کراچی میں مختلف ٹریفک حادثات میں موٹر سائیکل سوار سمیت3 افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 21st, March 2025 GMT
کراچی میں مختلف ٹریفک حادثات میں موٹر سائیکل سوار سمیت3 افراد جاں بحق ہوگئے، سیمنٹ میکسچر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہونے پرمشتعل افراد نے کنکریٹ مکسر کو آگ لگادی، پولیس نے واقعے کے ذمے دار 2 ڈرائیورز کو گرفتار کرلیا۔ جوہر موڑ کے قریب تیز رفتار سیمنٹ میکسچر کی ٹکر سے پچیس سالہ موٹر سائیکل سوار عبدالصبور جاں بحق ہوگیا، موقعے پر موجود مشتعل افراد نے کنکریٹ مکسر کو آگ لگادی، پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔لیاقت آباد نمبر دس میں ٹریلر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا، جاں بحق کی شناخت حیدر قریشی کے نام سے ہوئی، پولیس نے ٹریلر کو تحویل میں لیکر ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔کیماڑی ایک نمبر میں نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار شخص جاں بحق ہوگیا، ریسکیو کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت نہیں ہو سکی، لاش کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: موٹر سائیکل سوار کی ٹکر سے
پڑھیں:
کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا
فائل فوٹوکراچی میں جیکسن کے علاقے میں بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا۔
ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ساؤتھ اسد رضا کے مطابق 6 سالہ بچی کی لاش آج دوپہر کو جیکسن کے علاقے سے ملی تھی، ملزم کی گرفتاری کے لیے جیسے ہی پولیس پہنچی، اُس نے پولیس پر فائرنگ کردی۔
ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ملزم ہلاک ہوگیا، جس کے پاس سے اسلحہ برآمد ہوا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کل دوپہر کو لاپتا ہوئی تھی، آج اس کی لاش ملی، ابتدائی پوسٹ مارٹم میں بھی بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوگئی تھی۔