افغانستان سے دراندازی کوشش ناکام بنادی گئی، سیکورٹی فورسزنے25دہشت گردمارڈالے،5جوان بھی شہید
اشاعت کی تاریخ: 26th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے میں سیکورٹی فورسز نے فتنۃ الخوارج کی سرحد سے دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 25 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا اس موقع پر فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 5 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق خوارج کے 2 بڑے گروہوں نے24-25 اکتوبرکو گھکی کرم اور اسپن وام کے علاقوں میں دراندازی کی کوشش کی، اسپن وام میں فورسز کی مئوثر کارروائی کے دوران 4 خود کش بمباروں سمیت 15 خوارج ہلاک کردیے گئے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ کرم کے علاقے گھکی میں مزید 10 درانداز خوارج مارے گئے، ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور دھماکا خیز مواد برآمد کیا گیا۔
ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 5 جوان جام شہادت نوش کر گئے، شہید حوالدار منظور حسین کی عمر 35 سال اور ضلع غذرگلگت بلتستان کے رہائشی تھے، شہید سپاہی نعمان الیاس کیانی کی عمر 23 سال اورضلع پونچھ آزادکشمیر سے تعلق تھا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شہید سپاہی محمد عادل کی عمر 24 سال اورضلع قصور کے رہائشی تھے ، شہید سپاہی شاہ جہاں کی عمر25 سال ضلع وہاڑی کے رہائشی تھے، شہیدسپاہی علی اصغرکی عمر 25 سال اور ضلع پاک پتن کے رہائشی تھے۔
ترجمان پاک فوج نے کہا کہ ترکیہ میں پاک افغان مذاکرات کے باوجود فتنۃ الخوارج کی دراندازی کی کوششیں جاری ہیں، پاکستان مسلسل افغان حکومت سے اپنی سرحد کے اطراف میں موثر بارڈر مینجمنٹ کو یقینی بنانے کا کہہ رہا ہے۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ توقع ہے افغان عبوری حکومت دوحہ معاہدے کے مطابق ذمہ داریاں پوری کرے گی، افغان حکومت خوارج کو پاکستان کے خلاف افغان سرزمین کے استعمال سے روکے۔
بیان میں کہا گیا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک کی سرحدوں کے دفاع کے لیے پرعزم اور غیر متزلزل ہیں، سیکیورٹی فورسز کی طرف سے ویژن عزم استحکام کے تحت خوارج کو ختم کرنے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن جاری ہے، آپریشن غیر ملکی حمایت یافتہ دہشت گردوں کو ختم کرنے کے لیے پوری رفتار سے جاری رہے گا۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے رہائشی تھے پاک فوج سال اور ایس پی کی عمر
پڑھیں:
شمالی وزیرستان، فورسز کی کارروائی، خود کش حملے کیلئے تیار کی گئی گاڑی تباہ، 3 خوارج ہلاک
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں دہشت گردی کی بڑی کارروائی ناکام بنا دی۔ خودکش حملے کے لیے تیار کی گئی گاڑی تباہ جبکہ 3 خوارج ہلاک ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 24 اکتوبر کو سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ممکنہ تباہ کن حملے کو ناکام بنا دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی سپانسرڈ فتنہ الخوارج کی شمالی وزیرستان کے علاقے جھلر میں گاڑی کے ذریعے خودکش حملے کی تیاری کی اطلاعات ملی تھیں۔ سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر بروقت آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے انتہائی مہارت سے خوارج کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