کراچی میں تعینات روس کے قونصل جنرل آندرے وکٹروچ فیڈرو نے بھارت اور پاکستان کی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کو بیٹھ کر بات کرنے کی ضرورت ہے۔

کونسل آن فارن ریلیشن کراچی کی جانب سے عالمی جنگ دوئم کے خاتمے کو اسی سال گزرنے پر کراچی کے نجی ہوٹل میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف ممالک کے سفارتکاروں سمیت جامعات کے اساتذہ نے بھی شرکت کی۔

 تقریب سے خطاب میں روس کے قونصل جنرل آندرے وکٹروچ فیڈرو نے یورپی ممالک کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انہیں لگتا ہے کہ ان کے علاوہ ہر کوئی جنگل میں رہ رہا ہے۔

پاک بھارت کشیدگی، پاکستانی ہائی کمشنر نے کینیڈین حکام کو حقائق سے آگاہ کردیا

کینیڈا میں پاکستان کے ہائی کمشنر محمد سلیم نے کینیڈین حکام کو پاکستان اور بھارت کے درمیان تناؤ کے حوالے سے اصل صورتِ حال سے آگاہ کردیا۔

آندرے وکٹروچ فیڈرو نے کہا کہ جنگ عظیم دوم کے خاتمے پر سوویت یونین نے بڑی قربانیاں دی ہیں۔

 پاک بھارت کشیدگی پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان اور ہندوستان کے درمیان کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہیں، دونوں ممالک کو ساتھ بیٹھ کر تنازعات حل کرنا چاہیے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: کشیدگی پر

پڑھیں:

پاک بھارت کشیدگی، سعودی وزارت خارجہ کا اہم بیان آگیا

سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ممالک سے اپیل کی ہے کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کریں اور تمام تنازعات کو سفارتی ذرائع سے حل کریں۔

وزارت نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ “مملکت سعودی عرب بھارت اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتی ہے۔” بیان میں مزید کہا گیا کہ دونوں ممالک کشیدگی کم کریں اور اختلافات کا حل پرامن اور سفارتی طریقوں سے نکالیں۔

عرب نیوز کے مطابق یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام کے قریب ایک حملے میں 26 افراد ہلاک ہو گئے، جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا۔ پاکستان نے دعویٰ کیا ہے کہ اسے مصدقہ اطلاعات ملی ہیں کہ بھارت کسی ممکنہ فوجی کارروائی کی تیاری کر رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کوئٹہ، ایم ڈبلیو ایم کے وفد کی ایرانی ڈپٹی قونصل جنرل سے اظہار تعزیت
  • صدر مملکت اور وزیر اعظم کی ملاقات، بھارت کے جارحانہ رویہ پر شدید تشویش کا اظہار
  • صدر مملکت سے وزیراعظم کی ملاقات، بھارت کے جارحانہ رویے پر اظہارِ تشویش
  • پاک بھارت کشیدگی، او آئی سی کا پاکستان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار
  • فلسطین کا دو ریاستی حل مکمل تباہی کے دہانے پر ہے، یو این سیکرٹری جنرل
  • پاک بھارت کشیدگی، سعودی وزارت خارجہ کا اہم بیان آگیا
  • سعودی عرب کی بھارت اور پاکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تشویش، فریقین کو تحمل اور سفارتی حل کی دعوت
  • روس کا پاکستان اور بھارت سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کا مطالبہ
  • برطانوی پارلیمنٹ میں پہلگام واقعے پر بحث، کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تشویش