افغانستان سے خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام، 25دہشتگرد ہلاک، 5جوان شہید WhatsAppFacebookTwitter 0 26 October, 2025 سب نیوز

راولپنڈی (سب نیوز)سیکورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام اور ضلع کرم کے علاقے گھاکی میں کارروائی کرتے ہوئے 25 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے کرم اور شمالی وزیرستان میں پاکستان افغانستان سرحد کے قریب خوارج کی دو بڑی دراندازی کی کوششیں ناکام بنا دی ہیں، آپریشنز کے دوران مجموعی طور پر 25 خوارج مارے گئے ہیں جن میں چار خودکش بمبار بھی شامل تھے جبکہ پاک افواج کے پانچ بہادر سپاہی جامِ شہادت نوش کرگئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق، 24 اور 25 اکتوبر کو خوارج کے دو بڑے گروہوں کی نقل و حرکت اسپِن وام اورگھاِکی کے علاقوں میں دیکھی گئی، یہ گروہ افغانستان کی جانب سے پاکستان میں دراندازی کی کوشش کر رہے تھے، تاہم سیکیورٹی فورسز نے انہیں بروقت نشانہ بنایا۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ اسپِن وام میں پندرہ خوارج، جن میں چار خودکش بمبار شامل تھے ہلاک کیے گئے۔ گھاِکی، کرم میں ہونے والی جھڑپ میں مزید دس دہشت گردوں کو ہلاک کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے خوارج سے بڑی تعداد میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد کیا گیا ہے، تاہم اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے پانچ جوان جن میں حوالدار منظور حسین، سپاہی نعمان الیاس کیانی، سپاہی محمد عادل، سپاہی شاہ جہان اور سپاہی علی اصغر شامل تھے۔آئی ایس پی آر نے کہا کہ جوانوں نے بہادری سے لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا۔

خوارج کی یہ دراندازی اس وقت ہوئی جب پاکستان اور افغانستان کے وفود کے درمیان ترکی میں مذاکرات جاری تھے، جس سے افغان عبوری حکومت کے ارادوں پر سوال اٹھتے ہیں۔پاکستان مسلسل مطالبہ کرتا آیا ہے کہ کابل انتظامیہ سرحدی نظم و ضبط یقینی بنائے اور اپنی سرزمین کو دہشت گردی کے لیے استعمال ہونے سے روکے۔سیکیورٹی فورسز عزمِ استحکام کے وژن کے تحت انسدادِ دہشت گردی کی کارروائیاں بھرپور انداز میں جاری رکھے ہوئے ہیں اورکسی بھی بھارتی پشت پناہی یافتہ خارجی گروہ کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ وطن کے دفاع کے لیے شہدا کی قربانیاں قوم کے عزم کو مزید مضبوط بناتی ہیں، اور سیکیورٹی فورسزملک کی سرحدوں کے تحفظ کے لیے پوری ثابت قدمی سے مصروفِ عمل ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف نے شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام اور ضلع کرم کے علاقے گھاکی میں کامیاب آپریشن کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔وزیراعظم نے 25 دہشت گردوں کی ہلاکت پر فورسز کی پذیرائی کی ہے جبکہ سیکیورٹی فورسز کے شہید 5 جوانوں کو خراج عقیدت بھی پیش کیا ہے۔وزیراعظم نے کہا ہے کہ ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرآزاد کشمیر حکومت تبدیلی کا فیصلہ کن موڑ،پیپلز پارٹی کامطلوبہ نمبرز پورے ہونے ،30ارکان کی حمایت کا دعویٰ آزاد کشمیر حکومت تبدیلی کا فیصلہ کن موڑ،پیپلز پارٹی کامطلوبہ نمبرز پورے ہونے ،30ارکان کی حمایت کا دعویٰ دراندازی کے واقعات افغان حکومت کے ارادوں پر سنجیدہ سوالات اٹھاتے ہیں،آئی ایس پی آر ڈپٹی ڈائریکٹر چیئرمین سینیٹ چودھری ناصر رفیق کے والدِ محترم کے ایصال ثواب کیلئے ختم و قل خوانی کا انعقاد رحیم یار خان، زیادتی کا شکار لڑکی مقدمہ درج ناہونے پر 100فٹ اونچی ٹینکی پر چڑھ گئی، خودکشی کی دھمکی آزادی کشمیر کی صبح قریب، پاکستان ہر فورم پر کشمیریوں کا مقدمہ لڑتا رہے گا،انجینئر امیر مقام پی ٹی آئی آزادکشمیر فارورڈ بلاک کے 5وزرا کا پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: دراندازی کی خوارج کی

