Islam Times:
2025-05-29@06:37:06 GMT

مجلس علمائے مکتب اہلبیتؑ کا ضلعی اجلاس

اشاعت کی تاریخ: 27th, May 2025 GMT

مجلس علماء مکتب اہل بیتؑ پاکستان ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علماء کرام کا ایک اجلاس منعقد ہوا، جس میں سید حسنین عباس گردیزی مرکزی صدر مجلس علماء مکتب اہلبیتؑ، مولانا احمد علی روحانی صدر مجلس علماء مکتب اہل بیت صوبہ کے پی کے اور مولانا سید نعیم الحسن نقوی مرکزی سیکرٹری فلاح و بہبود مجلس علماء مکتب اہل بیت پاکستان نے شرکت کی۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو

مجلس علمائے مکتب اہلبیتؑ ڈیرہ اسماعیل خان کا ضلعی اجلاس

مجلس علمائے مکتب اہلبیتؑ ڈیرہ اسماعیل خان کا ضلعی اجلاس

مجلس علمائے مکتب اہلبیتؑ ڈیرہ اسماعیل خان کا ضلعی اجلاس

مجلس علمائے مکتب اہلبیتؑ ڈیرہ اسماعیل خان کا ضلعی اجلاس

مجلس علمائے مکتب اہلبیتؑ ڈیرہ اسماعیل خان کا ضلعی اجلاس

مجلس علمائے مکتب اہلبیتؑ ڈیرہ اسماعیل خان کا ضلعی اجلاس

مجلس علمائے مکتب اہلبیتؑ ڈیرہ اسماعیل خان کا ضلعی اجلاس

مجلس علمائے مکتب اہلبیتؑ ڈیرہ اسماعیل خان کا ضلعی اجلاس

مجلس علمائے مکتب اہلبیتؑ ڈیرہ اسماعیل خان کا ضلعی اجلاس

مجلس علمائے مکتب اہلبیتؑ ڈیرہ اسماعیل خان کا ضلعی اجلاس

اسلام ٹائمز۔ مجلس علماء مکتب اہل بیتؑ پاکستان ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علماء کرام کا ایک اجلاس منعقد ہوا، جس میں سید حسنین عباس گردیزی مرکزی صدر مجلس علماء مکتب اہلبیتؑ، مولانا احمد علی روحانی صدر مجلس علماء مکتب اہل بیت صوبہ کے پی کے اور مولانا سید نعیم الحسن نقوی مرکزی سیکرٹری فلاح و بہبود مجلس علماء مکتب اہل بیت پاکستان نے شرکت کی۔ اجلاس میں ضلع بھر کے 44 علماء کرام شریک ہوئے، جس میں علمی موضوعات پر علماء کرام نے گفتگو کی اور آئندہ تین سالوں کے لیے مولانا اظہر ندیم کو ضلع کا صدر بنایا گیا، دعائے امام زمانہ علیہ السلام سے اجلاس کا اختتام ہوا۔.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ڈیرہ اسماعیل خان کا ضلعی اجلاس علماء کرام

پڑھیں:

 اسلام کبھی ختم نہیں ہوگا، علمائے کرام اور دینی رہنما دین کا جھنڈا لے کر کھڑے ہیں اسے کبھی نہیں گرنے دیں گے، جاوید ہاشمی 

جے یو آئی (س) کے زیراہتمام منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سینیئر سیاستدان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی اورملک کے خلاف سازشوں کو ناکام بنانے کے لیے تمام دینی سیاسی جماعت متحد ہو جائیں، حکومت بھی تمام کو ساتھ لے کر چلے اور قومی متفقہ لائحہ عمل اختیار کرے۔  اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام (س) کے زیراہتمام جامع مسجد رشیدیہ رشید آباد میں منعقدہ فتح مبین پاکستان سیمینار سے خطاب میں مرکزی امیر مولانا عبدالحق ثانی نے کہا کہ اکابر کی سرپرستی میں ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ کے لیے جدوجہد جاری رہے گی، قران و سنت کی بالادستی کے لیے تمام جماعتوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہیں، ملک میں غیر شرعی قانون سازی خصوصا کم عمری شادی کا بل کسی صورت قبول نہیں، مولانا عبدالحق ثانی نے مزید کہا کہ پاکستان نے بھارت کو شکست سے دوچار کر کے پاکستان کا وقار بلند بلند کیا، ہم افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا مقدر اسلامی نظام ہے، اس کے نفاذ کے لیے تمام جماعتوں کی مشترکہ جدوجہد کی ضرورت ہے۔
 
