کم عمری کی شادی کا معاملہ اسلامی نظریاتی کونسل تک پہنچ گیا ہے۔ اس اہم سماجی مسئلے پر قومی اسمبلی اور سینیٹ قانونی مسودہ پہلے ہی منظور کر چکی ہیں۔

اسلامی نظریاتی کونسل نے اس اہم ترین ایشو پر آج اجلاس طلب کر لیا ہے، جس میں کم عمری کی شادی سمیت دیگر اہم ایجنڈا آئٹمز زیر غور آئیں گے۔ کونسل کا 242واں اجلاس آج کونسل آڈیٹوریم میں منعقد ہوگا۔

اجلاس کا پانچ نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے، اور اجلاس کی صدارت چیئرمین ڈاکٹر راغب نعیمی کریں گے۔ ایجنڈy میں ”تھیلیسیمیا کے لیے لازمی سکریننگ بل 2025ء“، نیب کی جانب سے مختلف پراجیکٹس/اسکیمز کی شرعی حیثیت سے متعلق استفسار، خلع کی صورت میں مہر کے حوالے سے لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ، بچوں کی شادی کے امتناع کا بل 2025ء برائے اسلام آباد، خیبر پختونخواہ حکومت کی جانب سے بھیجا گیا ”Child Marriage Restraint Act“، اور مسلم عائلی قوانین (ترمیمی) بل 2025ء شامل ہیں۔

کونسل ان تمام معاملات پر غور کرے گی اور سفارشات مرتب کرے گی۔

Post Views: 4.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: کی شادی

پڑھیں:

نائب امیر جماعت اسلامی کراچی سیف الدین ایڈووکیٹ کی زیر صدارت ادارہ نورحق میں ریڈ لائن بی آر ٹی کی تعمیر میں تاخیر کے سلسلے میں لائحہ عمل کی تیاری کے لیے جماعت اسلامی کی ایکشن کمیٹی کا اہم اجلاس ہورہا ہے

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ

متعلقہ مضامین