نیلم منیر کے نئے لہجے نے مداحوں کو حیران کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 26th, May 2025 GMT
پاکستان ڈرامہ و فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ و خوبرو ماڈل نیلم منیر کے بدلے ہوئے لہجے اور خدو خال نے مداحوں کو شش و پنج میں ڈال دیا ہے۔
اداکارہ نیلم منیر نے شادی کے بعد پہلی بار نجی ٹی وی چینل کی خصوصی ٹرانسمیشن میں شرکت کی۔
اداکارہ نے گزشتہ شب سیاہ لباس پہنے پاکستان سپر لیگ 10 کے فائنل میچ سے متعلق شو میں دیگر فنکاروں کے ساتھ لائیو شو میں شرکت کی اور متعدد سوالات کے دلچسپ جواب دیے۔
اداکارہ نیلم منیر کو لائیو ٹرانسمیشن کے دوران اپنے پیٹ کو بازوؤں سے چھپاتے اور منفرد لہجے میں بات کرتے ہوئے دیکھا گیا۔
نیلم منیر کے اس انٹرویو سے ویڈیوز کا سوشل میڈیا پر آنا ہی تھا کہ پوسٹس کے کمنٹس باکس میں متعدد چہ مگوئیوں اور افواہوں نے جنم لے لیا۔
صارفین کا نیلم منیر کے اس انٹرویو سے متعلق کہنا تھا کہ اداکارہ جلد ماں بننے والی ہیں، یہی وجہ ہے کہ شو کے دوران اداکارہ نیلم اپنی جسامت کیمرے سے چھپاتی نظر آئیں۔
View this post on InstagramA post shared by HideSide magazine (@hidesidemagazine)
دوسری جانب متعدد صارفین نے نیلم منیر کے بدلے ہوئے لہجے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اداکارہ نے پہلے کبھی بناوٹی لہجہ اختیار نہیں کیا۔
صارفین جہاں نیلم منیر کے بدلے ہوئے لہجے پر حیران و پریشان نظر آ رہے ہیں وہیں ان کا اداکارہ سے متعلق پیش گوئی کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ان کی پسندیدہ شخصیت ماں بننے والی ہیں۔
Post Views: 5.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: نیلم منیر کے
پڑھیں:
کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) بلوچستان نے کوئٹہ شہر میں مختلف وفاقی اداروں کے مبینہ ایجنٹس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14 افراد کو گرفتار کرلیا۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان بہرام مندوخیل کے مطابق کارروائی کے دوران نادرا، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاسپورٹ آفس اور میٹروپولیٹن کارپوریشن سے متعلق مبینہ ایجنٹس کو حراست میں لیا گیا ہے، جو شہریوں کو مختلف سرکاری امور میں غیر قانونی سہولت کاری فراہم کرنے میں ملوث تھے۔
انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کے لیے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں ان کے نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ امید ہے کہ مزید گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں گی۔
بہرام مندوخیل نے کہا کہ ایف آئی اے سرکاری اداروں میں بدعنوانی، جعلسازی اور غیر قانونی سہولت کاری کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رکھے گی اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