وادی کاغان کے بٹہ کنڈی میں دنیا کا بلند ترین مارخور کا مجسمہ نصب
اشاعت کی تاریخ: 3rd, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ناران : وادی کاغان کے مشہور سیاحتی مقام بٹہ کنڈی میں دنیا کا بلند ترین مارخور کا مجسمہ نصب کر دیا گیا ہے، جس کی اونچائی 105 فٹ اور چوڑائی 38 فٹ ہے، اور یہ مقامی و غیر ملکی سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مارخور کے اس مجسمے کی تنصیب عالیشان زیر تعمیر شاہ داؤد ہوٹل کے مالک عبدالشکور خان لغمانی نے کی، جس کا مقصد مارخور کے تشخص اور اہمیت کو اجاگر کرنا ہے، کیونکہ مارخور پاکستان کا قومی جانور ہے۔
اب اس کے ساتھ ہی ہوٹل میں اٹلی کے مشہور پیسا ٹاور کی طرز پر نو منزلہ فن تعمیر کا ایک اور شاہکار بھی تعمیر کیا جا رہا ہے جو آنے والے وقتوں میں اندرون اور بیرون ملک سے آنے والے سیاحوں کے لیے خاص دلچسپی کا حامل ہوگا۔
عبدالشکور خان لغمانی نے بتایا کہ ہوٹل میں کئی منفرد اور دلچسپ خصوصیات شامل کی جا رہی ہیں، جن میں مارخور کا بلند ترین مجسمہ اور فن تعمیراتی ٹاور مرکزی کشش ہوں گے۔ ان منصوبوں سے وادی کاغان میں سیاحتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا اور یہ علاقے کی سیاحت کے لیے سنگ میل ثابت ہو سکتے ہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
2گروپوں میں تصادم ، برنس روڈ میدان جنگ بن گیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) برنس روڈ میں امن و امان کی صورتحال خراب‘ خونریزی کا خطرہ بڑھ گیا۔ گزشتہ شب برنس روڈ پر ہوٹل مالکان کی جانب سے سڑکوں اور گلیوں میں میز و کرسیاں رکھنے پر شروع ہونے والا جھگڑا تصادم کی شکل اختیار کر گیا۔ اس دوران دوگروہو ں میں جھگڑے کے دوران کھلے عام اسلحہ کا استعمال کیا گیا۔ حیرت انگیز بات یہ ہے کہ آرام باغ پولیس کوئی کارروائی کرنے کے بجائے خاموش تماشائی بنی کھڑی صورت حال دیکھتی رہی۔ تصادم کے باعث برنس روڈ میدان جنگ بن گیا اور لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ ہائی کورٹ سندھ کی جانب سے واضح احکامات کے باوجود تھانہ آرام باغ کی پولیس اور DMC،KMC ساؤتھ ہوٹل مالکان سے پیسے لے کر برنس روڈ پر تجاوزات قائم کروارہے ہیں۔ علاقہ مکین انتہائی اذیت اور خوف و ہراس میں مبتلا ہیں۔ علاقہ مکینوں نے وزیر اعلیٰ سندھ، آئی جی سندھ‘ گورنرسندھ اور مئیر کراچی سے اپیل کی ہے کہ ہوٹل مالکان کے تجاوزات کے خلاف فوری ایکشن لے کر تجاوزات کا خاتمہ کروائیں اور علاقہ مکینوں کو جانی و مالی تحفظ فراہم کریں۔ اگر فوری طورپر ہوٹل مالکان کی جانب سے ناجائز تجاوزات کے خلاف کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی تو علاقہ تھانہ پر تمام تر ذمہ داری عائد ہوگی۔ خواتین ‘بچوںاوربزرگوںکوروڈ پار کرنے میںتکالیف کاسامنا ہوتاہے اورمتعلقہ سڑک کوغیر قانونی پارکنگ میںتبدیل کردیاگیاہے۔