محراب پور: دو مختلف ٹریفک حادثات میں ایک نوجوان ہلاک، ایک زخمی
اشاعت کی تاریخ: 11th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
محراب پور(جسارت نیوز)دو ٹریفک حادثات میں ایک نوجوان جاں بحق، ایک زخمی، بھریا سٹی پولیس کی حدود میں دالی رابطہ سڑک (لنک روڈ) پر گاؤں پیر ماہی کے قریب دالی کے رہائشی 11 سالہ انصار کلہوڑوولد منٹھار کلہوڑو کی نعش ملی ہے جو نامعلوم گاڑی کی زد میںآکر جاں بحق ہوگیا نعش ضروری کارروائی بعد ورثاء حوالے کرکے تفتیش شروع کر دی ہے، ہالانی پولیس تھانہ کی حدود میں گاؤں پیر وتو کے پاس نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر سرمد راجپر ولد روش راجپر زخمی ہوگیا، پولیس کے مطابق زخمی کو اسپتال منتقل کرکے پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
نامعلوم افراد نے کمسن بچے کو تیز دھار آلے سے قتل کردیا
پاکپتن میں نامعلوم افراد نے کمسن بچے کو تیز دھار آلے سے قتل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکپتن کے نواحی علاقے کلمہ والاچوک کےقریب نامعلوم افراد نےگھرمیں گھس کرچار سالہ بچے کوپراسرار طورپرگلا کاٹ کرقتل کردیا، بچے کی شناخت احمد کے نام سے ہوئی ہے۔
چالیار مدرسہ طالبعلم قتل: ’بچہ گھر والوں کو بتاتا رہا کہ قاری جنسی خواہشات کا تقاضہ کر رہا ہے لیکن کسی نے اعتبار نہیں کیا‘، نانا
پولیس نے بچے کی والدہ کی مدعیت میں نامعلوم افراد کےخلاف مقدمہ درج کرکے ٓتحقیقات شروع کردیں۔
پولیس کے مطابق مقدمے میں بچے کی والدہ نے موقف اپنایا کہ واردات کے وقت ہو گھرسے باہردُکان پر سودا سلف لینے گئی تھی اورجب گھرواپس پہنچی توخون میں لَت پت بچہ گھرکے بند کمرے میں تڑپ رہا تھا، جسے فوری ڈسٹرکٹ اسپتال مُنتقل کیا گیا جہاں حالت تشویشناک ہونےپربچے کوساہیوال ریفر کیا گیااوراسپتال منتقلی دوران بچہ جاں بحق ہوگیا۔
پولیس نے بچے کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ۔