کوالالمپور ، ملائشیا میں یوم تکبیر اور بنیان المرصوص کے حوالے سے ایک تقریب منعقد ہوئی
اشاعت کی تاریخ: 29th, May 2025 GMT
کوالالمپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 مئی 2025ء) کوالالمپور ، ملائشیا میں یوم تکبیر اور بنیان المرصوص کے حوالے سے ایک تقریب ہوئی ۔ جس میں PML (n) ملایشیا چیپٹر کے عہدیداران ، اور میڈیا نمائندگان نے شرکت کی ۔ تقریب کا آغار تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول سے ہوا ۔ ۔PML (n) ۔ ملائشیا چیپٹر کے عہدیداران نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے پر میاں محمد نواز شریف ، ڈاکٹر عبد القدیر ، ذوالفقار علی بھٹو سمیت تمام مرکزی کرداروں کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ، صدر (PML (n ملائشیا چیپٹر چوہدری نثار احمد نے کہا کہ قائد میاں محمد نواز شریف کی دلیرانہ قیادت میں پاکستان نے ایٹمی طاقت کا مظاہرہ نہ کیا ہوتا تو دشمن ہمیں تباہ کرنے کے لیے تیار بیٹھا تھا ۔
اور اسی جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہماری آج کی فوجی اور سیاسی قیادت نے " بنیان المرصوص" سے دشمن کو کاری ضرب لگائی ۔(جاری ہے)
سینئر نائب صدر خرم عباسی نے کہا کہ ہماری افواج نے کم بجٹ میں اپنے سے کئی گنا زیادہ وسائل رکھنے والی طاقت کو دھول چٹائی ،اس پہ اللہ کے شکر کے ساتھ ساتھ جتنا ناز کیا جاسکے ، کم ہے ۔ سرپرست PML (n) حاجی ذاکر حسین ، جنرل سیکرٹری حامد یسین بٹ ، سینئر نائب صدر مرزا عمر بیگ سمیت تمام عہدیداران نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے میاں نواز شریف ، ڈاکٹر عبد القدیر خان ، ڈاکٹر ثمر مبارک مند ، اور افواج پاکستان کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ۔
اس کے ساتھ ساتھ بنیان المرصوص کی فتح پر شرکا نے افواج پاکستان کے حق میں فلک شگاف نعروں سے خوشی اور ولولے کا اظہار کیا ۔ صدر ۔PML (n) ۔چوہدری نثار احمد نے پارٹی ممبران سے پارٹی اور ملک سے وفادار رہنے کا حلف لیا ۔ تقریب کے آخر میں " یوم تکبیر" اور " بنیان المرصوص" کی فتح کی خوشی میں کیک کاٹے گئے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے بنیان المرصوص
پڑھیں:
اسلام آباد: مہمند ڈیم ہائیڈروپاور منصوبے کے حوالے سے معاہدے پر دستخط کے بعد پاکستان اور کویت کے نمائندے دستاویز دکھارہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">