انگلینڈ میں ایتھلیٹس کا 48 گھنٹے مسلسل ڈوج بال کھیل کر نیا ریکارڈ
اشاعت کی تاریخ: 4th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
انگلینڈ میں کھیلوں کے شوقین نوجوانوں کے ایک گروپ نے 2 دن تک مسلسل ڈوج بال کھیل کر ایک ایسا سنگ میل عبور کیا ہے جس نے گینیز ورلڈ ریکارڈ میں نئی تاریخ رقم کردی۔
24 ایتھلیٹس پر مشتمل یہ ٹیم مسلسل 48 گھنٹے میدان میں کھیلتی رہی۔ اس دوران نہ کھیل رکا، نہ جذبہ کم ہوا اور نہ ہی کھلاڑیوں کی رفتار میں کمی دیکھی گئی۔ یہ پورا ایونٹ ڈوج سینٹرل کے تعاون سے منعقد ہوا جب کہ میزبانی ہارٹلی پول میورکس ڈوج بال کلب نے کی، جنہوں نے اس میراتھون کو منظم انداز میں انجام تک پہنچایا۔
یہ طویل ترین مقابلہ ہفتے کی صبح 9 بجے شروع ہوا اور اگلے 48 گھنٹوں کے بعد پیر کی صبح ٹھیک 9 بجے اپنے اختتام کو پہنچا۔ میراتھون کے دوران کھلاڑی وقفے وقفے سے پانی، توانائی بخش خوراک اور مختصر آرام لیتے رہے، مگر کھیل مسلسل جاری رہا۔
اس پورے ایونٹ کا مقصد نہ صرف نیا عالمی ریکارڈ بنانا تھا بلکہ یہ بھی دکھانا تھا کہ ڈوج بال جیسے نسبتاً کم معروف کھیل میں بھی کھلاڑی کس قدر صلاحیت، عزم اور برداشت رکھتے ہیں۔ اس دو روزہ میراتھون میں جس مستقل مزاجی سے کھلاڑی میدان میں ڈٹے رہے، اس نے شائقین اور منتظمین دونوں کو حیران کر دیا۔
اس سے قبل یہ ریکارڈ 2012 میں امریکی ریاست ورمونٹ میں کیسلٹن اسٹیٹ کالج کے نام تھا، جنہوں نے 41 گھنٹے، 3 منٹ اور 17 سیکنڈ تک مسلسل ڈوج بال کھیل کر عالمی ریکارڈ قائم کیا تھا، لیکن اس بار انگلینڈ کے کھلاڑیوں نے نہ صرف یہ ریکارڈ توڑا بلکہ اس میں نمایاں فرق کے ساتھ نئی حد بھی مقرر کر دی۔
مقابلے میں شامل شرکا کے مطابق یہ صرف ایک کھیل نہیں بلکہ برداشت، ٹیم ورک اور ذہنی مضبوطی کا امتحان تھا، جسے ہر کھلاڑی نے پوری لگن سے پورا کیا۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ اس شاندار کوشش کا مقصد صرف ریکارڈ سازی نہیں تھا بلکہ اس کے ذریعے ایک خیراتی مقصد بھی وابستہ تھا۔ منتظمین کے مطابق اس سرگرمی کے دوران 8 ہزار ڈالر سے زائد رقم جمع ہوئی، جسے مکمل طور پر عطیہ کر دیا گیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ڈوج بال
پڑھیں:
کراچی: نجی ایئر لائن کی حج پرواز جدہ سے 15 گھنٹے کی تاخیر سے پہنچ گئی
—فائل فوٹونجی ایئر لائن کی حج آپریشن کی پرواز پی کے 940 جدہ سے15 گھنٹے کی تاخیر سے کراچی پہنچ گئی۔
ایئر لائن ذرائع کے مطابق بوئنگ 777 طیارے میں 300 سے زائد حجاج پہنچے ہیں۔
قومی ایئر لائن پی آئی اے کے بعد از حج آپریشن کا آغاز آج سے ہو گیا۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ طیارے کی عدم دستیابی کے باعث پرواز تاخیر کا شکار ہوئی ہے۔
ایئرلائن ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ نجی ایئر لائن کا یہ حج آپریشن 30 جون کو اختتام پزیر ہو گا۔