2025-12-11@15:45:06 GMT
تلاش کی گنتی: 114

«رواں سال ٹریفک حادثات میں»:

(نئی خبر)
    یرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی کبھی بھی یہ پالیسی نہیں رہی کہ لوگوں کو بے روزگار کیا جائے لیکن جس طرح ہر کاروبار کے قواعد و ضوابط ہوتے ہیں اسی طرح ٹھیلوں اور پتھاروں کو بھی مخصوص مقامات پر ہی کھڑے ہونے کا پابند کیا جانا چاہیئے۔ اسلام ٹائمز۔ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ شہر سے تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے گا تاکہ شہر میں ٹریفک کی روانی بہتر ہو اور پیدل چلنے والوں کو سہولت میسر آئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہر کے مختلف علاقوں کے دورے کے موقع پر کیا۔ میونسپل کمشنر افضل زیدی، سینئر ڈائریکٹر انسداد تجاوازت عمار خان اور دیگر متعلقہ افسران بھی ان کے ہمراہ...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار کی زیر صدارت سینٹرل پولیس آفس کراچی میں منعقدہ ایک اعلی سطحی اجلاس میں ٹریفک حادثات کے اسباب، روک تھام اور اسکے پیش منظر میں کیے جانیوالے فیصلوں پر عمل درآمد کے حوالے سے اقدامات اور لائحہ عمل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ضیاء الحسن لنجار کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی سندھ نے بھی ٹریفک ایشوز سے متعلق اجلاس میں احکامات دیے ہیں اور اس ضمن میں ہمیں ایک ٹیم کی حیثیت سے ناصرف ان احکامات کو فالو کرنا ہوگا بلکہ تمام ترٹریفک ایشوز اور معاملات سے متعلق سخت پالیسی پر عمل درآمد کو بھی یقینی بنانا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر ہیڈ...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات اور پرتشدد واقعات میں خواتین سمیت 7 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 5 افراد زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق، سعیدآباد تھانے کی حدود بلدیہ ٹاؤن میں فائرنگ سے 65 سالہ اللہ دین جاں بحق ہوا، جس کی لاش سول ہسپتال منتقل کی گئی۔ یونیورسٹی روڈ سمامہ پل کے قریب بھی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، جس کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔ سچل تھانے کی حدود میں جھگڑے کا شکار 55 سالہ سعید اسپتال میں دم توڑ گیا۔محمود آباد میں سلنڈر دھماکے میں زخمی ہونے والی 24 سالہ رمشا دوران علاج جاں بحق ہوگئی۔فیڈرل بی صنعتی ایریا میں ٹیکسی ڈرائیور محمد رمضان ٹیکسی بے قابو ہونے کے باعث کھمبے...
    کراچی ( اسٹاف رپورٹر) شہر قائد میں تیز رفتار ہیوی ٹریفک شہریوں کی جان کا دشمن بن گیا، بدمست ٹینکروں کو قابو کرنے کیلیے حکومت کی جانب سے ہیوی ٹریفک پر دن کے اوقات میں شہر میں داخلے پر پابندی بھی عاید کی گئی لیکن حادثات نہیں رک سکے، گزشتہ روز بھی خاتون اپنے ہونے والے بچے سمیت اور ایک شخص ہیوی ٹریفک کی زد میں آکر جاں بحق ہوگئے، شہر میں مسلسل جاری حادثات کے باعث نامعلوم مشتعل افراد نے 4 مال بردار ٹرکوں (ہیوی گاڑیوں) کو پیٹرول ڈال کر آگ لگا دی، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 10 افراد کو حراست میں لے لیا ہے، آتشزدگی کے واقعات کے خلاف ٹرانسپورٹرز احتجاج پر اتر آئے، مختلف علاقوں میں...
    وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے کراچی کے مختلف علاقوں میں ڈمپرز اور ٹینکرز جلائے جانے کے واقعات کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی پولیس کراچی سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کراچی: 24 گھنٹوں کے دوران مختلف ٹریفک حادثات میں 9 افراد کیسے جان بحق ہوئے ؟ وزیر داخلہ سندھ  نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ گاڑیاں نزر آتش کرنے کے واقعات کی تحقیقات کی جائیں، کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائیگی کیوں کہ شہریوں کی املاک کا تحفظ حکومت کی زمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ٹریفک حادثات پر قابو پانے کے لیے بھرپور اقدامات اٹھارہی ہے، ٹریفک قوانین پرعملدرآمد کے لیے اعلی سطح کی...
