---فائل فوٹو 

خاتونِ اول اور رکنِ قومی اسمبلی آصفہ بھٹو زرداری نے والدین، اساتذہ، علماء، معززین اور میڈیا سے انسدادِ پولیو مہم میں اپنا کردار ادا کرنے کی اپیل کی ہے۔

آصفہ بھٹو زرداری نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر پیغام شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں پولیو سے بچاؤ کی قومی مہم 26 مئی سے 1 جون تک جاری رہے گی، اس قومی مہم کا حصہ بنیں اور پولیو سے پاک مستقبل کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

 آصفہ بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ انسدادِ پولیو مہم کا مقصد پانچ سال سے کم عمر کے 4 کروڑ 54 لاکھ بچوں کو ایک موذی مرض سے محفوظ بنانا ہے۔

سندھ بھر میں آج سے انسدادِ پولیو مہم کا آغاز

کراچی سمیت سندھ بھر میں آج سے انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگا۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ چار لاکھ سے زائد فرنٹ لائن ورکرز گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گے تاکہ کوئی بچہ اس حفاظتی عمل سے محروم نہ رہ جائے۔

یاد رہے کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں آج سے انسدادِ پولیو مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق 7 روزہ انسدادِ پولیو مہم یکم جون تک جاری رہے گی۔

ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے بتایا کہ انسدادِ پولیو مہم کے دوران سندھ بھر میں 80 ہزار سے زائد تربیت یافتہ پولیو ورکرز بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں گے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: پولیو مہم کا پولیو سے

پڑھیں:

سکھر: جمعیت علماء اسلام صوبہ سندھ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد صالح انڈھڑ ودیگر لانگ مارچ کے شرکاء سے خطاب کررہے ہیں

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251103-05-24

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • انسداد دہشت گردی عدالت سے علیمہ خان کے ساتویں مرتبہ وارنٹ گرفتاری جاری
  • انسداد اسمگلنگ کارروائیوں میں 3 کروڑ کی منشیات برآمد، خاتون سمیت 3 ملزمان گرفتار
  • کراچی، اسپتال کے اخراجات ادا کرنے کیلئے بچہ فروخت
  • سکھر: جمعیت علماء اسلام صوبہ سندھ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد صالح انڈھڑ ودیگر لانگ مارچ کے شرکاء سے خطاب کررہے ہیں
  • جمعیت علماء اسلام کے تحت عوامی حقوق کیلئے لانگ مارچ
  • آزادیِ اظہار اور حقِ گوئی جمہوری معاشروں کی پہچان اور بنیاد ہیں، کامران ٹیسوری
  • مدارس کو مشکوک بنانے کی سازشیں ناکام ہوں گی، علامہ راشد سومرو
  • علماء کرام کیلئے حکومت کا وظیفہ مسترد،اسلام آباد آنے میں 24 گھنٹے لگیں گے، مولانا فضل الرحمان کی دھمکی
  • وفاقی حکومت گلگت بلتستان کی ترقی اور نوجوانوں کے بہتر مستقبل کیلئے پُرعزم ہے: شہباز شریف
  • پاک فوج دفاع وطن کیلئے پرعزم، کسی بھی جارحیت کا جواب سخت اور شدید ہو گا: ڈی جی آئی ایس پی آر