یونان کشتی حادثے کا مرکزی ایجنٹ گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 3rd, June 2025 GMT
— فائل فوٹو
فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے 2024 یونان کشتی حادثے کے مبینہ انسانی اسمگلر اور مرکزی ایجنٹ کو گجرات سے گرفتار کرلیا۔
ایف آئی اے کے مطابق مرکزی ملزم اشرف اقبال المعروف اشرف سلیمی گرفتاری سے قبل مسلسل روپوش رہا، ملزم کا تعلق پھالیہ سے ہے۔
جنوبی یونان میں کشتی الٹنے کے واقعے میں ایک پاکستانی شہری کی موت اور 47 کے بچنے کی تصدیق کردی گئی۔
ملزم نے منڈی بہاءالدین کے گاؤں ہیلاں سے تارکین وطن کو یونان بھیجا تھا اور فی کس 25 لاکھ روپے وصول کیے تھے۔ ہیلاں گاؤں کے کئی نوجوان کشتی الٹنے کے حادثے میں جاں بحق ہوئے تھے۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ایجنٹ کا تعلق 2024 کے ہولناک لیبیا اور یونان کشتی سانحات سے ہے، مزید تفصیلات اور گرفتار افراد کے انکشافات پر تفتیش جاری ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: یونان کشتی
پڑھیں:
کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
کراچی کے علاقے کیماڑی سے 7 سالہ بچی کو اغوا اور زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔
ایس ایس پی کیماڑی سنگھار ملک نے بتایا کہ جیکسن پولیس دعا کے اغوا، زیادتی کے بعد قتل کیس کی تفتیش میں مصروف تھی کہ تھانے کی حدود میں آنے والے ایک علاقے میں پولیس مقابلہ ہوا جس میں ملزم ہلاک ہوگیا۔
انہوں نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیجز اور شواہد کی بنیاد پر مشتبہ شخص کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی، پولیس ملزم کی گرفتاری کیلیے اسٹریٹ مبارک مسجد کے قریب پہنچی تو ملزم نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔
مزید پڑھیںکیماڑی میں جھاڑیوں سے کمسن بچی کی لاش برآمد، مشکوک شخص کی ویڈیو سامنے آگئی
2 سالہ بچے آذان کے اغوا میں ملوث 3 ملزمان گرفتار، مرکزی ملزم والد کا دوست نکلا
ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق جوابی فائرنگ میں ملزم مارا گیا جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد تحویل میں لے کر قانونی و فرانزک کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
سنگھار ملک کے مطابق ہلاک شخص کے کوائف اور بچی کے اغواء و قتل کیس سے ممکنہ تعلق کی جانچ جاری ہے جبکہ پولیس سرجن نے معصوم بچی دعا کے ساتھ زیادتی کی تصدیق کردی ہے۔