نیلم منیر سے متعلق 9 سال قبل کی گئی پیش گوئی جو سچ ثابت ہوئی
اشاعت کی تاریخ: 26th, May 2025 GMT
کراچی(شوبز ڈیسک)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر سے متعلق 9 سال قبل کی گئی ایک پیش گوئی سچ ثابت ہوگئی۔
اداکارہ نیلم منیر نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے میزبان کی جانب سے پوچھے گئے دلچسپ سوالوں کے جوابات دیے۔
پروگرام کے دوران میزبان نے 2016 کا ایک ویڈیو کلپ شیئر کیا، جس میں مرحوم کامیڈین عمر شریف بھی موجود تھے۔ اس دوران ماہرِ فلکیات آغا بہشتی نے اداکارہ سے متعلق ایک پیش گوئی کی تھی جس کے مطابق نیلم منیر کی شادی عرب ملک میں ہوگی، اور اس بات کا امکان موجود ہے کہ ان کی شادی دبئی یا خلیجی ممالک سے تعلق رکھنے والے لڑکے سے ہو۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ بھی ممکن ہے کہ نیلم منیر کسی سے شادی کرکے مستقل بنیاد پر دبئی یا کسی خلیجی ملک منتقل ہوجائیں۔ اس پر ردعمل دیتے ہوئے اداکارہ نے کہا تھا کہ ایسا ممکن نہیں ہے، میرا کبھی پاکستان چھوڑ نے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
جب یہ پرانی ویڈیو پروگرام میں دوبارہ چلائی گئی تو نیلم منیر نے کہا کہ مجھے پاکستان سے محبت ہے۔ انہوں نے اس پیش گوئی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کبھی کبھار تکے بھی لگ جاتے ہیں جیسے کرکٹ میچ کے دوران لگتے ہیں۔
واضح رہے کہ نیلم منیر نے اس سال کے آغاز میں دبئی میں محمد راشد کے ساتھ شادی کرنے کے بعد اپنی زندگی کے نئے سفر کا آغاز کیا، جس کے بعد وہ اکثر اپنی شادی کی تقریبات کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں جو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوتی ہیں۔
نیلم منیر کے شوہرمحمد راشد کا تعلق پاکستان کے شہر میانوالی سے ہے۔ وہ 4 بھائی اور 2 بہنیں ہیں، وہ 2006 سے دبئی میں مقیم ہیں وہاں ان کا ٹریول اینڈ ٹوارزم کا بزنس ہے، ساتھ ہی ان کے 3 سے 4 ریسٹورنٹس بھی ہیں۔
نیلم منیر ایک مشہور پاکستانی ٹیلی ویژن اور فلمی اداکارہ ہیں جو اپنی سحر انگیز خوبصورتی اور غیر معمولی اداکاری کے لیے جانی جاتی ہیں۔ نیلم منیر کے کامیاب ڈراموں میں اشک، قیامت، دل نواز، بکھرے موتی، محبت داغ کی صورت، کہیں دیپ جلے، دل موم کا دیا، احرام جنون اور خمار شامل ہیں۔ ان کی مقبول فلموں میں رانگ نمبر اور چکر شامل ہیں۔
مزیدپڑھیں:پاکستانی سوشل میڈیا صارفین کیلئے وارننگ، اکاؤنٹس کے پاس ورڈز فوری تبدیل کریں ورنہ !!! ایڈوائزری جاری
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
سونیا حسین کو کیسے ہمسفر کی تلاش ہے؟ اداکارہ نے خوبیاں بتادیں
معروف پاکستانی اداکارہ و ماڈل سونیا حسین نے کہا ہے کہ وہ ایسے شخص سے شادی کریں گی جو سمجھدار اور پڑھا لکھا ہونے کے ساتھ ساتھ ایماندار بھی ہو۔
یہ بھی پڑھیں مرد کی 4 شادیوں پر اداکارہ فضا علی کی جذباتی گفتگو، ویڈیو وائرل
ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہاکہ مجھے ایسے ہمسفر کی تلاش ہے جو رشتوں کی اہمیت جانتا ہو، جب ان خوبیوں والا شخص ملے گا تو شادی کرلوں گی۔
سونیا حسین ان دونوں اپنی فلم ‘دیمک’ کی پروموشن میں مصروف ہیں۔ اس دوران وہ ایک انٹرویو میں شریک ہوئیں جہاں میزبان نے ان سے مختلف سوالات پوچھے۔
ایک سوال کے جواب میں سونیا حسین نے کہاکہ میرا لمبے عرصے تک اداکاری کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، اب میں پروڈکشن میں آگئی ہوں اور زیادہ تر پروڈکشن کا کام کرنا چاہتی ہوں۔
یہ بھی پڑھیں بھارتی اداکارہ سشمیتا سین شادی کے لیے تیار، کیسے لڑکے کی تلاش ہے؟
انہوں نے کہاکہ اگر شادی کے بعد میرے شوہر کو میری اداکاری پسند نہ آئی تو اس سے الگ ہو جاؤں گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اداکارہ اداکاری پاکستانی ماڈل پروڈکشن سونیا حسین شادی فلم پروموشن وی نیوز