سیمینار کی صدارت قاری سعید احمد رحیمی نے کی جبکہ جاوید ہاشمی، سید کفیل شاہ بخاری، مفتی عامر محمود، ایوب مغل، حاجی عبد الواحد، حاجی رشید احمد نقشبندی مہمان خصوصی تھے، حافظ عبدالشکور ربانی، حافظ طارق محمود ضیا نے کلام پیش کیا، سینیئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کفریہ طاقتیں خصوصا بھارت نے حال ہی میں مدارس و مساجد پر حملہ کر کے سمجھا کہ اسلام اور مدارس ختم ہو جائیں گے مگر یہ ان کی بھول ہے، اسلام کبھی ختم نہیں ہوگا، علمائے کرام اور دینی رہنما دین کا جھنڈا لے کر کھڑے ہیں اسے کبھی نہیں گرنے دیں گے، جاوید ہاشمی نے مزید کہا کہ دہشت گردی اور ملک کے خلاف سازشوں کو ناکام بنانے کے لیے تمام دینی سیاسی جماعت متحد ہو جائیں، حکومت بھی تمام کو ساتھ لے کر چلے اور قومی متفقہ لائحہ عمل اختیار کر ے۔ 

جے یو آئی کے مرکزی جنرل سیکرٹری سید یوسف شاہ نے کہا جمیعت علمائے اسلام( س) ملک میں قران و سنت کے نفاذ کے لیے تمام دینی جماعتوں کے ساتھ مل کر جدوجہد جاری رکھے گی، ملکی استحکام اور دوبارہ جارحیت پر دشمن کو پھر منہ توڑ جواب دینے کے لیے افواج پاکستان اور فیلڈ مارشل کے ساتھ کھڑے ہیں، قائد حرار مولانا سید کفیل شاہ بخاری اور جے یو آئی کے رہنما مفتی عامر محمود نے مولانا سمیع الحق شہید، مولانا حامد الحق حقانی شہید کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ اکابر شہدا کا مشن جاری رہے گا، سید کفیل شاہ بخاری نے کہا کہ حضرت مولانا عبدالحق رحم اللہ علیہ ان علما میں شامل تھے جنہوں نے ملک و متفقہ آئین دیا، خانوادہ حقانی کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا، بھارت کا غرور خاک میں ملانے پر افواج پاکستان کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ جنگ افواج پاکستان نے صرف بھارت سے ہی نہیں امریکہ اسرائیل سے بھی لڑی ہے اور انہیں شکست دی ہے، فیلڈ مارشل کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
 

متعلقہ مضامین

  • شیعہ علماء کونسل ملتان کے ضلعی صدر علامہ غضنفر علی حیدری نے گیارہ رکنی ضلعی کابینہ کا اعلان کردیا 
  • ملتان، آئی ایس او پاکستان کا 53واں یوم تاسیس، سابقین کی بڑی تعداد شریک، کیک بھی کاٹا گیا 
  • ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی صلاحیتوں سے پاکستان ایٹمی قوت بنا، علامہ سبطین سبزواری
  • یوم تکبر کے موقع پر ملک بھر میں قرآن خوانی کا اہتمام، علمائے کرام کی طرف سے خصوصی دعائیں
  • تحفظِ عزا و دفاعِ پاکستان کانفرنس
  •  اسلام کبھی ختم نہیں ہوگا، علمائے کرام اور دینی رہنما دین کا جھنڈا لے کر کھڑے ہیں اسے کبھی نہیں گرنے دیں گے، جاوید ہاشمی 
  • ڈیرہ اسماعیل خان، لڑکے سے بدفعلی کا الزام، 8 سالہ بچی ونی کردی گئی
  • مولانا اظہر ندیم مجلس علمائے مکتب اہلبیتؑ ڈیرہ اسماعیل خان کے صدر منتخب
  • وزیر خزانہ گلگت بلتستان انجینئر محمد اسماعیل کا خصوصی انٹرویو