کراچی: گلشن اقبال میں نامعلوم افراد گھر کے باہر کھڑی قیمتی گاڑی کو آگ لگا کر فرار
اشاعت کی تاریخ: 28th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک ون میں نامعلوم افراد نے جمعرات اور جمعے کی درمیانی شب شہری عبدالرحمان کی گھر کے باہر کھڑی قیمتی گاڑی کو آگ لگا کر فرار ہو گئے، واقعہ سوا تین بجے کے قریب پیش آیا اور اس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آ گئی ہے۔
فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دو موٹرسائیکل سوار افراد یوٹرن لے کر گاڑی کے قریب پہنچتے ہیں۔ ایک ملزم آہنی راڈ سے گاڑی کی بیک اسکرین توڑتا ہے، جبکہ دوسرا پیٹرول سے بھری بوتل میں آگ لگا کر ٹوٹی ہوئی اسکرین کی جگہ سے گاڑی کے اندر پھینک دیتا ہے۔
اس کے بعد دونوں ملزمان موٹرسائیکل پر بیٹھ کر فرار ہو جاتے ہیں۔ فوٹیج میں ایک شخص نے شناخت چھپانے کے لیے کیپ اور چہرے پر ماسک پہن رکھا تھا، جبکہ دوسرا صرف ماسک استعمال کرتا نظر آیا۔
گاڑی میں آگ بھڑک اٹھنے پر شہری موقع پر جمع ہو گئے اور اپنی مدد آپ کے تحت مٹی اور پانی ڈال کر آگ بجھانے کی کوشش کرتے ہیں۔ چند ہی دیر میں شہریوں نے آگ پر قابو پا لیا۔
ایس ایچ او گلشن اقبال نعیم راجپوت نے ایکسپریس کو بتایا کہ جلائی جانے والی گاڑی عبدالرحمان کی ملکیت تھی اور متاثرہ شہری نے تھانے آ کر رپورٹ درج کرائی۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ کسی ذاتی تنازعے کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور واقعے کی مزید تفصیلی تفتیش جاری ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
بی ایم ڈبلیو سے 5 لاکھ جرمانہ وصولی، ڈی ایچ اے ویجیلینس سے جواب طلب
کراچی:ایڈیشنل سیشن جج جنوبی نے بی ایم ڈبلیو تحویل میں لے کر پانچ لاکھ روپے جرمانہ وصولی پر ڈی ایچ اے ویجلنس، ایس ایس پی جنوبی اور ایس ایچ او ساحل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق درخواست گزار نے ڈی ایچ اے ویجلنس پر گاڑی غیر قانونی طور پر قبضے میں لینے کا الزام عائد کیا ہے۔
درخواست گزار ارسلان خواجہ نے موقف اختیار کیا ہے کہ ڈی ایچ اے ویجلنس اہلکاروں نے اختیارات سے تجاوز کیا، بغیر شواہد درخواست گزار پر ڈرفٹنگ اور ڈونٹس کا الزام لگایا گیا، 25 سے 30 اہلکاروں نے گاڑی کو گھیر کر تحویل میں لیا، بی ایم ڈبلیو گاڑی ضبط کرکے ڈی ایچ اے ویجلنس دفتر منتقل کی گئی اور 5 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا۔
درخواست گزار نے وکیل کے توسط سے کہا کہ گاڑی کی رہائی کے لیے 5 لاکھ روپے طلب کیے گئے، ڈی ایچ اے ویجلنس کو گاڑیاں ضبط کرنے کا اختیار حاصل نہیں، شہریوں کو روکنے اور جرمانہ عائد کرنے کا اختیار صرف پولیس کے پاس ہے، ڈی ایچ اے ویجلنس پولیس فورس نہیں، ویجلنس حکام کے اقدامات اختیارات کے ناجائز استعمال کے مترادف ہیں، درخواست میں بھتہ خوری، غیر قانونی حراست اور دھمکیوں کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
درخواست پر عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 5 جون کو جواب طلب کرلیا۔