اسلام آباد (نیوز ڈیسک)سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ یہ صرف دکھانے کیلئے ہوتا ہے کہ وزیر اعظم نے تنخواہ میں اضافے کی تجویز مسترد کردی۔ نجی ٹی وی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ صرف دکھانے کیلئے ہوتا ہے کہ بجٹ میں تنخواہوں میں چھ فیصد اضافے کی تجویز دی گئی اور وزیر اعظم نے اسے مسترد کرکے 10 فیصد کردیا۔ یہ سب وزیر اعظم کو پہلے سے پتا ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس حکومت نے رائٹ سائزنگ کا نعرہ لگایا اور کہا کہ وہ وزارتوں کے اخراجات میں کمی کریں گے لیکن آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سول حکومت کے اخراجات میں 17 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ اگر حکومت کہتی ہے کہ افراط زر کی شرح پانچ فیصد ہے تو پھر اخراجات 17 فیصد کیوں بڑھائے گئے ہیں۔
مزیدپڑھیں:شیخ رشید کا انجام دیکھ کر خوشی ہوئی: سینیٹر ڈاکٹر افنان اللہ خان

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: ہوتا ہے

پڑھیں:

اوپیک ممالک کا تیل کی پیداوار میں اضافے پر اتفاق  

( ویب ڈیسک )اوپیک پلس ممالک نے تیل کی پیداوار میں معمولی اضافہ کرنے پر اتفاق کیا ہے جو کہ روزانہ تقریباً ایک لاکھ 37 ہزار بیرل ہو سکتی ہے، یہ فیصلہ تیل کی پیداوار بڑھانے کے لیے کیا گیا ہے۔

 اوپیک اتحاد کے 8 اہم ارکان بشمول سعودی عرب اور روس نے اتوار کو کہا کہ انہوں نے اپنی تیل کی پیداوار میں مزید معمولی اضافے پر اتفاق کیا ہے۔

 اس گروپ نے ورچوئل میٹنگ کے بعد ایک بیان میں کہا کہ 137000 بیرل فی یومیہ اضافہ دسمبر سے لاگو ہوگا اور اگلے تین مہینوں تک اس سطح پر رہے گا جو کہ اس سال اپریل سے باقاعدہ اضافے میں توقف کی نشاندہی کرتا ہے۔

لاہور :ڈمپر نے موٹر سائیکل کو کچل دیا، 3 افراد جاں بحق

 اعلان کردہ اضافہ تجزیہ کاروں کی توقعات کے مطابق ہے۔تاہم کچھ مبصرین اس اضافے کو ناکافی قرار دے رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • اوپیک ممالک کا تیل کی پیداوار میں اضافے پر اتفاق  
  • اے ٹی ایم اور بینک سے رقم نکلوانے پر چارجز میں نمایاں اضافہ
  • بجلی کی قیمت کم کرنے کے لیے کوشاں، ہمیں مل کر ٹیکس چوری کے خلاف لڑنا ہوگا، احسن اقبال
  • جب آپ رنز بناتے ہیں تو جیت کا یقین ہوتا ہے، بابر اعظم اور سلمان علی آغا کی دلچسپ گفتگو
  • امریکا میں آنتوں کی مخصوص بیماری میں خطرناک اضافہ
  • نئی دہلی کا نام تبدیل کرنے کے لیے وزیر داخلہ کو خط لکھ دیا گیا
  • اینٹی ٹیرف اشتہار پر صدر ٹرمپ سے معافی مانگ لی، کینیڈین وزیرِاعظم
  • سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ بننے پر مبارکباد، مل کر دہشت گردی کا مقابلہ کریں گے،وزیراعظم
  • وفاقی حکومت کا بڑا فیصلہ: سرکاری ملازمین کے ہاؤس رینٹ سیلنگ میں 85 فیصد اضافہ منظور
  • وزیر اعظم نے چترال میں دانش سکول کا سنگ بنیاد رکھ دیا، یونیورسٹی بھی قائم کرنے کا اعلان