سینٹری ورکرز پر تشدد کرنیوالے ملزمان کو گرفتار کروا لیا، کمشنر حمزہ شفقات
اشاعت کی تاریخ: 27th, May 2025 GMT
صحافی سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شفقات نے کہا کہ قندھاری بازار کوئٹہ میں وکیل نے دیگر افراد کے ہمراہ سینٹری ورکرز کو تجاوزات ہٹانے اور نالی کا کچرہ صاف کرنے پر تشدد کا نشانہ بنایا۔ ضلعی انتظامیہ و پولیس کیجانب سے ملزمان کو گرفتار کرکے ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کمشنر کوئٹہ ڈویژن محمد حمزہ شفقات نے کہا ہے کہ قندھاری بازار میں سینٹری ورکرز پر تشدد میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ یہ بات انہوں نے مقامی خبر رساں ادارے کے رپورٹر سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ حمزہ شفقات نے کہا کہ گزشتہ رات کوئٹہ کے قندھاری بازار میں ایک وکیل نے دیگر لوگوں کے ہمراہ سینٹری ورکرز کو تجاوزات ہٹانے اور نالی کا کچرہ صاف کرنے پر تشدد کا نشانہ بنایا۔ ضلعی انتظامیہ و پولیس کی جانب سے ملزمان کو گرفتار کرکے ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حال ہی میں نو پارکنگ سے متعلق فیصلے کے خلاف کچھ لوگوں نے احتجاج کیا، حالانکہ کوئٹہ شہر میں ٹریفک کے بڑھتے ہوئے مسائل کی وجہ سے ٹریفک انجینئرنگ بیورو نے ماہرین کے ذریعے اسٹڈی کرنے کے بعد ٹریفک پولیس کے ساتھ مل کر ایک پالیسی کی تجویز دی، جس کو حکومت نے منظور کرتے ہوئے چند سڑکوں کو نان پارکنگ زون قرار دینے کی منظوری دی۔ چند لوگوں کو چھوڑ کر عوام اس طرح کے فیصلوں پر خوشی کا اظہار کیا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ملزمان کو گرفتار حمزہ شفقات نے کہا
پڑھیں:
وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن ’’ڈرگ فری پنجاب‘‘کے تحت راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف مؤثر کارروائیاں ، 4 ملزمان گرفتار
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2025ء) وزیراعلیٰ پنجاب کے وژن ’’ڈرگ فری پنجاب‘‘ کے تحت راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف مؤثر کارروائیاں کی ہیں۔ پولیس نے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے، جن کے دوران چار ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار افراد کے قبضے سے مجموعی طور پر پانچ کلوگرام سے زائد چرس برآمد ہوئی۔(جاری ہے)
پولیس ترجمان کے مطابق یہ کارروائیاں تھانہ وارث خان، چکلالہ، واہ کینٹ اور صدر واہ کے علاقوں میں عمل میں لائی گئیں۔
سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا ہے کہ منشیات جیسے ناسور کے خاتمے کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد جاری ہے اور ایسے عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن بلا امتیاز جاری رہے گا۔ شہریوں کے تعاون سے ہی منشیات کے خلاف جنگ میں کامیابی ممکن ہے۔