شہر سے تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے گا تاکہ ٹریفک کی روانی بہتر ہو، میئر کراچی
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
یرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی کبھی بھی یہ پالیسی نہیں رہی کہ لوگوں کو بے روزگار کیا جائے لیکن جس طرح ہر کاروبار کے قواعد و ضوابط ہوتے ہیں اسی طرح ٹھیلوں اور پتھاروں کو بھی مخصوص مقامات پر ہی کھڑے ہونے کا پابند کیا جانا چاہیئے۔ اسلام ٹائمز۔ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ شہر سے تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے گا تاکہ شہر میں ٹریفک کی روانی بہتر ہو اور پیدل چلنے والوں کو سہولت میسر آئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہر کے مختلف علاقوں کے دورے کے موقع پر کیا۔ میونسپل کمشنر افضل زیدی، سینئر ڈائریکٹر انسداد تجاوازت عمار خان اور دیگر متعلقہ افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے مختلف مقامات پر موقع پر احکامات جاری کئے اور ہدایت کی کہ تجاوازت کو فوری طور پر ختم کیا جائے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ دوبارہ سے وہاں تجاوزات قائم نہ ہوں، انہوں نے میٹرک بورڈ کے قریب لگنے والے عارضی بازار کو فوری ہٹانے کے احکامات بھی جاری کئے جبکہ تین ہٹی کے پل کے دونوں اطراف لگنے والے فروٹس اور پرانے کپڑوں کے ٹھیلوں کو بھی وہاں ہٹانے کے احکامات جاری کئے۔
میئر کراچی نے کہا کہ تجاوزات کے باعث شہر کا امیج تباہ ہوتا ہے اور عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی کبھی بھی یہ پالیسی نہیں رہی کہ لوگوں کو بے روزگار کیا جائے لیکن جس طرح ہر کاروبار کے قواعد و ضوابط ہوتے ہیں اسی طرح ٹھیلوں اور پتھاروں کو بھی مخصوص مقامات پر ہی کھڑے ہونے کا پابند کیا جانا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی بین الاقوامی شہر کا درجہ رکھتا ہے جہاں اس کی سڑکیں بہتر ہونی چاہئیں، اسٹریٹ کا اہتمام ہونا چاہیئے، پارکس اور کھیل کے میدان آباد ہونے چاہئیں وہیں شہر سے تجاوزات کو بھی ختم ہونا چاہئے۔
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کے ایم سی کی حدود میں آنے والی تمام سڑکوں سے تجاوزات کو ختم کیا جائے گا کیونکہ یہ ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ کا سبب ہے۔ میئر کراچی نے کہا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت کے ایم سی تمام لوگوں کو کاروبار کے مواقع فراہم کرنے کے لئے تیار ہے اور ایسے لوگوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی جو اپنے کاروبار کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ شہر کی بہتری اور ترقی کے لئے بھی اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ کے ایم سی شہریوں کی تفریح و طبع کے لئے مختلف پارکوں اور کھیل کے میدانوں کو آباد کر رہی ہے، پیپلز پارٹی کا وژن ہے کہ باصلاحیت نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کئے جائیں تاکہ وہ اپنے اپنے شعبوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرسکیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: میئر کراچی سے تجاوزات نے کہا کہ کیا جائے انہوں نے وہاب نے کو بھی
پڑھیں:
کوڑا ٹیکس کی وصولی کی تیاریاں، محکمہ ایکسائز متحرک
علی ساہی:حکومت کی جانب سے گرین سگنل ملنے کے بعد محکمہ ایکسائز نے شہری علاقوں میں کوڑا ٹیکس کی وصولی کے لیے عملی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔
ذرائع کے مطابق ابتدائی مرحلے میں صوبے کے شہری علاقوں میں 33 لاکھ سے زائد گھروں سے ٹیکس وصولی کا آغاز کیا جائے گا۔
محکمہ ایکسائز حکام کا کہنا ہے کہ مزید رہائشی اور کمرشل یونٹس کو نظام میں شامل کرنے کے لیے متعلقہ اداروں سے ڈیٹا اکٹھا کیا جا رہا ہے، جبکہ وصولیوں کے مؤثر نظام کے لیے درکار انتظامی اور تکنیکی ضروریات پر بھی کام جاری ہے۔ اس حوالے سے جلد ایک جامع سمری منظوری کے لیے حکومت کو ارسال کی جائے گی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
ذرائع کے مطابق ٹیکس وصولی کے نظام کو مؤثر بنانے کے لیے ابتدائی طور پر 70 گاڑیوں اور ساڑھے چھ سو ای بائیکس کی فراہمی کی درخواست کی جائے گی، تاکہ بلوں کی بروقت تقسیم اور وصولیوں کا عمل یقینی بنایا جا سکے۔
محکمہ ایکسائز نے بل تقسیم کرنے والے عملے کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے ایک سے دو فیصد سروس چارجز کی بھی تجویز دی ہے، جبکہ بلوں کی پرنٹنگ اور دیگر انتظامی امور سے متعلق ورکنگ آخری مراحل میں ہے۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ
ایکسائز حکام کے مطابق محکمہ ایکسائز اور متعلقہ ادارے کے درمیان بلوں کی تقسیم اور وصولی کے طریقہ کار پر متعدد اجلاس منعقد ہو چکے ہیں، جبکہ آئندہ ماہ کے پہلے ہفتے دونوں اداروں کے درمیان باقاعدہ مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے جانے کا امکان ہے، جس کے بعد کوڑا ٹیکس کی وصولی کے عمل کو باضابطہ طور پر شروع کیا جائے گا۔