:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کاصوبے بھر میں سکیورٹی اور ٹریفک کے فول پروف انتظامات کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 6th, June 2025 GMT
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر صوبے بھر میں سکیورٹی اور ٹریفک کے انتظامات کو فول پروف بنانے کا حکم دے دیا ہے انہوں نے لاہور ملتان اور دیگر بڑے شہروں میں مویشی منڈیوں کے اطراف ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے ساتھ ہی مویشی منڈیوں میں سکیورٹی بڑھانے اور ٹریفک کی مسلسل مانیٹرنگ کا حکم بھی جاری کیا ہے وزیراعلیٰ نے ٹرانسپورٹ کے کرایوں سے متعلق بھی سخت احکامات دیے ہیں انہوں نے کہا ہے کہ ہر شہر میں بسوں کے مقررہ کرایوں پر سختی سے عمل کروایا جائے بسوں کی ونڈ سکرین پر کرائے نامے اور فٹنس سرٹیفکیٹس آویزاں ہونے چاہئیں زائد کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے اور اضافی رقم واپس کروائی جائے مریم نواز شریف نے لائیوسٹاک حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ مویشی منڈیوں میں اپنی موجودگی یقینی بنائیں انتظامیہ اور پولیس افسران بھی فیلڈ میں متحرک رہیں تاکہ عوام کو کسی قسم کی دقت کا سامنا نہ ہو انہوں نے کہا ہے کہ صوبائی ڈویژنل ضلعی اور تحصیل سطح پر صورتحال کی مسلسل مانیٹرنگ کی جائے اور باقاعدگی سے رپورٹ پیش کی جائے تاکہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر شہریوں کو سہولت اور تحفظ فراہم کیا جا سکے
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
ہر کیس کا فیصلہ 90 روز میں، قبضہ مافیا کا مستقل خاتمہ کر دیا: عظمیٰ بخاری
لاہور(نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نئے پراپرٹی آرڈیننس کی منظوری دے کر قبضہ مافیا کا مستقل خاتمہ کردیا ہے۔ پنجاب میں اب کسی غریب یا کمزور شہری کی زمین پر قبضہ ممکن نہیں ہوگا۔ ماضی میں 40، 40 سال سے زمینوں پر قبضے کے کیسز عدالتوں میں زیر سماعت رہتے تھے لیکن فیصلے نہیں آتے تھے، تاہم نئے قانون کے تحت اب ہر قبضہ کیس کا فیصلہ 90 روز میں ہوگا۔ مریم نواز پنجاب کے سسٹم کو عملی طور پر ’’ریاست ہوگی ماں‘‘ کے ماڈل میں تبدیل کر رہی ہیں، جہاں شہریوں کے حقوق کا تحفظ، میرٹ اور انصاف بنیادی ترجیحات ہیں۔ وزیر اطلاعات نے واضح کیا کہ پنجاب میں کسی کو بھی غیر قانونی سرگرمیوں، اسلحے کی نمائش یا خوف و ہراس پھیلانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ عوام کے جان و مال کا تحفظ، کاروبار کے لیے محفوظ ماحول، اور شہریوں کی خوشحالی مریم نواز کی حکومت کے اولین اہداف ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے ترقی اور گورننس کا جو شفاف اور مؤثر نظام متعارف کروایا ہے، وہ آج دیگر صوبوں کے لیے رول ماڈل بن چکا ہے۔ مریم نواز روزانہ عوام کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانے کے لیے نئے منصوبے شروع کر رہی ہیں، اور وسائل و فنڈز کے درست استعمال، میرٹ اور شفافیت پنجاب حکومت کے منصوبوں کی پہچان بن چکے ہیں۔