Express News:
2025-06-11@10:35:10 GMT

کراچی، مختلف ٹریفک حادثات میں 3 افراد جاں بحق، ایک زخمی

اشاعت کی تاریخ: 21st, April 2025 GMT

کراچی:

شہر قائد میں مختلف ٹریفک حادثات میں تین افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ ایدھی حکام کے مطابق یہ حادثات مختلف مقامات پر پیش آئے ہیں۔

پہلا حادثہ شاہ فیصل کالونی میں داتا ہوٹل کے قریب پیش آیا جہاں ایک نوجوان کی موت واقع ہوئی۔ جاں بحق نوجوان کی شناخت 18 سالہ اطہر علی کے نام سے کی گئی ہے۔

دوسرا حادثہ کورنگی ناصر جمپ کے قریب پیش آیا جہاں ایک نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، جبکہ ایک دیگر زخمی ہوا۔

ایدھی حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے کی شناخت 17 سالہ فہد کے نام سے کی گئی ہے، جبکہ زخمی کی شناخت 20 سالہ رؤف کے طور پر ہوئی ہے۔ دونوں بھائی ہیں اور انہیں جناح اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

تیسرا حادثہ گلشن اقبال بلاک 6 کے نیپا ہائیڈرنٹ کے قریب ہوا، جہاں ایک واٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

جاں بحق ہونے والے کی شناخت کریم اللہ کے نام سے کی گئی ہے جس کی لاش بھی جناح اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کی شناخت گئی ہے

پڑھیں:

کراچی؛ پولیس اہلکار کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق، دوسرا زخمی

کراچی:

اورنگی ٹاؤن میں موٹر سائیکلیں ٹکرانے پر پولیس اہلکار نے عدم برداشت کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائرنگ کرکے نوجوان کو قتل کر دیا اور فائرنگ کی زد میں آکر دوسرا نوجوان زخمی ہوگیا جبکہ عزیز آباد تھانے میں تعینات اہلکار موقع سے فرار ہوگیا۔

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن کی توحید کالونی میں پولیس اہلکار کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت 27 سالہ فہیم اور زخمی نوجوان کی شناخت 21 سالہ انس کے نام سے ہوئی اور زخمی نوجوان کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے جبکہ مقتول کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی۔

ایس ایچ او مومن آباد معراج انور نے بتایا کہ واقعہ دو موٹر سائیکلوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں پیش آیا ہے اور ابتدائی معلومات کے مطابق مقتول اور ملزم ایک ہی محلے کے رہائشی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مقتول فہیم اور ملزم اشتیاق کی موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرائی تھیں جس پر جھگڑا ہوا اور اس دوران اشتیاق اپنے گھر چلا گیا اور کچھ دیر بعد بھائی آصف کے ہمراہ اسلحہ لے کر آیا اور فہیم پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وہ  سینے پر گولی لگنے سے موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

ایس ایچ او مومن آباد نے بتایا کہ مقول کے سینے سے پار ہونے والی گولی ان کے دوست اور محلے دار انس کی ٹانگ پر جا کر لگی جس سے وہ بھی زخمی ہوگیا۔

معراج انور نے مزید بتایا کہ فائرنگ کرنے والا ملزم اشتیاق پولیس اہلکار ہے اور عزیز آباد تھانے میں تعینات ہے جو کہ موقع سے اپنے بھائی سمیت فرار ہوگیا تاہم پولیس دونوں بھائیوں کی تلاش میں چھاپے مار رہی ہے جنھیں جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ واقعے کے بعد علاقہ مکینوں کی جانب سے شدید غم و غصے کا اظہار کیا گیا اور انہوں نے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا اور پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، فائرنگ کے واقعات میں خاتون سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے
  • کراچی: مختلف ٹریفک حادثات میں دو موٹر سائیکل سوار جاں بحق
  • محراب پور: دو مختلف ٹریفک حادثات میں ایک نوجوان ہلاک، ایک زخمی
  • کراچی؛ پولیس اہلکار کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق، دوسرا زخمی
  • کراچی کی مختلف شاہراہوں پر گاڑیوں کی پارکنگ ختم کردی گئی
  • عیدالاضحی کے دوران 4افراد ٹریفک حادثات میں جاںبحق
  • خیبر پختونخوا، عید کے 3 دنوں کے دوران مختلف حادثات میں 55 افراد جاں بحق
  • خیبرپختونخوا؛ عید کے 3دنوں کے دوران مختلف حادثات میں 55 افراد جاں بحق
  • عید کے دوسرے روز صوبے میں 1955 ٹریفک حادثات؛19 جاں بحق2560 افراد زخمی
  • لیہ: نواں کوٹ کے قریب تیز رفتار مسافر بس کو حادثہ، 3 افراد جاں بحق، 38 زخمی