لاہور  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 مئی2025ء) پنجاب  ایمرجنسی سروس نے ماہ اپریل کے دوران پنجاب بھر میں 203,327 ایمرجنسیزپربروقت رسپانس کرتے ہوئے 206,685ایمرجنسی متاثرین کو ریسکیوسروسز فراہم کیں۔ترجمان ریسکیو پنجاب نے بتایا کہ گزشتہ ماہ کے دوران44,086روڈ ٹریفک حادثات میں 433 افراد جاں بحق ہوئے۔
پنجاب ایمرجنسی سروس نے گزشتہ ماہ 203,327 ایمرجنسیزپر بروقت رسپانس کیا،جن میں سے 131,511 میڈیکل ایمرجنسیز تھیں جبکہ 44,086 روڈ ٹریفک حادثات، 5,002 گرنے/سلپ ہونے کے واقعات، 3,713 ڈلیوری کیسز، 4,539 جرائم کے واقعات، 5,090 آتشزدگی کے واقعات، 2,070 پیشہ ورانہ / کام کے دوران زخمی ہونے کے واقعات، 977 جانوروں کو ریسکیو کرنے، 702 کرنٹ لگنے کے واقعات،456 جھلسنے کے واقعات، 70 ڈوبنے کے واقعات، 31عمارتیں گرنے اور5,080 متفرق ریسکیو ایمرجنسیزشامل تھیں۔

(جاری ہے)


ایمرجنسی اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں گزشتہ ماہ کے دوران 44,086روڈ ٹریفک حادثات میں 433 افراد جاں بحق ہوئے۔ ان ٹریفک حادثات میں سے زیادہ تر 7,845 ٹریفک حادثات لاہور میں ہوئے جن میں 40 افراد جاں بحق ہوئے۔اسی طرح فیصل آباد میں 2,836، ملتان میں 2,661، گوجرانوالہ میں 2,318، شیخوپورہ میں 1,572 اور راولپنڈی میں 1,423 جبکہ 25,431 حادثات پنجاب کے باقی اضلاع میں رونما ہوئے۔

اسی طرح آگ لگنے کے سب سے زیادہ واقعات بڑے اضلاع میں ہوئے جن میں لاہور میں 675، فیصل آباد میں 309،ملتان میں 221، گوجرانوالہ میں 219، راولپنڈی میں 189اورسیالکوٹ میں 164 واقعات پیش آئے۔
ڈاکٹر رضوان نصیر نے حادثات کے اعداد و شمار کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد گزشتہ ماہ کے دوران44,086روڈ ٹریفک حادثات میں 433 افراد کی ہلاکتوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔

انہوں نے موٹر بائیک رائڈرزسے درخواست کی کہ وہ محفوظ ڈرائیو کریں اور 50 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زیادہ رفتار پر نہ چلائیں، کیونکہ رفتار میں ہر 1 کلومیٹر فی گھنٹہ اضافے سے جان لیوا ایکسیڈنٹ میں 4 سے 5 فیصد اضافہ ہوتا ہے۔ ڈاکٹر رضوان نصیر نے مزید زور دیا کہ حفاظت کو فروغ دینے اور ہنگامی صورتحال سے بچاؤ کے لیے رویوں میں تبدیلی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو زندگیاں بچانے اور تحفظ کو فروغ دینے کے لیے پنجاب ایمرجنسی سروس کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہیے۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ٹریفک حادثات میں ایمرجنسی سروس گزشتہ ماہ کے واقعات کے دوران

پڑھیں:

کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید 3283 الیکٹرانک چالان جاری

گزشتہ 6 روز کے دوران جاری کیے جانے والے ای چالان کی تعداد 26 ہزار 155 سے تجاوز کر گئی۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں ٹریفک پولیس نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر 24 گھنٹوں کے دوران مزید 3283 الیکٹرانک چالان جاری کر دیئے، گزشتہ 6 روز کے دوران جاری کیے جانے والے ای چالان کی تعداد 26 ہزار 155 سے تجاوز کر گئی۔ تفصیلات کے مطابق ٹریفک پولیس کراچی نے جدید و خود کارفیس لیس ای ٹکٹکںگ نظام کے تحت ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر 24 گھنٹوں میں مزید 3283 الیکٹرانک چالان جاری کر دیئے۔ ٹریفک پولیس کے مطابق جمعے کی شب 12 بجے سے ہفتے کی شب 12 بجے تک سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر 1992 ای چالان، بغیر ہیلمنٹ موٹر سائیکل چلانے پر 761، ریڈ لائٹ کی خلاف ورزی پر 119، موبائل فون کے استعمال پر 87، اوور اسپیڈنگ پر 104 ای چالان کیے گئے۔ ٹریفک پولیس کے مطابق کالے شیشوں پر 71 ای چالان، نوپارکنگ پر 26، رانگ وے پر 14 ای چالان، اوور لوڈنگ پر 2 اور بیجا لوڈ پر 10 ای چالان جاری کیے گئے۔ مسافروں کو بسوں کی چھت ہر بیٹھانے پر 58، اسٹاپ لائن کیخلاف ورزی پر 28 اور ون وے اسٹریٹ پر رانگ پر 2 ای چالان جاری کیے گئے۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد، ڈینگی کے کیسز میں اضافہ ہونے لگا
  • قصور: مختلف ٹریفک حادثات میں 2خواتین جاں بحق
  • لاہور میں ٹریفک حادثہ: بوتلوں سے بھرا ٹرک رکشے پر الٹ گیا، چار افراد جاں بحق
  • شہرِ قائد میں 6 روز کے دوران 26 ہزار سے زائد ای چالان
  • کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید 3283 الیکٹرانک چالان جاری
  • کراچی: ٹریفک کیمروں کی نگرانی کے دوران وائرل تصویروں پر ڈی آئی جی ٹریفک کا بیان آگیا
  • شادی کی خوشیاں غم میں بدل گئیں
  • ٹریفک کیمروں کی نگرانی کے دوران وائرل تصویروں پر ڈی آئی جی ٹریفک کا بیان آگیا
  • ڈی جی این سی سی آئی اے نے ضبط تمام جائیدادوں،گاڑیوں کی تفصیلات مانگ لیں
  • ٹریفک حادثات میں معمرشخص سمیت 4افراد جان کی بازی ہارگئے