شہر قائد میں ڈمپرز، ٹینکرز اور دیگر حادثات کے سبب شہریوں کی ہلاکت کے واقعات میں اضافے کے معاملے پر جماعت اسلامی نے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ڈمپرز اور ہیوی ٹریفک کے دن کے اوقات میں شہر میں داخلے پر پابندی لگائی جائے۔

 درخواست گزاروں میں امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر، اپوزیشن لیڈر کے ایم سی سیف الدین اور رکن صوبائی اسمبلی محمد فاروق شامل ہیں جبکہ درخواست عثمان فاروق ایڈوکیٹ کے توسط سے دائر کی گئی۔

یہ بھی پڑھیے: کراچی میں بڑھتے ٹریفک حادثات، گورنر سندھ کا قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کو دوسرا خط

 درخواست میں چیف سیکرٹری، آئی جی سندھ، ڈی آئی جی ٹریفک، کے ایم سی اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

 درخواست میں کہا گیا ہے کہ روز انہ کی بنیاد پر ڈمبرز لوگوں کو کچل رہے ہیں، کراچی کے اندر ڈمپرز، آئل ٹینکرز اور ہیوی ٹریفک پیک آورز میں چل رہی ہیں۔

درخواست میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ گزشتہ ایک سال کے اندر 8 ہزار سے زائد شہری ان حادثات میں زخمی ہوئے، جبکہ 2024 میں ٹریفک حادثات میں 773 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

درخواست گزاروں نے کہا ہے کہ ڈمپرز اور ہیوی ٹریفک حادثات ٹریفک پولیس کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے اور ہیوی ٹریفک کے خلاف حکومت کی جانب سے کسی قسم کا کوئی ایکشن نہیں لیا جارہا۔

یہ بھی پڑھیے: کراچی میں ڈمپر و ٹینکرز جلائے جانے کے واقعات، وزیر داخلہ سندھ کا سخت نوٹس

درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ٹریفک حادثات کی ایک وجہ ٹوٹی سڑکیں بھی ہیں۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ صبح 6 بجے سے رات 10 بجے تک ہیوی ٹریفک کو شہر میں داخلے سے روکا جائے اور کے ایم سی کو ٹوٹی سڑکوں کی مرمت کرنے کا حکم دیا جائے، کے ایم سی کو سڑکوں کی مرمت اور زیر التوا پروجیکٹ کے فنڈز کی تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کا بھی حکم دیا جائے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ ہیوی ٹریفک کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے کے لئے مانیٹرنگ نظام بنانے کا حکم دیا جائے اور متاثرہ شہری کے لئے معاوضہ فکس کرنے اور ادا کرنے کا حکم بھی دیا جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

dumper jamat islami Karachi petition sindh high court Traffic.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اور ہیوی ٹریفک ٹریفک حادثات درخواست میں کے ایم سی گیا ہے کہ دیا جائے

پڑھیں:

کراچی میں  ٹوٹی سڑکیں، ای چالان ہزاروں میں، حافظ نعیم کی سندھ حکومت پر تنقید

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ شہر کی بنیادی سڑکیں اور ٹرانسپورٹ کا نظام ٹھیک نہیں جبکہ شہریوں کو غیر معقول ای چالان ادا کرنا پڑ رہے ہیں، انہوں نے وعدہ کیا کہ جماعت اسلامی شہر کو لوٹ مار اور قبضے کے نظام سے آزاد کرائے گی۔

ایک عوامی تقریب سے خطاب میں حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ جماعت اسلامی کے منتخب اراکین اپنی محدود وسعت کے باوجود عوامی فلاح کے کاموں میں بھرپور حصہ لے رہے ہیں اور اب 9 ٹاؤنز میں ترقیاتی سرگرمیاں دوبارہ شروع ہو گئی ہیں۔

انہوں نے موجودہ انتظامیہ کے منصوبوں پر بھی تنقید کی اور سوال اٹھایا کہ ایس تھری منصوبہ کہاں گیا، کراچی سرکلر ریلوے کب مکمل ہوگا اور ریڈ لائن نے یونیورسٹی روڈ کی حالت خراب کیوں کی۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا  کہ شہر میں ٹرانسپورٹ کا نظام درہم برہم ہے، سڑکیں بنیں نہیں مگر ای چالان ہزاروں میں لگ رہے ہیں،  لاہور میں جو چالان 200 روپے کا ہے وہیں سندھ میں پانچ ہزار کا چالان کیوں؟ یہ ظلم اور بے انصافی ہے، مقامی سطح پر قبضے اور سفارشات کے ذریعے انتظامی اختیارات مسلوب کیے جا رہے ہیں اور پیپلز پارٹی نے بلدیاتی انتخابات کے نتیجے میں ٹاؤنز کو حقیقی اختیارات منتقل نہیں کیے۔

انہوں نے کہا کہ کچرا اٹھانے کے اختیارات بھی صوبائی حکومت کے پاس جمع ہیں اور عوام خود کچرا اٹھانے کی فیس ادا کر رہے ہیں حالانکہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کا پورا میکانزم موجود ہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے مطالبہ کیا کہ ٹاؤنز کو کام کرنے دیا جائے اور سٹی وارڈنز کے غلط استعمال کو روکا جائے تاکہ مقامی سطح پر صفائی، سڑکوں اور بنیادی سہولیات کا بہتر انتظام ممکن ہو سکے، تعلیم خیرات نہیں بلکہ بچوں کا حق ہے اور  بنو قابل  پروگرام کے ذریعے جماعت اسلامی نوجوان نسل کو ہنر مند بنا رہی ہے تاکہ وہ روزگار کے قابل ہو سکیں۔

حافظ نعیم الرحمان نے آخر میں حکومت سے کہا کہ ’’ہمیں کام کرنے دو، قبضہ کی سیاست اور کرپشن بند کرو، اگر عوام ہمارے ساتھ نکلیں تو تبدیلی ناگزیر ہے۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں  ٹوٹی سڑکیں، ای چالان ہزاروں میں، حافظ نعیم کی سندھ حکومت پر تنقید
  • گورنر ہاؤس میں اسپیکر کو رسائی کیخلاف کامران ٹیسوری کی درخواست، ائینی پینج تشکیل
  • عدالت کو مطمئن کرنے تک ای چالان کے جرمانے معطل کیے جائیں، سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر
  • کراچی کا ای چالان سسٹم سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج ،جرمانے معطلی پٹیشن
  • ’لاہور میں جرمانہ 200، کراچی میں 5000‘، شہری ای چالان کیخلاف سندھ ہائیکورٹ پہنچ گیا
  • ای چالان کیخلاف سندھ ہائیکورٹ میں ایک اور درخواست دائر
  • جماعت اسلامی ویمن ونگ کراچی کا میڈیا اجلاس
  • ریڈ لائن کی تعمیر میں تاخیر‘ جماعت اسلامی کا کل احتجاجی مارچ کا اعلان
  • سندھ اسمبلی:ای چالان کے نا م پر بھاری جرمانوں کیخلاف جماعت اسلامی کی قرار داد
  • کراچی، بھاری بھرکم ای چالان سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج