اجلاس میں سید حسنین عباس گردیزی مرکزی صدر مجلس علماء مکتب اہلبیتؑ، مولانا احمد علی روحانی صدر مجلس علماء مکتب اہل بیت صوبہ کے پی کے اور مولانا سید نعیم الحسن نقوی مرکزی سیکرٹری فلاح و بہبود مجلس علماء مکتب اہل بیت پاکستان نے شرکت کی۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس علماء مکتب اہل بیتؑ پاکستان ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علماء کرام کا ایک اجلاس منعقد ہوا، جس میں سید حسنین عباس گردیزی مرکزی صدر مجلس علماء مکتب اہلبیتؑ، مولانا احمد علی روحانی صدر مجلس علماء مکتب اہل بیت صوبہ کے پی کے اور مولانا سید نعیم الحسن نقوی مرکزی سیکرٹری فلاح و بہبود مجلس علماء مکتب اہل بیت پاکستان نے شرکت کی۔ اجلاس میں ضلع بھر کے 44 علماء کرام شریک ہوئے، جس میں علمی موضوعات پر علماء کرام نے گفتگو کی اور آئندہ تین سالوں کے لیے مولانا اظہر ندیم کو ضلع کا صدر بنایا گیا، دعائے امام زمانہ علیہ السلام سے اجلاس کا اختتام ہوا۔

.

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

اولمپک گولڈ میڈل جیتنے والے ارشد ندیم کو اعلانات کے باجود انعامات نہ دینے والے کون ہیں؟

پاکستان کے ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس میں جیولن تھرو کے مقابلوں میں نیا اولمپک ریکارڈ قائم کرتے ہوئے نہ صرف طلائی تمغہ حاصل کیا بلکہ پاکستانی قوم کا ان عالمی کھیلوں میں میڈل کے حصول کا 3 دہائیوں سے جاری انتظار بھی ختم کیا تھا۔

ارشد نے یہ کارنامہ 92.97 میٹر فاصلے پر نیزہ پھینک کر سرانجام دیا جو ان کے کریئر کی بہترین کارکردگی بھی ہے۔ یہ ارشد کے کریئر کی سب سے بڑی جبکہ دنیا میں اب تک پھینکی جانے والی چھٹی سب سے طویل جیولن تھرو تھی۔ارشد نے اس مقابلے میں اپنی آخری تھرو بھی 90 میٹر سے زیادہ فاصلے پر پھینکی تھی۔

یہ بھی پڑھیے: ارشد ندیم پر انعامات کی برسات جاری، گورنر پنجاب نے تحفے میں کیا کچھ دیا؟

ارشد ندیم نے جیولن تھرو میں گولڈ میڈل حاصل کیا تو ہر طرف سے انعامات کی برسات ہونے لگی۔ حکومت سمیت پاکستان کے بڑے بزنس مین، سنگرز اور عام عوام نے بھی دل کھول کر انعامات کا اعلان کیا۔

ارشد ندیم کو  مل کر میڈیا کے ذریعے انعامات دینے کا وعدہ کرنے والوں نے  کیا ارشد ندیم کو انعامات دیے ہیں اس پر ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی طرف سے انعامات ارشد ندیم کو مل گئے ہیں مگر پاکستانی بزنس مین حلقوں نے ارشد ندیم کو یہاں بھی چونا لگا دیا۔

کون سے بزنس مینوں نے اعلان کیا اور انعامات نہیں دیے؟

ذرائع کے مطابق ارشد ندیم کو وعدے کے باوجود انعام نہ دینے والوں میںسب سے اہم نام اے آر وائی کے مالک سلمان اقبال کا ہے جنہوں نے اعلان کیا تھا کہ ارشد ندیم کو گوجرانولہ اے آر وائی لگون میں ایک اپارٹمنٹ دیا جائے گا۔ 9 ماہ گزرنے کے باجود ارشد ندیم کو اب تک اے آر وائی کے مالک سلمان اقبال کی طرف کوئی اپاڑٹمنٹ گفٹ نہیں کیا گیا۔

اس کے بعد نیوز ون ٹی وی اور الکبیر ٹاؤن ٹاؤن کے مالک چوہدری اورنگرزیب ہیں جنہوں نے ارشد ندیم کو ڈیڑھ کروڑ مالیت کا ایک کنال کا پلاٹ، 5 کروڑ روپے کی کنسٹرکشن، بجلی، گیس، پانی کے بل تاحیات دینے کا اعلان کیا مگر 9 ماہ گزارنے کے باوجود ایک روپیہ بھی ارشد ندیم کو نہیں دیا۔ یہ اعلانات میڈیا کی حد تک محددو رہے۔ چوہدری اونگرزیب نے ارشد ندیم کے والدین کے ساتھ ائیر پورٹ پر کھڑے ہوکر اعلان کیا تھا کہ ارشد ندیم ہمارا فخر ہے، یہ انعامات، یہ پلاٹ کچھ بھی نہیں ہیں مگر بعد میں وہ اپنے وعدے سے مکر گئے۔