پڑھیں:

افغان ٹیم پہلی بار بھارت میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کی میزبانی کرے گی

افغانستان کرکٹ ٹیم(Afghanistan Cricket Team) اپنی آئندہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کی میزبانی بھارت کے دارالحکومت دہلی میں کرے گی، جس کا باضابطہ شیڈول سامنے آگیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق افغانستان کرکٹ بورڈ اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے درمیان طویل مشاورت کے بعد اس سیریز کے انعقاد پر اتفاق کیا گیا ہے، جس کے تحت تین ٹی ٹوئنٹی میچز 13، 16 اور 19 ستمبر کو کھیلے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق یہ پہلا موقع ہوگا کہ افغانستان بھارت میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کی میزبانی کرے گا، جو دونوں کرکٹ بورڈز کے درمیان مضبوط ہوتے ہوئے تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔

اس سے قبل افغانستان کی ٹیم بھارت کے خلاف ایک ٹیسٹ میچ اور تین ون ڈے میچز کی سیریز بھی کھیل رہی ہے، جس سے دونوں ٹیموں کے درمیان بین الاقوامی کرکٹ روابط مزید مستحکم ہو رہے ہیں۔

مزیدپڑھیں:پنجاب میں مفت سفری سہولت ختم کرنے پر غور

بھارتی میڈیا کے مطابق افغانستان کرکٹ بورڈ نے اس سیریز کے لیے جوابی دورے کی خواہش ظاہر کی تھی، جس پر بھارتی بورڈ نے مثبت ردعمل دیا۔ دونوں بورڈز کے درمیان پہلے سے اچھے تعلقات موجود ہیں، جس کی بنیاد پر اس سیریز کو ممکن بنایا گیا۔

یہ بھی یاد رہے کہ افغانستان کرکٹ ٹیم ماضی میں اپنی ہوم سیریز بھارت اور متحدہ عرب امارات میں کھیلتی رہی ہے۔ بھارت میں افغانستان نے اس سے قبل آئرلینڈ، بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ جیسی ٹیموں کی میزبانی بھی کی ہے۔

کرکٹ ماہرین کے مطابق افغانستان کی جانب سے بھارت میں مسلسل ہوم سیریز کھیلنا اس بات کی علامت ہے کہ وہ عالمی کرکٹ میں اپنی موجودگی اور انتظامی صلاحیتوں کو مزید مضبوط کر رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • فورسز کی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 17 دہشتگرد ہلاک، آئی ایس پی آر
  • شہباز شریف کا کامیاب انسدادِ دہشت گردی کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
  • سکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیوں میں 17 دہشت گرد جہنم واصل
  • بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 17دہشتگرد ہلاک
  • صدر مملکت ، وزیر اعظم وفاقی وزیر داخلہ اور وزیر اعلیٰ سندھ  کا بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف آپریشنز پر سیکورٹی فورسز کی ستائش 
  • بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، 17 دہشتگرد ہلاک
  • سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 17 دہشتگرد ہلاک
  • فیکٹ چیک: تھائی لینڈ کی ویڈیو پاکستانی فوجی افسر سے منسوب کرنے کی بھارتی کوشش ناکام
  • جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام، 2 خواتین آف لوڈ، ایجنٹس گرفتار
  • افغان ٹیم پہلی بار بھارت میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کی میزبانی کرے گی