صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشنز پر خراجِ تحسین
اشاعت کی تاریخ: 30th, October 2025 GMT
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے دو الگ الگ آپریشنز میں 18 بھارتی پراکسی فتنۂ ہندوستان دہشت گردوں کی ہلاکت پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
صدرِ مملکت نے چلتن پہاڑ، کوئٹہ میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران 14 بھارتی سرپرستی یافتہ دہشت گردوں کے مارے جانے کو سیکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابی قرار دیا۔ انہوں نے کیچ کے علاقے بلیدہ میں دہشت گردوں کے ٹھکانے پر آپریشن میں چار دہشت گردوں کے انجام کو پہنچنے پر فورسز کی جرات و بہادری کو بھی سراہا۔
صدر زرداری نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے کی کلیئرنس دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے قومی عزم کی عکاس ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے “عزمِ استحکام” کے تحت دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔
صدرِ مملکت نے قوم کی جانب سے سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں، حوصلے اور پیشہ ورانہ مہارت کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: سیکیورٹی فورسز فورسز کی
پڑھیں:
مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق
ولی خان کے علاقے میں نامعلوم افراد نے سیشن جج کی گاڑی پر فائرنگ کردی۔ڈی پی او اللہ بخش بلوچ کے مطابق فائرنگ سے سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کا گن مین جاں بحق ہوگئے جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت 2 افراد شدید زخمی ہیں۔ڈی پی او کا بتانا ہے کہ سیشن جج اور ایڈیشنل سیشن جج کوئٹہ سے سیشن کورٹ مستونگ آرہے تھے، واقعے کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے۔