تیسرے نمبر پر روڈن انکلیو نے قومی ہیرو کو ایگزیکٹو بلاک میں 2 کنال کا پلاٹ دینے کا اعلان کیا مگر وہ بھی اپنے وعدے سے مکر گئے جس کے بعد اسی روڈن انکلیو پر چوہدری گروپ کے مالک ارشد چوہدری کی جانب سے ملتان اور اسلام آباد میں 7، 7 مرلے پلاٹ گفٹ کرنے کا اعلان کیا اس سے بھی پھر گئے اور ارشد ندیم کو کوئی انعام ابھی تک نہیں ملا۔

سنو ٹی وی اور بلیو ورلڈ سٹی کے مالک چوہدری سعد نذیر ہیں جنہوں نے ارشد ندیم کو ساتھ کھڑا کر کے انہیں اپنی سوسائٹی بلیو ورلڈ سٹی کا برینڈ ایمبسڈر بنایا اور لیجنڈ ایونیو میں پلاٹ دینے کا اعلان کیا۔ وہ بھی اپنی تشہیر کروانے کے بعد انعامات دینے سے مکر گئے۔

عبد اللہ سٹی کے مالک عاصم عزیز نے ارشد ندیم کو ایک کنال کا پلاٹ اور 10 لاکھ روپے کیش دینے کا اعلان کیا مگر ابھی تک ان کا بھی وعدہ بھی وفا نہ ہو سکا، اسی طرح ممتاز سٹی اسلام آباد نے اپارٹمنٹ دینے کا اعلان کیا مگر وہ اعلان بھی اعلان  تک ہی محدود رہا۔

ارشد ندیم کے لیے زمین ڈاٹ کام نے بھی اپاڑٹمنٹ دینے کا اعلان سوشل میڈیا پر کیا مگر اس پر بھی عمل درآمد نہیں کیا گیا۔

اس کے علاوہ ڈسکوری گارڈن نے 10 مرلے اور کپیٹل سمارٹ سٹی نے ایک کنال کا پلاٹ دینے کا اعلان کیا مگر ابھی تک اولمپک چیمپیئن ارشد ندیم کو کچھ بھی نہیں دیا گیا۔

ریئل اسٹیٹ کے 2 اہم نام گرینڈ اورچرڈ اور آر جے ایس سکوائر بحریہ ٹاؤن اسلام آباد نے بھی انعامات دینے کے اعلانات کیے۔

گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کے قریبی ذرائع کے مطابق جن بزنس مینوں نے انعامات دینے کا اعلان کیا انہوں نے قومی ہیرو اپنی کاروباری اور ذاتی تشہیر کے لیے استعمال کیا اور بعد میں کبھی ان سے رابطہ تک نہیں کیا جبکہ دوسری جانب آرمی چیف، صدر مملکت، وزیر اعظم، وزیر اعلیٰ  پنجاب، گورنر پنجاب، وزیر اعلیٰ سندھ، گورنر سندھ سمیت دیگر حکومتی عہدایدروں کی جانب سے جو اعلان کیے گئے وہ ارشد ندیم کو کچھ دنوں بعد ہی دے دیے گئے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ارشد ندیم اعلانات انعامات پلاٹ گھر

متعلقہ مضامین

  • شیعہ علماء کونسل ملتان کے ضلعی صدر علامہ غضنفر علی حیدری نے گیارہ رکنی ضلعی کابینہ کا اعلان کردیا 
  • ملتان، آئی ایس او پاکستان کا 53واں یوم تاسیس، سابقین کی بڑی تعداد شریک، کیک بھی کاٹا گیا 
  •  اسلام کبھی ختم نہیں ہوگا، علمائے کرام اور دینی رہنما دین کا جھنڈا لے کر کھڑے ہیں اسے کبھی نہیں گرنے دیں گے، جاوید ہاشمی 
  • ڈیرہ اسماعیل خان، لڑکے سے بدفعلی کا الزام، 8 سالہ بچی ونی کردی گئی
  • محسن گیلانی پاکستان فٹبال فیڈریشن کے نئے صدر منتخب
  • اولمپک گولڈ میڈل جیتنے والے ارشد ندیم کو اعلانات کے باجود انعامات نہ دینے والے کون ہیں؟
  • مجلس علمائے مکتب اہلبیتؑ کا ضلعی اجلاس
  • علیگڑھ میں گائے کا گوشت فروخت کرنے کے شبہ میں مسلم تاجروں پر ہجومی تشدد
  • سپریم کورٹ کی پابندی کے باوجود مدارس کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں، مولانا ارشد مدنی