سینئر صحافی امتیاز میر پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں‘ناصرشاہ
اشاعت کی تاریخ: 23rd, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250923-02-1
کراچی( اسٹاف رپورٹر )وزیر توانائی سندھ سید ناصر حسین شاہ نے سینئر صحافی امتیاز میر پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ صحافیوں پر حملے ناقابلِ برداشت اور حق و سچ کی آواز کو دبانے کی ناپاک سازش ہیں۔ ناصر حسین شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت صحافیوں کے تحفظ اور ان کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ امتیاز میر پر حملہ دراصل پوری صحافت اور انسانیت پر حملہ ہے۔وزیر توانائی نے یقین دلایا کہ اس واقعے میں ملوث ملزمان کو جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا تاکہ انصاف کے تقاضے پورے کیے جا سکیں۔ انہوں نے امتیاز میر کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: امتیاز میر
پڑھیں:
کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ کے دوسرے روز بھی پاکستان کا جادو سر چڑھ کر بولا، قومی ٹیم نے بنگلادیش کو کسی بھی مرحلے پر سنبھلنے کا موقع نہ دیا اور مسلسل تین سیٹ جیت کر 0-3 سے شاندار فتح اپنے نام کر لی۔
پاکستان نے آغاز سے ہی جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے پہلا سیٹ 16-25 سے جیتا، دوسرے سیٹ میں بھی سبز ہلالی پرچم بلند رکھا اور 17-25 سے کامیابی سمیٹی۔
تیسرے سیٹ میں بنگلادیش نے بھرپور مزاحمت کی، مگر پاکستانی کھلاڑیوں نے اعتماد اور مہارت کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے 22-25 سے فتح حاصل کی اور میچ بغیر کوئی سیٹ گنوائے تین صفر سے اپنے نام کر لیا۔
قومی ٹیم کی یہ مسلسل دوسری فتح کاوا چیمپئن شپ میں پاکستان کے مضبوط عزائم کا واضح اعلان ہے جبکہ شاندار کارکردگی نے ٹائٹل کی دوڑ میں پاکستان کو مزید مضبوط امیدوار بنا دیا۔