Jasarat News:
2025-11-03@10:44:54 GMT

سڑکوں پر موت اور ’روڈ چیکنگ کمیٹی‘

اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT

سڑکوں پر موت اور ’روڈ چیکنگ کمیٹی‘

سندھ حکومت کی جانب سے سڑکوں پر ٹریفک قوانین کے نفاذ کے لیے نئی ’روڈ چیکنگ کمیٹی‘ کا قیام عمل میں آیا ہے۔ اس کمیٹی کا مقصد موٹر وہیکل قوانین ریگولیشنز 1965ء اور روڈ سیفٹی ایکٹ 1985ء کے تحت تجارتی گاڑیوں، ڈمپرز اور واٹر ٹینکروں کی نگرانی کرنا ہے۔ بظاہر یہ اقدام شہریوں کی فلاح و بہبود اور سڑکوں پر تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے، مگر سوال یہ ہے کہ کیا محض کمیٹیاں بنانے سے کراچی کے سڑکوں پر پھیلی ٹریفک کی بدنظمی اور حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح پر قابو پایا جا سکتا ہے؟ حالیہ دنوں میں کراچی میں ڈمپرز کی زد میں آ کر کئی جانوں کا ضیاع ہوا۔ تازہ ترین دو واقعات جن میں گل بائی کے قریب واٹر ٹینکر کی زد میں آکر 40 سالہ شخص جان سے ہاتھ دھو بیٹھا آنے والی ویڈیو کے حادثے کی بنیادی وجہ ایک بس مسافروں کو اْتارنے کے لیے اچانک سڑک کے بیچوں بیچ روکی جاتی ہے جس کے باعث عقب میں آنے والا ایک موٹر سائیکل سوار پھسل کر نیچے گرتا ہے جبکہ ساتھ چلنے والا دوسرا موٹر سائیکل سوار اْسے بچاتے ہوئے برابر سے گزرنے والے واٹر ٹینکر کے نیچے آجاتا ہے۔ حادثے کے بعد ٹینکر ڈرائیور موقع پر ہی ٹینکر چھوڑ کر فرار ہوگیا جبکہ بس ڈرائیور بھی اپنی بس کو بھگا لے گیا۔ دوسرا واقعہ ہفتہ کا ہے جس میں کورنگی میں ڈپمر نے ایک موٹرسوار کو مارا اور اس میں تین افراد ہلاک ہوئے۔ ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق رواں سال شہر میں 99 جان لیوا ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے جن میں زیادہ تر ہیوی ٹریفک کی وجہ سے ہوئے جو 32 کی تعداد میں تھے۔ اس سے قبل ڈمپر سے پیش آنے والے 3 حادثات میں 5 افراد جان سے گئے تھے، جبکہ ٹریلر کے باعث ہونے والے 10 حادثات میں 12 افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ ٹرک کے ساتھ پیش آنے والے 13 حادثات میں 13 افراد جاں بحق ہوئے۔ اسی طرح، واٹر ٹینکرز کی ٹکر سے 5 حادثات پیش آئے جن میں 8 قیمتی جانیں ضائع ہوئیں، اور آئل ٹینکر کے ایک حادثے میں ایک شخص جان کی بازی ہار گیا۔ یہ تشویشناک اعداد وشمار شہر میں بسوں، ہیوی ٹریفک اور ڈمپروں کے باعث بڑھتے ہوئے واقعات اور سندھ حکومت کی نااہلی کی طرف اشارہ کررہے ہیں اور ساتھ ہی یہ المناک واقعات اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ مسئلہ صرف قوانین کے نفاذ کا نہیں بلکہ ان پر موثر عملدرآمد کا ہے۔ کمیٹیوں کی تشکیل کا مقصد صرف عوامی دباؤ کو وقتی طور پر کم کرنا ہوتا ہے۔ اصل مسئلہ ان اداروں میں پائی جانے والی کرپشن، غیر ذمے داری اور رشوت کے ناسور کا ہے۔ ٹریفک پولیس اور متعلقہ اداروں کے اہلکار جن کی بنیادی ذمے داری ٹریفک قوانین کی پاسداری کو یقینی بنانا ہے، اکثر رشوت کے عوض آنکھیں بند کر لیتے ہیں۔ نتیجہ یہ ہے کہ اوورلوڈنگ، اوور اسپیڈنگ، بغیر رجسٹریشن بْک یا فٹنس سرٹیفکیٹ کے گاڑیاں شہریوں کے لیے موت کا سامان بن جاتی ہیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: واٹر ٹینکر سڑکوں پر نے والے کے لیے

پڑھیں:

6دنوں میں ٹریفک قوانین کیخلاف ورزی پر 26ہزار ای چالان

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 6 روز میں 26 ہزار 155 سے زائد ای چالان کردیے گئے۔ کراچی ٹریفک پولیس نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر 24 گھنٹوں کے دوران مزید 3283 الیکٹرونک چالان جاری کردیے جبکہ گزشتہ6 روزکے دوران جاری کیے جانے والے ای چالان کی تعداد26ہزار155 سے تجاوز کرگئی۔ تفصیلات کے مطابق ٹریفک پولیس کراچی نے جدید و خود کارفیس لیس ای ٹکٹنگ نظام کے تحت ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر 24 گھنٹوں میں مزید 3283 الیکٹرونک چالان جاری کیے۔ ٹریفک پولیس کے مطابق جمعے کی شب 12 بجے سے ہفتے کی شب 12 بجے تک سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر 1992 ای چالان، بغیرہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے پر 761، ریڈ لائٹ کی خلاف ورزی پر 119، موبائل فون کے استعمال پر 87، اوور اسپیڈنگ پر 104 ای چالان کیے گئے۔ ٹریفک پولیس کے مطابق کالے شیشوں پر 71 ای چالان، نوپارکنگ پر 26، رانگ وے پر 14، اوور لوڈنگ پر 2 اوربیجا لوڈ پر 10ای چالان جاری کیے گئے ہیں۔ ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق یہ نظام شہریوں میں ٹریفک قوانین کی پاسداری کو یقینی بنانے اور مؤثر نگرانی کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے اورعوامی تعاون سے یہ نظام مزید بہتر بنایا جا رہا ہے۔ ترجمان ٹریفک پولیس نے کہا کہ شہریوں سے اپیل ہے کہ ٹریفک قوانین کی مکمل پاسداری کریں تاکہ شہر میں ٹریفک کا نظام بہتر ہو اور حادثات میں کمی لائی جا سکے۔

اسٹاف رپورٹر گلزار

متعلقہ مضامین

  • بنیادی  انفرا اسٹرکچر کے بغیر ای چالان سسٹم کا نفاذ: کراچی کی سڑکوں پر سوالیہ نشان
  • قصور: مختلف ٹریفک حادثات میں 2خواتین جاں بحق
  • 6دنوں میں ٹریفک قوانین کیخلاف ورزی پر 26ہزار ای چالان
  • پنجاب میں قبضہ مافیا، دھوکا دہی اور جعلسازوں کو سخت سزائیں کیلیے قوانین تیار
  • شہرِ قائد میں 6 روز کے دوران 26 ہزار سے زائد ای چالان
  • ای چالان کیخلاف سندھ ہائیکورٹ میں ایک اور درخواست دائر
  • کراچی: ای چالان نظام کے نفاذ کے بعد 5ویں روز 4136 الیکٹرانک چالان جاری
  • ٹریفک حادثات میں معمرشخص سمیت 4افراد جان کی بازی ہارگئے
  • سڑکیں کچے سے بدتر، جرمانے عالمی معیار کے
  • شہرِ قائد میں سب سے زیادہ چالان کس ٹریفک قانون کی خلاف ورزی پر جاری ہوئے؟