لاہور؛ بوتل میں نشہ آور چیز ملا کر شہری کو لوٹنے والا مالشی گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 3rd, June 2025 GMT
لاہور:
ہنجروال کے علاقے سے مالش کے بہانے کوک کی بوتل میں نشہ آور چیز ملا کر شہری کو لوٹنے والے مالشی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد عمر کے مطابق پولیس نے ملزم ذیشان کو جدید ٹیکنالوجی سے ٹریس کر کے گرفتار کیا، ملزم شریف شہریوں کو مالش کے بہانے نشہ آور چیز سے بے ہوش کر کے واردات کرتا تھا۔
ایس پی کا کہنا تھا کہ ملزم ذیشان سے قیمتی لیپ ٹاپ، گھڑیاں اور موبائل فونز برآمد ہوئے۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن کے حوالے کر دیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا
فوٹو: آن لائنلاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا، ڈی ايچ اے اور ہربنس پورہ انڈر پاس پانی سے بھر گئے، ٹریفک کے لیے بند کردیے گئے۔
تاج پورہ اور ایئرپورٹ کے قریب علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا، گاڑیاں ڈوب گئیں، موٹرسائيکلیں بند ہوگئیں، فیروز پور روڈ پر موٹرسائیکل پھسل کر کھمبے سے جا ٹکرائی، جس کے نتیجے میں دو بھائی جاں بحق ہوگئے، چھت گرنے کے واقعات میں چار افراد زخمی ہوئے۔
بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث 99 فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔
گوجرانوالا میں مسلسل تیسرے دن بھی بارش برسی، نکاسِ آب کے لیے لاہور سے مشینری طلب کرلی گئی، شکر گڑھ میں تیسرے روز بھی موسلادھار بارش ہوئی، نالہ بئیں اور بسنتر سے ملحقہ نشیبی دیہات میں پانی داخل ہوگیا۔
منڈی بہاء الدین میں بارش سے سیکڑوں ایکڑ پر کھڑی دھان اور چارے کی فصلیں تباہ ہونے کا خدشہ ہے۔
دوسری جانب دریائے چناب میں نچلے سے درمیانے درجے کا ریلا گزرنے کا خطرہ ہے، تریموں بیراج پر پانی کی سطح بلند ہونے لگی، سرگودھا میں طالب والا کے مقام پر اکتالیس دیہات متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