لاہور:

شہر میں ٹریفک حادثات سمیت مختلف واقعات میں پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔ 

ایدھی ترجمان کے مطابق گجر پورہ، کرول گھاٹی تیز رفتار ٹرک نے رات گئے 30 سالہ راہگیر کو کچل دیا جبکہ چوہنگ ٹریننگ سینٹر کے قریب تیز رفتار بس نے موٹر سائیکل سوار کو کچل دیا۔

 سبزہ زار میں شاہ فرید قبرستان سے نوجوان کی لاش ملی۔ متوفی کی شناخت 28 سالہ باقر کے نام سے ہوئی۔

شیرا کوٹ بابو صابو ٹول پلازہ کے قریب سے 30 سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی۔

اچھرہ  فیروزپور روڈ شمع اسٹاپ کے قریب 60 سالہ نامعلوم شخص فٹ پاتھ کنارے مردہ حالت میں ملا۔

پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد لاشوں کو ایدھی ایمبولینسز کے ذریعے مردہ خانہ منتقل کردیا۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

7 سالہ بچے کے معدے سے بال، گھاس اور جوتے کے تسمے کا گچھا نکال لیا گیا

بھارت کے شہر احمدآباد کے ڈاکٹروں نے ایک نایاب اور پیچیدہ آپریشن کے دوران 7 سالہ بچے کے معدے اور آنتوں سے بالوں، گھاس اور جوتے کے تسمے کا بڑا گچھا (Trichobezoar) کامیابی کے ساتھ نکال لیا۔

تفصیلات کے مطابق مدھیہ پردیش کے ضلع رتلام کے رہائشی بچے کو دو ماہ سے شدید پیٹ درد، قے اور تیزی سے وزن کم ہونے کی شکایت تھی، مدھیہ پردیش کے ایک نجی اسپتال میں علاج کے باوجود حالت بہتر نہ ہوئی تو اسے سول اسپتال احمدآباد منتقل کیا گیا۔

اسپتال میں سی ٹی اسکین اور اینڈوسکوپی میں بچے کے معدے اور آنتوں میں ایک غیر معمولی گچھے کی نشاندہی ہوئی، بعد ازاں ڈاکٹرز کی ٹیم نے ایکسپلوریٹری لیپروٹومی کے ذریعے یہ گچھا نکالا۔

آپریشن کے بعد شبھم کو 6 روز تک کھانے پینے سے روکا گیا، ساتویں دن ڈائی ٹیسٹ کے ذریعے کامیاب سرجری کی تصدیق ہوئی، ماہرِ نفسیات نے بھی بچے رہنمائی کی تاکہ اس عادت کو روکا جا سکے جس کی وجہ سے یہ مسئلہ پیدا ہوا۔

سول اسپتال احمدآباد کے ڈاکٹر نے بتایا کہ بچوں میں ٹریچوبیزوآر  TRICHOBEZOAR انتہائی نایاب ہے۔

اس کی شرح صرف 0.3 سے 0.5 فیصد تک ہے، والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں میں غیر معمولی عادات یا چیزیں کھانے کے رجحان پر نظر رکھیں تاکہ زندگی کو خطرے میں ڈالنے والی ایسی کیفیت سے بچا جا سکے

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • کراچی، فائرنگ کے مختلف واقعات میں باپ بیٹا سمیت 3 افراد زخمی
  • مستونگ میں ریلوے ٹریک کے قریب دھماکہ
  • 7 سالہ بچے کے معدے سے بال، گھاس اور جوتے کے تسمے کا گچھا نکال لیا گیا
  • مستونگ میں ریلوے ٹریک کے قریب دھماکا، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
  • کراچی: ہیوی ٹریفک کے باعث خونی حادثات کا سلسلہ جاری، ڈمپر نے 2 موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا
  • کراچی: مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق اورخاتون سمیت3افراد زخمی
  • ڈالمیا میں ایک شخص قتل،دیگر واقعات میں 7 افراد جاں بحق،5 زخمی
  • لاہور: تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے 2موٹرسائیکل سوار جاں بحق
  • لاہور، تیز رفتار ٹرک نے موٹرسائیکل سواروں کو کچل دیا، دو افراد جاں بحق
  • کراچی میں اندھی گولیاں لگنے سے خاتون سمیت دو زخمی