کراچی: سائٹ ایریا میں تیز رفتار ٹرالر دو نوجوانوں کو روند کر فرار
اشاعت کی تاریخ: 27th, April 2025 GMT
کراچی میں گزشتہ رات سائٹ ایریا غنی چورنگی کے قریب ایک افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، جس میں تیز رفتار ٹرالر نے موٹر سائیکل سوار دو افراد کو کچل دیا۔ حادثے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا جبکہ دوسرا زخمی ہوا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 24 سالہ سمیرعالم کے نام سے ہوئی ہے، جو ایک طالب علم تھا اور کام سے سائٹ ایریا آیا تھا۔ حادثے میں زخمی ہونے والے عزیر کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔
لواحقین کے مطابق دونوں افراد کل کسی کام سے حب چوکی سے سائٹ ایریا آ رہے تھے، جب یہ دردناک حادثہ پیش آیا۔ حادثے کے بعد ٹرالر موقع سے فرار ہو گیا.
کراچی میں رواں سال کے دوران ٹریفک حادثات میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 297 تک پہنچ چکی ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق ان حادثات میں ہیوی ٹریفک کی وجہ سے 95 افراد کی زندگیوں کا چراغ گل ہوا، جن میں زیادہ تر مرد ہیں۔ جاں بحق افراد میں خواتین کی تعداد 27 اور بچوں کی تعداد 40 ہے۔ مختلف ٹریفک حادثات میں زخمی ہونے والوں کی تعداد 4 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔
Post Views: 1ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: سائٹ ایریا کی تعداد
پڑھیں:
پاک بحریہ کی اینٹی ایکسس/ ایریا ڈینائل حکمت عملی، بھارتی ائیر کرافٹ کرئیر پسپا
پاک بحریہ نے اینٹی ایکسس/ ایریا ڈینائل حکمت عملی، بھارتی ائیر کرافٹ کرئیر پسپا کردیا۔
تازہ سیٹلائٹ تصاویر کے مطابق بھارتی طیارہ بردار جہاز آئی این ایس وکرانت اچانک بھارتی بندرگاہ کاروار پہنچ گیا۔ آئی این ایس وکرانت محض چند روز ہی کھلے سمندر میں موجود رہا۔
بھارتی بحریہ کے مطابق آئی این ایس وکرانت کو پاکستان بھارت حالیہ کشیدگی کے پیش نظر بحیرہ عرب میں تعینات کیا گیا تھا۔
پاک بحریہ کی سمندر میں موجودگی اور مسلسل پیٹرولنگ کے باعث بھارتی بحریہ نے طیارہ بردار جہاز واپس بلانے کا فیصلہ کیا۔
تازہ ترین سیٹلائٹ انٹیلی جنس 26 اپریل 2025 کو لی گئی تصاویر کے مطابق، آئی این ایس وکرانت کاروار بندرگاہ پر دوبارہ لنگر انداز ہوچکا ہے۔
23 اپریل کی سیٹلائٹ تصاویر کے مطابق آئی این ایس وکرانت بحیرہ عرب کے کھلے پانیوں کی جانب روانہ ہو رہا تھا۔
آئی این ایس وکرانت کی تعیناتی پر بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا زمین آسمان ایک کر رہے تھے، طیارہ بردار جہاز کو محض چند دن کے لیے کھلے سمندر میں تعینات نہیں کیا جاتا۔
پاکستان بحریہ کے ”کیرئیر کلر“ میزائل سسٹمز سمندر میں متحرک ہوں تو پسپائی ہی واحد محفوظ راستہ رہ جاتی ہے۔