لاہور : ٹریفک حادثات سمیت مختلف واقعات میں 6افراد جان کی بازی ہار گئے
اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT
شہر میں ٹریفک حادثات سمیت مختلف واقعات میں 6افراد جان کی بازی ہار گئے ۔ ایدھی فائونڈیشن کے ترجمان کے مطابق ہنجر وال ٹریفک حادثے میں 30 سالہ نوجوان جاں بحق ہو گیا۔داتا دربار گیٹ نمبر پانچ کے قریب 60 سالہ بزرگ شہری فٹ پاتھ کنارے مردہ حالت میں ملا، شاہدرہ ٹائون کے علاقہ میں 30 سالہ نامعلوم نشے کے عادی نوجوان کی لاش ملی ،اچھرہ میں بیہوشی کی حالت میں ملنے والا 45 سالہ شخص دوران علاج ہسپتال میں دم توڑ گیا، چونگی امر سدھو میں30 سالہ نامعلوم شخص فٹ پاتھ کنارے مردہ حالت میں ملا ،ہیر کے علاقہ نواز شریف انٹرچینج کے قریب سے 25 سالہ نامعلوم نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہے ۔پولیس اور تحقیقاتی اداروں کی کاروائی کے بعد لاشوں کو ایدھی ایمبولینسز کے ذریعے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
اسلام آباد میں نشے میں مست نوجوان کی بدتمیزی، پولیس پر تشدد کے بعد گرفتار
اسلام آباد کے علاقے آئی 8 میں بگڑے نواب زادے نے شراب کے نشے میں ہلڑ بازی کرتے ہوئے پولیس اہلکاروں پر تشدد کیا جس پر نوجوان کو گرفتار کر لیا گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق بگڑے نواب زادے نے شراب کے نشے میں دھت ہو کر ہلڑ بازی کی، ملزم نے ٹریفک پولیس اہلکاروں کو گالیاں اور دھمکیاں دیں جبکہ ایک اہلکار کو تھپڑ بھی رسید کیا ٹریفک پولیس اہلکاروں پر تشدد اور ہلڑ بازی کرنے والے نوجوان کو رات گئے پولیس نے گرفتار کرلیا۔ تھانہ آئی نائن پولیس نے عاقب نعیم کو گاڑی سمیت گرفتار کرکے تھانے منتقل کر دیا۔ ملزم عاقب نعیم نے اسے سے قبل پی ڈبلیو ڈی ہاؤسنگ سوسائٹی میں ایک صحافی کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔ ملزم کے خلاف تھانہ لوہی بھیر میں مقدمہ اندراج کے یئے صحافی نے درخواست دے رکھی ہے۔