    کراچی: عدالت میں دائر ایک درخواست میں کراچی میں ڈمپرز اور ہیوی ٹریفک سے ہونے والی ہلاکتوں کے حیران کن اعداد و شمار سامنے آئے ہیں۔ شہر قائد میں ڈمپرز، ٹینکرز سے شہریوں کی ہلاکتوں  کے حوالے سے ہیوی ٹریفک کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں آئینی درخواست دائر کردی گئی، جس میں درخواست گزار بیرسٹر حسن خان نے مؤقف اپنایا کہ روزانہ  ڈمپرز لوگوں کو کچل رہے ہیں۔  درخواست میں کہا گیا ہے کہ کراچی کے اندر ڈمپرز، آئل ٹینکرز سمیت ہیوی ٹریفک پیک آورز میں چل رہے ہیں اور گزشتہ ایک سال کے اندر 8 ہزار سے زائد شہری ان حادثات میں زخمی ہوئے ہیں جب کہ   2024 میں 773 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں۔ اسی طرح  رواں...
    سندھ حکومت کی جانب سے سڑکوں پر ٹریفک قوانین کے نفاذ کے لیے نئی ’روڈ چیکنگ کمیٹی‘ کا قیام عمل میں آیا ہے۔ اس کمیٹی کا مقصد موٹر وہیکل قوانین ریگولیشنز 1965ء اور روڈ سیفٹی ایکٹ 1985ء کے تحت تجارتی گاڑیوں، ڈمپرز اور واٹر ٹینکروں کی نگرانی کرنا ہے۔ بظاہر یہ اقدام شہریوں کی فلاح و بہبود اور سڑکوں پر تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے، مگر سوال یہ ہے کہ کیا محض کمیٹیاں بنانے سے کراچی کے سڑکوں پر پھیلی ٹریفک کی بدنظمی اور حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح پر قابو پایا جا سکتا ہے؟ حالیہ دنوں میں کراچی میں ڈمپرز کی زد میں آ کر کئی جانوں کا ضیاع ہوا۔ تازہ ترین دو واقعات جن...
    کراچی (رپورٹ/ واجد حسین انصاری) 18سال سے سندھ میں برسراقتدار پاکستان پیپلز پارٹی شہر قائد میں ٹریفک سے متعلق قوانین میں مؤثر ترامیم نہ کرسکی جس کے باعث ٹریفک حادثات میں بے تحاشہ اضافہ ہوگیا ہے اور ہر سال سیکڑوں افراد ان حادثات کا شکارہوکر اپنی جان سے ہاتھ دھوبیٹھتے ہیں۔سندھ اسمبلی سے اپنے من پسند قوانین منظور کرانے والی پیپلزپارٹی 18سال سے ٹریفک قوانین سے متعلق ایک ترمیم بھی منظور نہیں کراسکی ہے۔ اپوزیشن جماعتوںسے تعلق رکھنے والے ارکان سندھ اسمبلی نے حادثات کو حکومت سندھ کی مکمل ناکامی قرار دیتے ہوئے ٹریفک قوانین میں مؤثر ترامیم کی ضرورت پر زور دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈمپراورٹینکر ڈرائیورز کراچی کی انتہائی مصروف شاہراہوں پر بھی انتہائی غفلت اور تیز رفتاری...
    صوبہ بھر میں بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کیخلاف کارروائی تیز کرنے کے احکامات جاری کر دیے گئے۔ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پولیس مرزا فاران بیگ کے مطابق  تمام سی ٹی اوز اور ڈی ٹی اوز ہیلمٹ پر سختی سے عمل درامد کروائیں۔رواں ماہ بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سوالوں کو 9 کروڑ 80 لاکھ سے زائد کے جرمانے کیے گئے۔ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے والوں کے خلاف سخت ایکشن ہوگا۔ فیصل آباد سمیت صوبہ بھر میں ہیلمٹ نہ پہننے پر 2 ہزار روپے جرمانہ عائد ہے۔ایڈیشنل آئی جی ٹریفک نے واضح کیا کہ فیصل آباد سمیت صوبہ بھر میں ہیلمٹ کی خلاف ورزیوں پربلا تفریق کارروائیاں جاری رہیںگی،بار بار بھاری جرمانہ ادا کرنے سے بہتر ہے۔...
    کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) شہر قائد کے مختلف علاقوں میں حادثات وواقعات میں بچے سمیت 6افراد جاںبحق ہوگئے دیگر واقعات میں خاتون اور بچوں سمیت 18افراد زخمی ہوئے ۔ تفصیلات کے مطابق زمان ٹاؤن تھانے کی حدود کورنگی نمبر 6 51 سی میں واقع گھر سے نوجوان کی پھندا لگی لاش ملی۔ نوجوان کی شناخت22 سالہ فیضیاب ولد محمد ارشد کے نام سے ہوئی۔ کورنگی اللہ والا ٹاؤن KDA سوسائٹی کے قریب گھر سے پھندا لگی 42 سالہ عدنان کی لاش ملی ۔ گلشن اقبال کے علاقے حسن اسکوائر کارپیٹ مارکیٹ کے قریب ٹریفک حادثے میں 35سالہ شخص جاں بحق ہوگیا ۔ بوٹ بیسن کے علاقے کلفٹن عبداللہ شاہ غازی مزار کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے...
    چھیپا فاؤنڈیشن کے مطابق زخمیوں میں خواتین، بچے، بوڑھے اور جوان بھی شامل ہیں، جبکہ شہر میں رواں سال کے 15 روز میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر 3 افراد کو ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے ابدی نیند سلا دیا، جبکہ اس دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے مزاحمت پر 15 سے زائد افراد بھی زخمی ہوئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں رواں ماہ جنوری کے 15 دنوں میں ڈکیتی مزاحمت، ہوائی فائرنگ اور ٹریفک حادثات میں 36 افراد جاں بحق ہوئے۔ شہر میں رواں ماہ جنوری کے 15 روز میں ڈکیتی مزاحمت، ہوائی فائرنگ اور ٹریفک حادثات میں ہونے والی ہلاکتوں سے متعلق چھیپا فاؤنڈیشن نے اعداد و شمار جاری کیے ہیں، جس کے مطابق رواں ماہ کے 15 روز میں ٹریفک...
    کراچی: شہر قائد میں رواں ماہ جنوری کے 15 دنوں میں ڈکیتی مزاحمت، ہوائی فائرنگ اور ٹریفک حادثات میں 36 افراد جاں بحق ہوئے۔ شہر میں رواں ماہ جنوری کے 15 روز میں ڈکیتی مزاحمت ، ہوائی فائرنگ اور ٹریفک حادثات میں ہونے والی ہلاکتوں سے متعلق چھیپا فاؤنڈیشن نے اعداد و شمار جاری کیے ہیں جس کے مطابق رواں ماہ کے 15 روز میں ٹریفک حادثات میں خواتین ، کمسن بچوں و بچیوں ، نو عمر لڑکوں اور بزرگ سمیت مجموعی طور پر 36 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ ٹریفک حادثات میں 528 شہری زخمی بھی ہوئے۔ چھیپا فاؤنڈیشن کے مطابق زخمیوں میں خواتین ، بچے ، بوڑھے اور جوان بھی شامل ہیں جبکہ شہر میں رواں سال...
    اسرار خان : شہر میں ٹریفک حادثات کا سلسلہ تھم نہ سکا، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 258 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے۔  ریسکیو حکام کے مطابق ان حادثات میں ایک شخص جاں بحق اور 269 افراد زخمی ہوئے۔ ریسکیو حکام نے بتایا کہ 79 شدید زخمیوں کو فوری طور پر مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ 190 معمولی زخمیوں کو موقع پر فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی۔حادثات کی وجوہات میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی شامل ہیں جس کے نتیجے میں یہ حادثات پیش آئے۔ شب معراج پر تین روزہ عام تعطیل کا اعلان ریسکیو حکام نے عوام سے ٹریفک قوانین پر عمل کرنے کی اپیل کی ہے تاکہ مزید جانی و مالی نقصانات سے بچا جا...
    شہر قائد میں واٹر ٹینکرز کی بے قابو رفتار اور قانون شکنی کی وجہ سے ہونے والے حادثات ایک خوفناک حقیقت بن چکے ہیں۔ تازہ ترین واقعات میں 6 قیمتی جانوں کا ضیاع اور متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع نے عوام کے غم و غصے کو بڑھا دیا ہے۔ شہید ملت روڈ پر پیش آنے والے حادثے میں دو موٹر سائیکل سوار اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، جبکہ ایک شخص زخمی ہوا۔ اسی طرح حب ریور روڈ پر دو مزید افراد واٹر ٹینکر کی زد میں آکر جاں بحق ہوگئے۔ ان المناک واقعات کے بعد ٹینکرز کے ڈرائیورز ہمیشہ کی طرح فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، اور قانون نافذ کرنے والے ادارے حسب معمول بے بسی کا...