سینیٹ سے نیشنل ایگری ٹریڈ اینڈ فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے قیام کا بل منظور
اشاعت کی تاریخ: 5th, December 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینیٹ نے نیشنل ایگری ٹریڈ اینڈ فوڈ سیفٹی اتھارٹی بل 2025 منظور کرلیا جس کے تحت اتھارٹی کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق سینیٹ اجلاس پریزائنڈنگ افسر شہادت اعوان کی زیر صدارت ہوا۔ بل وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے ایوان میں پیش کیا۔
اصولی پالیسی کی نگرانی و عمل درآمد سے متعلق سالانہ چار سالہ رپورٹس سینیٹ میں پیش کی گئیں، رپورٹس بھی ایوان میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڈ نے پیش کیں۔
وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ یہ بل 14 نومبر کو رانا تنویر حسین نے ایوان میں پیش کیا تھا، بل پر آخری لمحات میں اعتراضات اٹھائے گئے تھے، جن ترامیم پر اعتراض تھا وہ سب واپس لے لی گئی ہیں۔
پشاور: عدالت کا ڈی جی ایکسائز سمیت 8 اہلکاروں کی تنخواہ بند کرنے کا حکم
وزیر قانون نے کہا کہ ادارے کے کسی ملازم کو نوکری سے فارغ نہیں کیا جائے گا، متاثر ہونے والے ملازمین کو سرپلس پول بھجوا دیا جائے گا۔
سینیٹر اسد قاسم نے ایف بی آر کی جانب سے فائلرز کو بینک بیلنس اور لین دین رقم سے متعلق ٹیکسٹ پیغامات بھجوانے سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس جمع کروایا۔
سینیٹر اسد قاسم نے سوال اٹھایا کہ ایف بی آر ہمارے مالی لین دین کی اطلاعات کس طرح ایسے نشر کر رہا ہے؟ یہاں تو لوگ اپنی بیویوں سے بھی بینک بیلنس چھپاتے ہیں۔ میرا بطور ٹیکس گزار یہ حق ہے کہ میں بینک بیلنس سے متعلق معلومات اپنے فون کے ذریعے نہیں جاننا چاہتا، یہ معاملات راز داری کے ہوتے ہیں جو بطور ٹیکس گزار میرا حق بنتا یے۔
آڈیو لیک کیس میں علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کا کہنا تھا کہ یہ پیغامات صرف متعلقہ ٹیکس گزار کو ہی بھجوائے جاتے ہیں، ایف بی آر کو قوانین کے تحت یہ اختیار حاصل ہے۔
صدر نشین نے معاملہ خزانے و محاصل کی قائمہ کمیٹی کو بھجوا دیا۔
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: پیش کی
پڑھیں:
خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
اعلامیے میں کہا گیا کہ ویلج کونسل عملی طور پر یونین کونسل کی حیثیت اختیار کر جائے گی اور نئی حدبندی ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کی بنیاد پر ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ 2026 کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے بعد صوے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا۔ نوٹیفکیشن میں بتایا کہ صوبے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا، نئے قانون کے تحت ہرویلج اور نیبرہڈ کونسل کی آبادی 30 ہزار سے 40 ہزار ہوگی۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ ویلج کونسل عملی طور پر یونین کونسل کی حیثیت اختیار کر جائے گی اور نئی حدبندی ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کی بنیاد پر ہوگی۔ اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ آبادی میں 10 فیصد تک کمی بیشی کی اجازت ہوگی۔ ترمیمی ایکٹ کے مطابق خصوصی حالات میں الیکشن کمیشن صوبائی حکومت سے مشاورت کے بعد اس شرط سے استثنیٰ دے سکے گا۔