خوبصورت اداکارہ نیلم منیر کی حال ہی میں شادی دبئی کے ایک نوجوان کے ساتھ ہوگئی اور حیران کن اس ے متعلق 9 سال قبل ایک پیشن گوئی بھی کی گئی تھی۔

یہ قصہ سال دو سال کا نہیں بلکہ پورے نو برس پرانی بات ہے جب نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں موجود نجومی نے نیلم منیر کی شادی کے بارے میں پیشن گوئی کی تھی۔

قسمت کا حال اور ستاروں کی چال بتانے والے اس نجومی نے کہا تھا کہ اداکارہ نیلم منیر کی شادی کسی عرب ملک میں ہوگی۔

نجومی نے مزید بتایا تھا کہ نیلم منیر کا شریکِ حیات یا تو عرب ہوگا* یا پھر وہاں مشرق مقیم کوئی پاکستانی نوجوان ہوگا۔

اس بات پر نیلم منیر کو بھی بالکل یقین نہیں تھا اور پھر اُس نجومی کی یہ پیشن گوئی ہر ایک کے دماغ سے محو ہوکر رہ گئی تھی۔

پھر رواں برس نیلم منیر کی شادی ہوئی اور حیران کن طور پر ان کے دلہا کا تعلق پاکستان سے ہے لیکن وہ دبئی میں مقیم ہیں اور کافی عرصے سے وہیں ملازمت کر رہے ہیں۔

اب جب کہ 9 سال بعد نیلم منیر کی شادی سے متعلق پیشگوئی حرف بہ حرف درست ثابت ہوگئی تو اُس نجومی کا وہ دعویٰ بھی پھر سے تازہ ہوگیا جو اب حقیقت کا روپ دھار چکا ہے۔

اداکارہ  نیلم منیر کو جب اُس پیشنگوئی کی یاد دلائی گئی تو انھوں نے اسے مسکراتے ہوئے محض ایک اتفاق قرار دیا۔

سوشل میڈیا کا کہنا ہے کہ اگر یہ اتفاق ہے تب بھیم کافی دلچسپ اور ناقابل یقین ہے۔ 

 

TagsShowbiz News Urdu.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: نیلم منیر کی شادی

پڑھیں:

سونیا حسین اداکاری چھوڑ دیں گی؛ مستقبل کا منصوبہ بھی بتادیا

خوبصورت اداکارہ سونیا حسین نے اداکاری چھوڑنے کا عندیہ دیتے ہوئے اپنے مستقبل کا منصوبہ بھی بتادیا۔

اداکارہ نے ان خیالات کا اظہار اپنی نئی آنے والی فلم کی تشہیری مہم کے دوران ایک صحافی کے سوال کے جواب میں کیا۔

سونیا حسین نے اپنی شادی سے متعلق کہا کہ جیسے ہی کوئی خاندانی اقدار کو سمجھنے والا سلجھا ہوا پڑھا لکھا انسان مل جائے گا تو شادی کرلوں گی۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ اگر شوہر نے مجھے شوبز سے علیحدہ ہونے کا کہا تو حکم بجا لاؤں گی اور اداکاری چھوڑ دوں گی۔

سونیا حسین نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے مزید کہا کہ اداکاری تو میں ویسے ہی چھوڑنا چاہتی ہوں۔ میری دلچسپی اب پروڈکشن میں ہے۔

یاد رہے کہ سونیا حسین نے اداکاری کے بعد پروڈکشن کی دنیا میں قدم رکھ دیا ہے اور کئی پوجیکٹس پر کام کر رہی ہیں۔

 

متعلقہ مضامین

  • بیٹوں نے 90 سالہ والد کی دوسری شادی کی خواہش پوری کردی
  • سونیا حسین اداکاری چھوڑ دیں گی؛ مستقبل کا منصوبہ بھی بتادیا
  • بیٹوں نے 90سالہ باپ کی دوسری شادی کی خواہش پوری کر دی
  • بیٹوں نے 90 سالہ بابے کی دوسری شادی کی خواہش پوری کر دی
  • سابق شوہر اور ان کی اہلیہ سے اچھے تعلقات ہیں: ماہرہ خان
  • اداکارہ صبا فیصل کا کورونا تشخیص سے متعلق انکشاف
  • فلم ’ کملی‘ کو ’ناں‘ کہنے کا پچھتاوا ہے: ماہرہ خان
  • نیلم منیر سے متعلق 9 سال قبل کی گئی پیش گوئی جو سچ ثابت ہوئی
  • نیلم منیر کے نئے لہجے نے مداحوں کو حیران کر دیا