کراچی میں میمن گوٹھ کے علاقے درمحمد گوٹھ کے قریب تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار ایک شہری جاں بحق اور دوسرا  شدید زخمی ہوگیا جب کہ ناظم آباد میں موٹرسائیکل سوار نوجوان ون وہیلنگ کرتے ہوئے کھڑی گاڑی سے ٹکرانے کے باعث جاں بحق ہوگیا۔

شہرقائد میں ہیوی ٹریفک کے باعث خونی ٹریفک حادثات کا سلسلہ جاری ہے، منگل کی صبح میمن گوٹھ تھانےکے علاقے ملیر درمحمد گوٹھ کے قریب تیزرفتارڈمپر نے موٹر سائیکل سوارافراد کوکچل دیا۔

حادثے کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار ایک شہری موقع پر جاں بحق اور دوسرا زخمی شدید زخمی ہوگیا جنہیں فوری طور پر چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کردیا گیاجہاں جاں بحق شہری کی شناخت 25 سالہ شاہ نواز ولد مولا بخش اور زخمی شہری کی شناخت شاہ نور ولد گلاب کے نام سے کی گئی۔

حادثے میں جاں بحق اورزخمی ہونے والے شہری ملیر درمحمد گوٹھ کے رہائشی ہیں، حادثے کے بعد علاقہ مکینوں کی جانب سے میمن گوٹھ روڈ پررکاوٹیں رکھ کر سڑک کوٹریفک کے لیے بند کرکے شدید احتجاج کیا گیا۔

حادثے کی اطلاع اور سڑک ٹریفک کے لیے بند ہونے پرعلاقہ پولیس بھی موقع پرپہنچ گئی اور پولیس نے علاقہ مکینوں سے مذاکرات کے بعد سڑک پرٹریفک بحال کردی۔

میمن گوٹھ پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ڈمپرکو تحویل میں لینے کے بعد ڈمپرکے ڈرائیورعمر کو گرفتار کرلیا، گرفتار ڈرائیور کے خلاف مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

ادھر ناظم آباد تھانے کی حدود میں ناظم آباد چارنمبر فائر اسٹیشن کے قریب موٹرسائیکل سوار نوجوان ون وہیلنگ کرتے ہوئے کھڑی گاڑی سے جا ٹکرایا جس کے نتیجے میں نوجوان شدید زخمی ہوگیا جسے فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں شدید زخمی نوجوان چند گھنٹے موت اورزندگی کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے دوران علاج دم توڑ گیا۔

متوفی نوجوان کی فوری شناخت ممکن نہیں ہوسکی ، پولیس کا کہنا تھا کہ معلوم ہوا ہے کہ متوفی نوجوان اورنگی ٹاؤن کا رہائشی تھا، متوفی نوجوان کے ورثا کو تلاش کیا جا رہا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: موٹرسائیکل سوار میمن گوٹھ ٹریفک کے گوٹھ کے کے بعد

پڑھیں:

اسلام آباد :شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کیلئےیکم اکتوبر تک کی ڈیڈ لائن

“اسلام آباد ٹریفک پولیس نے شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کیلئےیکم اکتوبر تک کی ڈیڈ لائن دے دی،یکم اکتوبر کے  بعد ڈرائیورنگ لائسنس کےبغیرڈرائیورز کیخلاف سخت کارروائی ہو گی ،چیف ٹریفک پولیس کا کہنا ہے بغیرڈرائیونگ لائسنس گاڑی وموٹرسائیکل چلانے والوں پر مقدمہ درج کرکے گرفتار کیا جائے گا جبکہ گاڑی بھی بند کر دی جائے گی ،انہوں نے کہا اسلام آباد ٹریفک پولیس یکم اکتوبر تک شہریوں کو ہرممکن سہولیات فراہم کرے گی،انہوں نے کہا شہری فیض آبادٹریفک آفس،ایف سکس سہولت مرکزاورٹریفک سہولت وینز سے بھی لائسنس بنوا سکتے ہیں،ان کا مزید کہنا تھا شہری لائسنس کی فزیکل کاپی ہمیشہ اپنے ساتھ رکھیں،ڈیجیٹل کاپی ہرگزقابل قبول نہیں ہوگی،چیف ٹریفک آفیسر نے کہا ایک مذہب شہری ہونے کا ثبوت دیں ، اپنا ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرکے قانونی کارروائی سے بچیں،،انہوں نے کہا اسلام آباد ٹریفک پولیس کسی بھی شہریوں کی جان خطرے میں ڈالنے کی ہرگزاجازت نہیں دے گی-

Post Views: 2

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد :شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کیلئےیکم اکتوبر تک کی ڈیڈ لائن
  • کراچی: مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق اورخاتون سمیت3افراد زخمی
  • منچن آباد: تیز رفتار کار کی ٹکر سے خاتون جاں بحق، شوہر اور 3 بچے شدید زخمی
  • لاہور، تیز رفتار ٹرک نے موٹرسائیکل سواروں کو کچل دیا، دو افراد جاں بحق
  • کراچی، ڈمپر حادثے میں خاتون زخمی، ٹرک میں اچانک آگ بھڑک اٹھی
  • کراچی میں سڑکوں کی خستہ حالی موٹر سائیکلوں سواروں کے لیے عذاب بن گئی
  • کراچی: سچل غازی گوٹھ میں کرنٹ لگنے سے نوجوان جاں بحق
  • کراچی: جھگڑے کے دوران فائرنگ سے نوجوان زخمی ہوگیا
  • لاہور، ڈیفنس میں تیز رفتار کار کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار دو نوجوان جاں بحق