بھارت ایک اور شعبے میں دنیا کے بدترین ریکارڈز کے حامل سرفہرست ممالک میں شامل
اشاعت کی تاریخ: 4th, June 2025 GMT
نیو دہلی:
دنیا بھر میں ٹریفک حادثات اور خراب ڈرائیونگ کے حوالے سے سروے اور اعداد وشمار جاری کرنے والے ادارے زوٹوبی نے ڈرائیونگ کے حوالے سے بدترین ریکارڈ کے حامل ممالک کی فہرست جاری کی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق زوٹوبی سروے میں بتایا گیا ہے کہ بھارت دنیا میں ان سرفہرست 5 ممالک میں شامل ہے جہاں ڈرائیونگ کے دوران شہری لاپروائی اور غفلت کا شکار ہوتے ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ بھارت ٹریفک حادثات میں دنیا میں پانچویں نمبر پر ہے اور بھارت کو دنیا میں ٹریفک حادثات اور ڈرائیونگ کے لیے دنیا کے خطرناک ترین ممالک میں سے ایک قرار دیا گیا ہے۔
بھارت کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ بھارت ٹریفک حادثات میں سب سے زیادہ اموات ہونے والے ممالک میں بھی شامل ہے اور یہاں بدستور ٹریفک قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی جاتی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارت میں روڈ انفرا اسٹرکچر ماضی کے مقابلے میں کسی حد تک بہتری بھی آئی ہے اور قوانین بھی سخت کیے گئے ہیں لیکن قوانین کا نفاذ اور عمل درآمد خاص طور پر شہری اور دیہاتی علاقوں میں ناپید ہے۔
بھارت میں بدترین ٹریفک کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ وہاں پولیس کا نظام بدترین ہے اور وسیع پیمانے پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی بھی ٹریفک حادثات کے باعث ہونے والی اموات کا پیش خیمہ ہیں۔
امریکا بھی ٹریفک حادثات کے باعث اموات کے حوالے سے بدترین ریکارڈ رکھتا ہے اور بہتر ڈرائیونگ کی فہرست میں 51 ویں نمبر پر ہے اور رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکا میں ٹریفک قوانین کا مؤثر نفاذ نہیں اور مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات کے باعث اموات کی شرح مختلف ہے۔
دوسری جانب ڈرائیونگ کے حوالے سے دنیا کے محفوظ ترین ممالک میں ناروے سرفہرست ہے اور ناروے کو یہ اعزاز مسلسل چوتھے سال بھی حاصل ہوا ہے جہاں ٹریفک قوانین مؤثر، بہترین روڈ انفرااسٹرکچر اور محفوظ ترین ڈرائیونگ کلچر ہے۔
زوٹوبی سروے میں دکھایا گیا ہے کہ عالمی سطح پر ایک لاکھ اموات میں سے 8.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: میں بتایا گیا ٹریفک حادثات ٹریفک قوانین ڈرائیونگ کے کے حوالے سے میں ٹریفک ممالک میں کہ بھارت ہے اور
پڑھیں:
فیفا ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان
فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کے اختتام کے بعد باضابطہ طور پر ’ٹیم آف دی ٹورنامنٹ‘ کا اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق فیفا کی ’ٹیم آف دی ٹورنامنٹ‘ میں نئی عالمی چیمپئن اسپین کے سب سے زیادہ تین کھلاڑیوں کو جگہ دی گئی ہے۔
4-3-3 فارمیشن پر مشتمل اس بہترین الیون میں مجموعی طور پر سات مختلف ممالک کے کھلاڑی شامل ہیں جنہوں نے امریکا، کینیڈا اور میکسیکو میں منعقدہ میگا ایونٹ کے دوران شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
اسپین کی جانب سے دفاعی کھلاڑی مارک کوکوریلا اور پیڈرو پورو کے ساتھ مڈفیلڈر روڈری کو منتخب کیا گیا جنہوں نے ٹیم کو عالمی ٹائٹل دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔
فائنل میں شکست کھانے والی ارجنٹائن کے کپتان لیونل میسی کو فارورڈ لائن میں جبکہ دفاعی کھلاڑی لیسانڈرو مارٹینیز کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا۔
فرانس کے کائلیان ایمباپے، مائیکل اولیسے اور ڈیوٹ اپامیکانو بھی بہترین الیون کا حصہ بنے جبکہ انگلینڈ کے جوڈ بیلنگھم نے مڈفیلڈ میں جگہ حاصل کی۔
ناروے کے ایرلنگ ہالینڈ کو مرکزی اسٹرائیکر منتخب کیا گیا جبکہ کیپ وردے کے گول کیپر ووزینہا اپنی غیرمعمولی گول کیپنگ کی بدولت ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں شامل ہونے میں کامیاب رہے۔
Your FIFA Dream XI is here ⭐
Your favourite players, chosen by fans around the world. This is the FIFA Dream XI powered by @aramco#FIFAWorldCup #DreamXI