شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں نوعمر لڑکے سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق لانڈھی مانسہرہ کالونی موڑ کے قریب ٹریفک حادثے میں نوعمر لڑکا زندگی کی بازی ہار گیا۔ متوفی کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے جناح اسپتال پہنچائی. اس حوالے سے ایس ایچ او شرافی گوٹھ راؤ خالد نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے لڑکے کی شناخت 11 سالہ شام ولد ویرمال کے نام سے کی گئی جبکہ حادثہ واٹر ٹینکر کے ڈرائیور کی غفلت و لاپروائی کے باعث پیش آیا تھا، حادثے کا ذمہ دار ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔

تاہم، پولیس نے موقع پر پہنچ کر واٹر ٹینکر اپنے قبضے میں لیکر تھانے منتقل کر دیا جبکہ فرار ہونے والے ڈرائیور کو پولیس سرگرمی سے تلاش کر رہی ہے۔

ماڑی پور ہاکس بے روڈ گیٹ نمبر 6 کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش ایدھی کے رضا کاروں نے سول اسپتال پہنچائی۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ ٹریلر کی ٹکر سے پیش آیا تھا جبکہ فوری طور پر متوفی کی شناخت نہیں ہوسکی جس کی عمر 45 سال بتائی جاتی ہے۔

اس حوالے سے پولیس متوفی کی شناخت کی کوششیں کر رہی ہے۔

دریں اثنا قائد آباد کے علاقے داؤد چورنگی پل کے قریب ٹریفک حادثے میں نوجوان جاں بحق ہوگیا جس کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال لیجائی گئی۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی موٹر سائیکل پر سوار تھا جبکہ حادثہ نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے پیش آیا تھا فوری طور پر متوفی کی شناخت نہیں ہوسکی جس کی عمر 25 سال کے قریب بتائی جاتی ہے۔

تاہم، پولیس حادثے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: متوفی کی کی شناخت کے قریب

پڑھیں:

کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار

اسکرین گریب/ ایکس 

کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔

سولجر بازار کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرکے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کیا ہے، پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے ملزمہ کو گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں آئی ہے، ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹر سائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، ملزمہ کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمہ اور فرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری، پنجاب، خیبرپختونخوا اور کشمیر میں مزید بارش کی پیشگوئی
  • کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 5 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • کوہاٹ: ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، بچے سمیت 3 افراد قتل 
  • مبینہ مقابلے‘ 45 سے زائد مقدمات کا ملزم گوجرانوالہ‘ 2 ڈ اکو پیر محل میں ہلاک 
  • کراچی میں 2 سال قبل شروع ہونیوالی مفت شٹل سروس کمرشل بنیاد پر چلائی جارہی ہے
  • چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی
  • خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
  • گلگت بلتستان میں موسلادھار بارشوں سے سیلابی تباہی، شاہراہیں اور پل بہہ گئے، ہزاروں افراد محصور : انتباہ جاری
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار