خیبرپختونخوا میں بارش کا نیا سلسلہ شروع، سیاحتی مقامات پر رش بڑھ گیا
اشاعت کی تاریخ: 3rd, April 2025 GMT
پشاور(نیوز ڈیسک)صوبہ خیبرپختونخوا میں بارش اور تیز ہواؤں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا ہے عید کے تیسرے روز سے میدانی علاقوں میں بارش کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا ہے جبکہ بالائی علاقوں میں سردی لوٹ آئی ہے۔
پچھلے 24 گھنٹے کے دوران پشاور، مردان، صوابی، نوشہرہ، بنوں اور ڈی آئی خان میں وقفے وقفے سے بارش کے ساتھ تیز ہواؤں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ ملاکنڈ اور سوات کے بالائی علاقوں میں بھی ہلکی بوندا باندی ہوئی۔
چراٹ ، پشاور اور ڈی آئی خان میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہےاور محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملاکنڈ، چترال، دیر، سوات اور گلیات میں آج مزید بارش کا امکان ہے۔
بارش اور ہوائیں چلنے کے بعد درجہ حرارت بھی کافی گر گیا ہے جبکہ بالائی علاقوں گلیات، ناران، کمراٹ، سوات اور کالام میں سردی میں اضافہ ہوا ہے۔
خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقامات میں بارش کے بعد رش میں اضافہ ہو گیا ہے۔ عید کے صرف تین دنوں میں 3 لاکھ 6 ہزار 215 سیاح سیر کے لیے گئے۔ دو لاکھ گیارہ ہزار سیاحوں نے سوات کا رخ کیا جبکہ وادی ناران میں 4 ہزار 111 سیاح سیر کے لیے پہنچے۔
محکمہ سیاحت کے مطابق گلیات میں 28 ہزار سیاح گئے اور کمراٹ کا رخ 16 ہزار 400 سیاحوں نے کیا جبکہ 71 غیر ملکی سیاح بھی خیبرپختونخوا کی سیر کرنے آئے۔
ترجمان محکمہ سیاحت سعد بن اویس کا کہنا ہے کہ بارش کے باوجود سیاحتی پوائنٹس پر رش بڑھ رہا ہے۔
سوات اور ناران میں رش کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی تاہم ٹریفک رواں دواں رکھنے کے لیے محکمہ سیاحت کے انتظامی اہلکار اور ٹریفک پولیس کے اہلکار موجود ہیں۔
ٹورزم اتھارٹی کا کہنا ہے کہ بارش کی وجہ سے سیاحتی مقامات کی سڑکیں بند ہونے کی کوئی اطلاعات نہیں ملیں تاہم ضلعی انتظامیہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لیے الرٹ ہے۔
لینڈ سلائڈنگ سے شاہراہیں بند
بالائی حصوں میں کچھ مقامات پر بارش کے بعد لینڈ سلائڈنگ ہوئی جس کی وجہ سے ٹریفک معطل ہے۔ اپر چترال تریچ، کھوژ، سور لاسپور اور یارخون گاؤں کے چند مقامات پر لینڈ سلائڈنگ سے روڈز بند ہیں۔
ان مقامات میں برفانی تودے گرنے کی وجہ سے مرکزی شاہراہ بھی دو روز سے ٹریفک کے لیے بند ہے تاہم انتظامیہ کی جانب سے شاہراہوں کو کھولنے کے لیے کام جاری ہے۔
مزیدپڑھیں:کیا سوزوکی کمپنی مہران گاڑی کی پروڈکشن دوبارہ شروع کرنے جا رہی ہے؟
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: کی وجہ سے بارش کے گیا ہے کے بعد کے لیے
پڑھیں:
پنجاب اور خیبرپختونخوا میں تیزہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش کی پیشگوئی
اسلام آباد:محکمہ موسمیات نے پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں اگلے 12 سے 24گھنٹوں کے دوران تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش کی پیش گوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخواہ کے مختلف علاقوں بشمول چترال، دیر، سوات، کالام، مانسہرہ، بٹگرام، ایبٹ آباد، ہری پور، صوابی، مردان، پشاور، چارسدہ، کوہاٹ، ہنگو اور گردونواح کے علاقوں میں اگلے 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان ہے۔
اسی طرح اسلام آباد سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں بشمول، راولپنڈی، جہلم، چکوال، تلہ گنگ، منڈی بہاالدین، گجرات، گوجرانوالہ، نارووال، حافظ آباد، چنیوٹ، لاہور، سیالکوٹ، سرگودھا، فیصل آباد، قصور، اوکاڑہ، ساہیوال، پاکپتن اور گردونواح میں اگلے 12 تا 24 گھنٹوں کے دوران وقفے وقفے سے موسلادھار بارش کا امکان ہے۔
بارش کے حوالے سے جاری الرٹ میں کہا گیا ہے کہ ممکنہ موسمی صورت حال کے دوران درختوں کے گرنے، بجلی کی بندش، کمزور تعمیرات کو نقصان، حد نگاہ کم ہونےکے باعث ٹریفک حادثات کا خدشہ ہے۔