نیلم منیر سے متعلق 9 سال قبل کی گئی پیشگوئی حرف بہ حرف پوری؛ اداکارہ بھی حیران
اشاعت کی تاریخ: 26th, May 2025 GMT
خوبصورت اداکارہ نیلم منیر کی حال ہی میں شادی دبئی کے ایک نوجوان کے ساتھ ہوگئی اور حیران کن اس ے متعلق 9 سال قبل ایک پیشن گوئی بھی کی گئی تھی۔
یہ قصہ سال دو سال کا نہیں بلکہ پورے نو برس پرانی بات ہے جب نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں موجود نجومی نے نیلم منیر کی شادی کے بارے میں پیشن گوئی کی تھی۔
قسمت کا حال اور ستاروں کی چال بتانے والے اس نجومی نے کہا تھا کہ اداکارہ نیلم منیر کی شادی کسی عرب ملک میں ہوگی۔
نجومی نے مزید بتایا تھا کہ نیلم منیر کا شریکِ حیات یا تو عرب ہوگا* یا پھر وہاں مشرق مقیم کوئی پاکستانی نوجوان ہوگا۔
اس بات پر نیلم منیر کو بھی بالکل یقین نہیں تھا اور پھر اُس نجومی کی یہ پیشن گوئی ہر ایک کے دماغ سے محو ہوکر رہ گئی تھی۔
پھر رواں برس نیلم منیر کی شادی ہوئی اور حیران کن طور پر ان کے دلہا کا تعلق پاکستان سے ہے لیکن وہ دبئی میں مقیم ہیں اور کافی عرصے سے وہیں ملازمت کر رہے ہیں۔
اب جب کہ 9 سال بعد نیلم منیر کی شادی سے متعلق پیشگوئی حرف بہ حرف درست ثابت ہوگئی تو اُس نجومی کا وہ دعویٰ بھی پھر سے تازہ ہوگیا جو اب حقیقت کا روپ دھار چکا ہے۔
اداکارہ نیلم منیر کو جب اُس پیشنگوئی کی یاد دلائی گئی تو انھوں نے اسے مسکراتے ہوئے محض ایک اتفاق قرار دیا۔
سوشل میڈیا کا کہنا ہے کہ اگر یہ اتفاق ہے تب بھیم کافی دلچسپ اور ناقابل یقین ہے۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: نیلم منیر کی شادی
پڑھیں:
’’سابق شوہر سے آج بھی دوستانہ تعلقات ہیں‘‘، ماہرہ خان کا اعتراف
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں بات کرتے ہوئے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ ان کے آج بھی اپنے سابق شوہر کے ساتھ دوستانہ تعلقات قائم ہیں۔
گزشتہ دنوں اداکارہ نے احمد علی بٹ کی پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنے سابق شوہر علی عسکری اور ان کی موجودہ اہلیہ زارا کے ساتھ انتہائی دوستانہ تعلقات رکھتی ہیں۔
ماہرہ خان نے 2007 میں علی عسکری سے کی گئی اپنی پہلی شادی کو ایک قیمتی تجربہ قرار دیتے ہوئے کہا، ’’اگر میں یہ رشتہ نہ نبھاتی تو مجھے اذلان جیسا انمول تحفہ کبھی نصیب نہ ہوتا۔‘‘ ان کا کہنا تھا کہ انہیں اپنی پہلی شادی کے اختتام پر کوئی پچھتاوا نہیں، کیونکہ زندگی کے ہر تجربے سے کچھ نہ کچھ سیکھنے کو ملتا ہے۔
اداکارہ نے بتایا کہ وہ کئی سال پہلے دوسری شادی کر سکتی تھیں، لیکن انہوں نے اپنے بیٹے اذلان کی بہتری کو ترجیح دی۔ ’’میں چاہتی تھی کہ اذلان خود میری دوسری شادی کے لیے تیار ہو۔ جب وہ سمجھدار ہو گیا تو اس نے خود مجھے دوبارہ شادی کرنے کا مشورہ دیا۔‘‘
ماہرہ خان نے اکتوبر 2023 میں بزنس مین سلیم کریم سے کی گئی اپنی دوسری شادی کو ’’بالغ نظری پر مبنی فیصلہ‘‘ قرار دیا۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ اگرچہ شادی سے پہلے ان کے دل میں کچھ خدشات تھے، لیکن اذلان کی حمایت نے انہیں یہ قدم اٹھانے کا حوصلہ دیا۔