گرفتار
کراچی:بن قاسم پولیس کی جانب سے اسٹیل مل سے لوہا، تانبا و قیمتی سامان چوری کرنے والے عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔
ترجمان ملیر پولیس کے مطابق بن قاسم پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے تھانہ بن قاسم کی حدود سے لوہا و اسکریپ کی چوری میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔
گرفتار ملزم کی شناخت اسد علی کے نام سے ہوئی، جس کے قبضے سے چوری شدہ لوہا اور اسکریپ برآمد ہوا۔ گرفتار ملزم چوری شدہ اسکریپ کو مختلف گوداموں میں فروخت کرتا تھا۔
پولیس نے گرفتار ملزم کے خلاف ضابطے کے تحت کارروائی کا آغاز کر دیا اور مزید تفتیش جاری ہے۔