بھارت نے پاکستان کی سرحد پار کی تو یہ اس کی تاریخی بھول ہوگی: مریم اورنگزیب
اشاعت کی تاریخ: 1st, May 2025 GMT
پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزی---فائل فوٹو
پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ بھارت نے پاکستان کی سرحد پار کی تو یہ اس کی تاریخی بھول ہوگی۔
پنجاب کی سینئر وزیر اور مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پورا پاکستان اپنی بہادر افواج کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑا ہے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے، جس طرح کی جارحیت ہوگی، اسی طرح کا منہ توڑ جواب ملے گا۔
سینئر وزیرِ پنجاب مریم اورنگزیب نے اسرائیلی اخبار کے آرٹیکل پر ردعمل دیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ہم پہلگام واقعہ کے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ اور انہیں انصاف دلانے کی بات کر رہے ہیں۔
پنجاب کی سینئر وزیر نے کہا کہ بھارتی حکومت اپنے ہی شہریوں کے خون پر سیاست کر رہی ہے۔
مریم اورنگزیب نے مزید بتایا پوری دنیا جان چکی کہ بھارت امن کا دشمن اور دہشت گردوں کا سرپرست ہے۔
پاکستان کی امن کی خواہش کے حوالے سے بات کرتے ہوئے پنجاب کی سینئر وزیر نے مزید کہا کہ ہم امن کے داعی ضرور ہیں مگر جنگ مسلط کی گئی تو انجام بھارت خود لکھے گا، اللّٰہ تعالیٰ کے کرم اور فضل سے دشمن کا غرور خاک میں ملانے کو تیار ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہ بھارت
پڑھیں:
وزیر اعلیٰ پنجاب کا صحافیوں کے خلاف جرائم کے خاتمے کے عالمی دن پر اہم پیغام
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا صحافیوں کے خلاف جرائم کے خاتمے کے عالمی دن پر پیغام
تفصیلات کے مطابق مریم نوازشریف کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ حق سچ کی آواز اٹھانے والے صحافیوں پر ظلم و تشدد بند ہونا چاہیے۔ احساس ذمہ داری کے ساتھ آزادی صحافت جمہوریت کی اساس ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مضبوط جمہوری معاشرے کے لیے صحافت کا آزاد ہونا بہت ضروری ہے۔ صحافی معاشرتی انصاف کے محافظ اور عوام کی آواز ہیں۔ ظلم، ناانصافی اور جھوٹ کو بے نقاب کرنے والے صحافی ہیرو ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ بحیثیت وزیر اعلیٰ آزادی صحافت کے تحفظ کی ضامن ہوں۔ صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے حکومت متعدد اقدامات کررہی ہے۔ بے گھر صحافیوں کے لئے اپنی چھت کا خواب پورا کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔ حق اورسچ کی راہ پر چلنے والے صحافیوں کے ساتھ ہیں اور ان کے حقوق کا تحفظ کریں گے۔
مریم نواز شریف نے کہا کہ یہ دن منانے کا مقصد حق اور سچ کی پاداش میں قتل ہونے یا تکلیفیں سہنے والے صحافیوں کو یاد کرنا ہے۔ پنجاب میں صحافی اور صحافت محفوظ ہے۔ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سےیہاں ان کے قتل و تشدد کے واقعات نہ ہوئے نہ ہی ہوں گے۔