جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رہنما اظہرالاسلام کی بریت پر سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی
اشاعت کی تاریخ: 27th, May 2025 GMT
جماعت اسلامی کے رہنما اظہر الاسلام کی بریت کے بعد نیشنل سٹیزن پارٹی (این سی پی) کے ناردرن ریجن کے چیف آرگنائزر سرجیس عالم نے سوشل میڈیا پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شاید صلاح الدین قادر چودھری یا دلاور حسین سعیدی اسی طرح ہمارے پاس واپس آئے ہوں گے۔
سپریم کورٹ نے جماعت اسلامی کے رہنما اے ٹی ایم اظہر الاسلام کو ملک کی سابقہ فاشسٹ حکومت کے دوران انسانیت کے خلاف جرائم کے ایک مقدمے میں سنائی گئی سزائے موت سے بری کر دیا۔
سپریم کورٹ نے انٹرنیشنل کرائمز ٹریبونل کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا، جس سے سوشل میڈیا پر اہم بحث اور رد عمل کا آغاز ہوگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رہنما کی سزائے موت کیخلاف اپیل منظور، رہائی کا حکم
اپنے تصدیق شدہ پروفائل سے فیس بک پوسٹ میں سرجیس عالم نے لکھا کہ جماعت کے رہنما اے ٹی ایم اظہر، جنہیں موت کی سزا سنائی گئی تھی، آج ایک جھوٹے مقدمے سے رہا ہو گئے ہیں۔
اس پیش رفت پر غور کرتے ہوئے سرجیس نے مزید لکھا کہ آج مجھے وہ لوگ یاد آرہے ہیں جو عوامی حکومت کے ظلم کا شکار ہوئے اور جھوٹے الزامات میں اپنی جانیں گنوا بیٹھے۔ ’شاید صلاح الدین قادر چودھری یا دلاور حسین سعیدی بھی اس طرح واپس لوٹ سکتے۔‘
انہوں نے مزید لکھا کہ لیکن وہ موقع ہاتھ سے گیا ہے۔ ’ہم میں سے جنہیں اس مادر وطن کی خدمت کا موقع ملا ہے وہ اس مقدس ذمہ داری سے بے وفائی نہیں کریں گے جو ہمیں قسمت نے دی ہے۔‘
پس منظربنگلہ دیش جماعت اسلامی کے ایک اعلیٰ رہنما اے ٹی ایم اظہر الاسلام کو اس سے قبل جنگی جرائم کے الزام میں سزائے موت سنائی گئی تھی، مقدمے کی سماعت سابق آمرانہ حکومت کے تحت قائم ہونے والے انٹرنیشنل کرائمز ٹریبونل نے کی تھی، ناقدین نے طویل عرصے سے دعویٰ کیا تھا کہ فیصلے سیاسی طور پر محرک تھے۔
بڑے پیمانے پر طلبا اور عوامی بغاوت کے بعد، گزشتہ برس 5 اگست کو وزیر اعظم حسینہ واجد کی حکومت کا خاتمہ ہوگیا تھا، جس سے عدالتی جائزوں اور تبدیلیوں کی لہر شروع ہوئی، ہزاروں شہریوں کے خلاف درج غیر منصفانہ مقدمات بتدریج واپس لیے جا رہے ہیں، اسی سلسلے میں جاری عمل میں اے ٹی ایم اظہر الاسلام کو اب تمام الزامات سے بری کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اظہر الاسلام انٹرنیشنل کرائمز ٹریبونل بنگلہ دیش جماعت اسلامی سپریم کورٹ سرجیس عالم سوشل میڈیا.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اظہر الاسلام بنگلہ دیش جماعت اسلامی سپریم کورٹ سرجیس عالم سوشل میڈیا اے ٹی ایم اظہر جماعت اسلامی اظہر الاسلام سوشل میڈیا بنگلہ دیش کے رہنما
پڑھیں:
ایشین گیمز کرکٹ : پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش اور سری لنکا کو براہِ راست کوارٹر فائنل میں رسائی مل گئی
ایشین گیمز 2026 کی مردوں کی کرکٹ کے ڈرا کا اعلان کردیا گیا، جس کے تحت پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش اور سری لنکا کو براہِ راست ناک آؤٹ مرحلے (کوارٹر فائنل) میں جگہ مل گئی ہے۔
20 ستمبر سے جاپان کے شہر ناگویا میں شروع ہونے والے 10 ٹیموں پر مشتمل مردوں کے کرکٹ مقابلوں میں ابتدائی مرحلے میں افغانستان، ہانگ کانگ، جاپان، ملائیشیا، نیپال اور عمان ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گے، جہاں سے 4 ٹیمیں کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی۔
یہ بھی پڑھیں: ’دو چار ہاتھ جبکہ لب بام رہ گئے‘: نور زمان ورلڈ گیمز اسکواش فائنل سے دستبردار، سلور میڈل حاصل
قرعہ اندازی کے مطابق گروپ اے میں افغانستان، جاپان اور نیپال شامل ہیں، جبکہ گروپ بی میں ہانگ کانگ، ملائیشیا اور عمان کو رکھا گیا ہے۔ دونوں گروپوں کی سرفہرست 2، 2 ٹیمیں کوارٹر فائنل میں پہنچ کر پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش اور سری لنکا کا سامنا کریں گی۔
دوسری جانب خواتین کے کرکٹ مقابلے 17 سے 22 ستمبر تک کھیلے جائیں گے، جن میں تمام 8 ٹیمیں براہِ راست کوارٹر فائنل سے اپنی مہم کا آغاز کریں گی۔
قرعہ اندازی کے مطابق دفاعی چیمپیئن بھارت کا مقابلہ میزبان جاپان سے ہوگا، بنگلہ دیش چین کے خلاف میدان میں اترے گا، سری لنکا ملائیشیا سے ٹکرائے گا، جبکہ پاکستان کی خواتین ٹیم کا پہلا میچ تھائی لینڈ کے خلاف ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: ارشد ندیم تاریخ میں رقم، ماضی میں کب کب پاکستان کا جھنڈا سب سے اونچا رہا؟
ایشین گیمز میں مردوں اور خواتین کے تمام کرکٹ میچز ٹی20 فارمیٹ میں کھیلے جائیں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ایشین گیمز، جو 2023 میں چین کے شہر ہانگژو میں منعقد ہوئی تھیں، میں بھارت نے مردوں اور خواتین دونوں کیٹیگریز میں سونے کے تمغے اپنے نام کیے تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news ایشیئن گیمز بھارت پاکستان کوارٹر فائنل