کراچی، بے لگام ہیوی ٹریفک اور فائرنگ کے واقعات، ایک شخص جاں بحق، تین زخمی
اشاعت کی تاریخ: 30th, May 2025 GMT
کراچی:
شہر قائد میں خونی ہیوی ٹریفک اور فائرنگ کے مختلف واقعات میں ایک شخص جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق پہلا واقعہ بلدیہ ٹاؤن دو نمبر میں پیش آیا، جہاں جلی ہوئی فیکٹری کے قریب ایک تیز رفتار ٹریلر نے راہگیر کو کچل دیا۔
متوفی کی شناخت داؤد کے نام سے ہوئی ہے، جس کی لاش سول اسپتال منتقل کر دی گئی۔
دوسرا واقعہ سائٹ ایریا سیمنز چورنگی کے قریب پیش آیا، جہاں ایک ڈمپر نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہو گئے۔
مزید پڑھیں: کراچی، ٹریلر کی ٹکر سے موٹر سائیل سوار دو خواتین جاں بحق، بچوں سمیت 3 افراد زخمی
ایدھی حکام کے مطابق زخمیوں کی شناخت محمد بلال اور شوکت علی کے نام سے ہوئی ہے، جنہیں فوری طور پر سول اسپتال منتقل کیا گیا۔
تیسرا واقعہ نیشنل ہائی وے اسٹیل مل کے قریب پیش آیا، جہاں فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہو گیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمی کی شناخت راشد ابڑو کے نام سے ہوئی ہے، جسے طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی: بیک وقت 5 بچوں کی پیدائش، 2 بچے انتقال کرگئے
کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں بیک وقت 5 بچوں کی پیدائش ہوئی جن میں سے 2 بچے انتقال کرگئے۔ بچوں کے ماموں نے بتایا کہ پانچ میں دو بچے دوران علاج انتقال کرگئے جن کی تدفین تھوڑی دیر میں کی جائے گی۔گزشتہ روز بلدیہ ٹاؤن کی نجی اسپتال میں بیک وقت پانچ بچوں کی پیدائش ہوئی تھی، خاتون نے آپریشن کے ذریعے 3 لڑکے اور 2 لڑکیاں شامل تھیں۔ڈاکٹرزکے مطابق پیدائش ایمرجنسی سیزیرین سیکشن ذریعے ہوئی بچوں کا وزن بہت کم ہے سب بچوں کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا تھا جبکہ بچوں کو بچوں کو آکسیجن دی گئی اور بچوں کے ابتدائی لیبارٹری ٹیسٹ کروائے گئے۔اہلخانہ کے مطابق عدنان شیخ کی ایک سال قبل شادی ہوئی تھی بچوں کی حالت پہلے سے بہتر ہے، پیشے کے اعتبار سے بچوں کے والد ڈرائیور ہیں۔بچوں کے والد کا کہنا تھا کہ اخراجات بہت زیادہ ہے لہذا نتظامیہ اور مخیر حضرات سے تعاون کی اپیل ہے. ان کا کہنا تھا کہ ایک ساتھ پانچ بچوں کی پیدائش پر وہ بہت خوش ہیں اور اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں۔